کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک بار پھر مہنگی

karachi111.jpg

وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 57 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 57 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔ اگست، ستمبر اور اکتوبر میں کراچی کے صارفین سے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کے الیکٹرک وصول کرے گا۔

نیپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین یہ اضافہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں، کراچی کے تمام صارفین سے لائف لائن صارفین کے علاوہ اضافہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابھی نوٹس نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد فیصلے کا اطلاق ہو گا، کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک نے کی تھی جس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دن کے علاوہ رات کے اوقات میں متعدد بار لوڈشیڈنگ جاری تھی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6گھنٹے تک پہنچ چکا ہے، 9 اور 10 محرم کو بھی کراچی میں سابقہ شیڈول کے تحت بجلی جاتی رہے، شہریوں کی سماجی اور معاشی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شارٹ فال کی وجہ سے رات کی لوڈشیڈنگ کرنا ہماری مجبوری ہے، لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکتے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے درآمدی ایندھن کا بل سولر ائیزیشن سے کم ہو گا اور کم لاگت کی ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی، انہوں نے عوام کو متبادل کے طور پر سولر سسٹم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں وصول رقم کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