نواز شریف ایمان دار ثابت ہو گئے؟ واپس تشریف لائیں: ہارون الرشید

haroon-rasheed-khan-and-nawaz.jpg


سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے گواہی دے، اپنے ویڈیو پیغام اور ایک انٹرویو میں انہوں نے کرپشن سمیت نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات سے دستبرداری کا اظہار کیا اور نواز شریف سے معذرت بھی کرلی، جس پر حکومت کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تجزیہ کار بھی تبصرے کررہے ہیں۔

سینیئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کردیا،اپنے تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ نواز شریف ایمان دار ثابت ہو گئے؟ واپس تشریف لائیں اور سپریم کورٹ سے امانت داری کا سرٹیفیکیٹ لے کرسیاست فرمائیں، ان کے دونوں صاحبزادے، شہباز شریف کے فرزند اور داماد بھی، ویسے شہباز شریف کے خلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت کون مٹائے گا۔ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ یا دونوں مل کر؟

https://twitter.com/x/status/1506329767175413767
ہارون الرشید نے مزید لکھا کہ کاوے موسوی ایک ثابت شدہ کھلونا ہے، نواز شریف اپنی کرپشن کے سب سے بڑے گواہ خود ہیں،اعلانیہ فرما چکے کہ ان کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیا۔ آج تک اپنےذرائع آمدن وہ واضح نہیں کر سکے،احمقوں اور جھوٹوں کے سوا ہر شخص انہیں کرپٹ مانتا ہے، بی بی سی سمیت سب ذرائع ابلاغ بھی انہیں کرپٹ مانتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1506328321071759362
براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق ایسوسی ایشن کاوے موسوی نے کہا تھا کہ وہ دودہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہیں،وہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ’ایک روپیہ‘ کی کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کاوے موسوی نے بڑا دل کرکے نواز شریف سے معافی مانگی ہے، کاوے نے معافی مانگ کرعمران نیازی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،مشرف کے زمانے میں ان برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کو اپوائنٹ کیا گیا تھا ، وہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے ، خدانخواستہ حرام کی کمائی سے کوئی اثاثہ نہیں ڈھونڈ سکے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
نہ صرف واپس آئے بلکہ کاوی موسوی اور مفرور بیٹوں کو بھی ساتھ لیتا آئے اور سپریم کورٹ میں پیش کرے جی یہ ہیں وہ ذرائع ایک مرتبہ بھر فنی فلم چلے دنیا ہنسے ان لعنتیوں پپر
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz kay liyay rooswai hay.Jahan jai gaa log isay chor kahain gay.Yeh leader hay na tha.Gen Zia ki paidawar ha.Is nay apni poori zindagi jhoot chori haira phairy lootmar aur election chori karnay main guzari hay.Isi liyay dar badar bhaga phirta hay.Kahain iski izzat nahain hay.
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
تیرے جیسے چ کے ماننے نہ ماننے سے کیا یہ حقیقت بدل جائے گی کہ پچھلے تیس برسوں کےدوران مختلف حکومتوں اور طاقتورترین اداروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھی کسی ایک کیس میں بھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ نوازشریف نے کوئی کمیشن لیا، کوئی کک بیکس حاصل کیے یا قومی خزانے کو چونا لگایا، اور اگر کہیں ایسا کیا ہے تو بتاؤ کہ کب، کہاں کہاں،کیسے اور کتنے دولت کی چوری کی ہے نوازشریف نے۔ عدالت کے کسی فیصلے میں کہیں بھی کسی کرپشن کی رقم کا ذکر نہیں۔

یوتھیوں کو اگر اس پر جواب دینا ہے تو اخلاقیات کی حدود میں رہتے ہوئے دلائل کے ساتھ دیں۔ میں اس پیج پر کسی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کسی بھی کمنٹ کا براہ راست رپلائی نہیں دے سکتا۔ صرف کمنٹ کر سکتا ہوں
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
نواش ریف کو خود اچھے سے پتہ ہے کہ اُس سے بڑا مُجرم پاکستان میں کوئی پیدا ہی نہیں ہوا۔
 

tracker22

MPA (400+ posts)
عمران خان کا اس میں کیا رول ہے ؟ یہ سب ڈرامہ تو مُشرف کے دور میں شروع ہُوا تھا ۔
 

javaidmafasha

MPA (400+ posts)
QUESTION IS STILL THERE, WHERE ARE RECEIPTS.
how come they become rich and pakistan went under 35000 billions.
any supporter or opponent has the answer.