یہودی بمقابلہ مسلمان

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
اسرائیل میں مقیم ساٹھ لاکھ یہودی سال بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ کتابیں خرید کر پڑھتےہیں۔ ۲۰۰۹ء میں نوبل انعام حاصل کرنے والا ادایوناتھ کہتا ہے کہ اس کا تعلق بہت ہی غریب گھرانے سے تھا۔ تاہم اس کے گھر میں کتابیں ہوتی تھیں۔ تعلیم ہی انسان کو آگہی دیتی ہے اور اسرائیلی بچے اپنے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ وقت سکولوں میں گزارتے ہیں۔ اسرائیل میں خواندگی/تعلیم کی شرح خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ تین سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لئے تعلیم لازمی ہے۔ اسرائیل اپنی آبادی کے حساب سے ایک سو دس ڈالر فی کس سائنسی تحقیق پر خرچ کرتا ہے۔ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے چھ اسرائیل میں ہیں۔ ہر دس ہزار اسرائیلیوں میں سے ایک سو پینتالیس انجنئیر یا سائنسدان ہیں۔

سرائیل، جس کا دنیاء میں امریکہ کے علاوہ کوئی دوست نہیں، 1984 تک اپنی آمدنی کا چوبیس فیصد دفاع پر خرچ کرتا تھا؛ آج وہ اپنی آمدنی کا صرف 7 فیصد دفاع پر خرچ کرتا ہے۔ پچھلے سو سالوں میں دنیا کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے والے چار بڑے انسانوں کا نام لیا جائے تو اُن میں سے تین یہودی تھے۔ چارلس ڈارون کو چھوڑ کر کارل مارکس (مارکسزم کی بنیاد رکھنے والا)، سگمنڈ فرائیڈ (نفسیات کو باقاعدہ سائنس کا درجہ دینے والا) اور آئن سٹائن (اضافیت کا نظریہ پیش کرنے والا) تینوں یہودی تھے۔

دنیائے سائنس میں نوبل انعام کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور جن کو یہ انعام مل جائے ان کو بہت خوش نصیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ انعام فزکس، ادویات (علاج معالجہ)، کیمسٹری ، ادب، معاشیات اور امن کے شعبوں میں بڑے کام کرنے والوں کو ہر سال دیا جاتا ہے۔ پچھلے اک سو دس سالوں میں یہ انعام لگ بھگ پانچ سو پینتالیس افراد کو ملا ہوگا۔ آپ یہ سن کرحیران ہوں گے کہ ان میں سے ایک سو سڑسٹھ یہودی تھے۔ ایک یہودی ماں اپنے بچے کو ملک کا سربراہ بنانے سے زیادہ ایک سائنس دان بنانے کی خواہش مند ہوتی ہے۔ البرٹ آئن سٹائن کو اسرائیل کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی گئی تو اس نے ٹھکرا دی۔

یہودیوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی آبادی دنیاء کا چوبیس فیصد ہے.یعنی لگ بھگ ایک ارب چالیس کروڑ۔ اور گزشتہ ایک سو سال میں ان میں سے صرف چھ مسلمانوں نے کوئی ایسا کارنامہ کیا کہ نوبل انعام کے حقدار قرار پائیں۔ ان چھ مسلمانوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کو اُس کے اپنے ملک میں عزت ملی ہو۔ ڈاکٹر عبدالسلام کو پاکستان میں غدار قرار دیا گیا۔ حال ہی میں، مَیں نے کسی کے سامنے ڈاکٹر صاحب کا ذکر کیا تو مجھ بتایا گیا کہ 147یہ وہی سائنسدان ہے نا جس نے ملک کے جوہری راز چوری کر کے یہودی لابی کے حوالے کر دئے تھے148 اور میں ششدر رہ گیا کہ ڈاکٹر سلام کا جوہری پروگرام سے کب کوئی تعلق واسطہ رہا تھا جو ایک عام پاکستانی کے اُن کی بارے میں ایسی رائے ہے۔ احمد زویل نے امریکی شہریت لے لی اور ساری زندگی امریکہ میں کام کیا۔ نجیب محفوظ کو اس کے اپنے ملک مصر میں ایک مذہبی جنونی نے قتل کر دیا تھا۔ شیریں عبادی ایران میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ انہیں ایران سے ملک بدر کر دیا گیا وہ آجکل کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے آرہان پامک پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلا۔ بنگلہ دیش کے محمد یونس (گرامین بینک کے لئے مشہور) پر اپنے ہی ملک میں بد عنوانی کے مقدمات قائم ہیں۔

اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں علم کی کتنی قدر ہے۔ بعض مسلمان ملکوں کے پاس بے تحاشا دولت ہے۔ تاہم وہ اس دولت کو علم کی ترویج پر خرچ کرنے کو تیار نہیں۔ عرب شیخ بہت دولت مند ہیں لیکن ان کی دولت عیاشیوں پر خرچ ہو رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے انٹرنیٹ پر ایک چاندی کی کار کی تصاویر دیکھیں تو حیران رہ گیا۔ پتہ چلا کہ یہ کسی عرب شیخ نے اپنے لئے خصوصی طور پر تیار کروائی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ وہ چاندی کی کار عرب شیخ نے خود تیار نہیں کی تھی بلکہ مغربی ماہرین سے بنوائی تھی۔

