بھارتی وزیراعظم مودی نئی مشکل میں، اپوزیشن کا منشیات سمگلنگ کا الزام


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کی مندرا بندرگاہ سے 3ہزار کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی عالمی منڈی میں قیمت 3 بلین ڈالر ہے۔ اس بندرگاہ کا انتظام نریندر مودی کے قریبی دوست گوتم عدانی کے ہاتھ ہے، یہی نہیں پورٹ میں خود بھارتی وزیراعظم کے 25 فیصد شیئرز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیروئن افغانستان کے صوبہ قندھار سے اسمگل کر کے بھارت لائی گئی ہے جہاں سے 2 کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی۔ اس ہیروئن کو بھارتی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے خفیہ کارروائی کے نتیجے میں برآمد کیا تھا۔

یاد رہے کہ گوتم عدانی وہ شخص ہیں جن کے نریندر مودی سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ بھارت کی 25 فیصد کارگو سپلائی کی نگرانی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا، گووا، کیرالا، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور اوڈیشا کی پورٹ کا انتظام بھی گوتم عدانی سنبھالتے ہیں جب کہ جس پورٹ سے ہیروئن برآمد ہوئی اس میں نریندر مودی کے 25 فیصد شئیرز ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی پر ملک میں ہیروئن پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کا مستقبل بیچ رہے ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت کو اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہو جب کہ مخالف جماعت کانگریس نے سپریم کورٹ سے ہیروئن ملنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ جس پر نریندر مودی کو جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہیروئن ملنے کے معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
 

Haha

Minister (2k+ posts)
لو بھئی انڈیا کا گشتی کا بچہ رانا ثنا اللہ منشیات فروش بھی مل گیا