وزیراعظم نے آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا

load-shehbaz-inc.jpg


عوام پہلے ہی تنگ،وزیراعظم کا آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ

ملک بھر میں عوام بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہیں،ملک کے کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجازو کرگیا، کراچی اور لاہور یا کوئی بھی چھوٹا بڑا شہر بجلی جاتی زیادہ ہے اور آتی کم ہے۔


شہر قائد میں بجلی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے،ماڑی پور روڈ پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج 16 گھنٹے سے جاری ہے، احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک بند ہیں،جناح برج، نیٹی جیٹی اور اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی،ایم ٹی خان روڈ، مائی کلاچی روڈ، بوٹ بیسن سے پنجاب چورنگی تک ٹرک اور ٹریلرز کی قطاریں لگنے سے روڈ بلاک ہوگیا تھا، لانڈھی فیوچر موڑ اور لیاقت آباد، تین ہٹی پل پر شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا گیا۔

گزشتہ روز لاہور شہر کے شہریوں کا بھی صبر کا پیمانہ لبریز ہوا، شہریوں نے ایک درجن سے زائد مقامات پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا،لاہور کے علاقے سبزہ زار میں گزشتہ شام سے بجلی بند ہے،شہریوں نے لیسکو آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

عوام جو بجلی کے بحران سے شدید تنگ ہیں ایسے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دے کر عوام کیلیے بری خبر سنادی ہے، وزیر اعظم نے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے جا رہا ہے، اس نے کڑی شرائط رکھی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کیلئے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں،جس میں کمی کیلئے مختلف شعبوں کے مالکان کی آمدن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا،تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا گیا اور صاحب ثروت افراد پر ڈائریکٹ ٹیکس لگانا حکومت کا انقلابی قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صاحب ثروت افراد سے دو سو ارب ٹیکس جمع ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت افراد ایثار و قربانی کے جذبے سے عام افراد کا بوجھ بانٹنے کےلیے آگے آئیں۔

جبکہ وزیر خزانہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا یکم جولائی سے پیٹرول مزید مہنگا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار پٹرول لیوی کی مد میں مہنگا کیا جا رہا ہے جس کیلئے اوگرا سفارشات بھیجے گا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایل این جی کے 4 کارگو کی ضرورت ہے، لیکن یہ حکومت ایک بھی نہ خرید سکی، یہ ایسا کوئی کام نہیں کرتے جس سے عوام کو فائدہ ہو، یہ پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانے جا رہے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
راجہ جی
شاید آپ کی سوئی ہوئی غیرت بھی جاگے اسے دیکھ کر

https://twitter.com/x/status/1541748836628054017
یارمجھے نہیں پتا یہاں کیا ہو رہا ہے - لیکن اس فوج کو اپنی حدود سے باہر نکلنے کی اجازت میں بھی نہیں دیتا
اس معاملے میں میری غیرت پوری جاگی ہوئی ہے - کرو یہ سب
تم لوگ اصلی جہاد کر رھے ہو
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
O come on, I dont believe that they do this with you Imrani monkeys as well.
situation is really serious. baji is not happy with the minions and poor khota biryani eaters looking like an orphaned baboon calling names to everyone who comes across - what a day ?