ہمارے اپنے ملک پاکستان میں تعلیم پر سرکاری و ذاتی دونوں سطح پر کچھ نہیں خرچ کیا جاتا۔ ہمارے بجٹ کا کبھی ۲ فیصد تو کبھی اس سے بھی کم تعلیم کے لئے مختص کیا جاتا ہے جس میں سے کافی رقم تو خرچ ہی نہیں کی جاتی بلکہ محکمہ تعلیم اسے محکمہ خزانہ کو لوٹا دیتا ہے۔ پہلے تو اسکولوں کی کمی ہے، پھر جو سکول ہیں تو ان میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ نصاب کی تیاری سے لے کر اساتذہ کی تربیت تک کسی بھی چیز پر حکمرانوں کی توجہ کبھی بھی نہیں رہی۔

ہمارے گھروں میں بھی کتابیں (خاص طور پر سائنسی اور تحقیقی نوعیت کی کتابیں) نہیں پڑھی جاتیں۔ ہمارےکئی شہروں میں ایک بھی لائبریری نہیں ہے۔ جو ہیں وہ بھی اکثر پاکستان کے قیام سے پہلے قائم ہوئی تھیں اور زیادہ تر غیر مسلموں نے قائم کی تھیں۔ مثال کے طور پر جہلم شہر کی واحد لائبریری جسے اقبال لائبریری کا نام دے دیا گیا تھا دراصل پاکستان بننے سے پہلے لالہ لجپت رائے نے قائم کی تھی۔ ہم سے نئی لائبریری تو نہ بن سکی تاہم ہم نے لالہ لجپت رائے کی بنائی لائبریری کو مسلمان کر کے اس کانام اقبال لائبریری رکھ دیا اور اس میں بھی کتابوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ باقی شہروں کا بھی کم و بیش ایسا ہی حال ہے۔ دیہات میں تو خیر تعلیمی سہولیات کا ذکر ہی کیا کرنا۔

اس مضمون کے آغاز میں ہم نے ذکر کیا کہ ساٹھ لاکھ یہودی سال بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ کتابیں پڑھتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اٹھارہ کروڑ لوگ کتنی کتابیں خریدتے ہیں اس کا اندازہ ہمارے شہروں میں بند ہوتی کتابوں کی دکانوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ بس زرا اپنے آپ سے اور اپنے اردگرد موجود تعلیم یافتہ لوگوں سے پوچھ لیجئے کے انہوں نے پچھلے ایک سال میں کتنی کتابیں خرید کر پڑھی ہیں۔ اکثر تعلیم یافتہ لوگ بھی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کتابوں کو خیرباد کہہ دیتے ہیں۔ طلباء سے پوچھیں تو وہ اپنی نصابی کتابیں ٹھیک سے نہیں پڑھتے، غیر نصابی کتابوں کا کیا ذکر کریں۔

علم سے اس حد تک بے زار ہونے کے باوجود ہم ہروقت اسی خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ ساری دنیاء بالخصوص اسرائیل، ہندوستان اور امریکہ ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ کیا ہمیں تباہ کرنے کے لئے کسی کو کوئی سازش کرنے کی ضرورت ہے؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ایک فورم پر یہ چشم کُشا تحریر پڑھنے کو ملی ، حسن نثار اکثر اپنے کالموں میں لکھتے ہیں کہ ذات دے کِرلی تے شہتیراں نال جپھے۔ کیا ہمارا حال بھی ایسا ہی نہیں؟؟ خُدا خُدا کر کے ابھی چند سال پہلےتقریبا" ایک صدی کی سرپھٹول کے بعد ہم نے تصاویر کو انکا جائز "شرعی " مقام دیا، رفع یدین اور مقلد غیر مقلد کی بحثیں تو ابھی مزید کئی سو سال چلنی ہیں اگر القائدہ اور داعش جیسی تنظیموں نے مسلمانوں کا وجود قائم رہنے دیا تب، مزار اور درگاہیں نئی نئی ہمارے ایمان کی دشمن بنی ہیں ابھی تو سینے پر ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنے والوں اور ناف پر باندھنے والوں کے درمیان ایک معرکہ ہونے کی تیاری ہے تو کس برتے پر یہ تتا پانی؟؟ اسرائیل جس کی نہ ہمارے ساتھ سرحدیں ملتی ہیں نہ بظاہر وہ ہمارے معاملات میں بھارت یا امریکہ کی طرح دخیل ہے تو ہر سازش ہر وبا میں ہمیں اسرائیل ہی کیوں نظر آتا ہے۔ جہاں تک فلسطین کا تعلق ہے تو ہمارے جہادیوں فسادیوں کو اُکسانے والے سعودی عرب، ایران اور خلیجی ممالک کے ہوتے ہوئے ہمیں کیوں فلسطین کا ماما بننے کا شوق چڑھا ہے؟؟ ہماری مذہبی جماعتیں جنہیں پاکستان میں پچاس ہزار سے زیادہ شہریوں کو شہید کرنے والے طالبان نظر نہیں آتے، کل افغانستان میں ہونے والے خود کُش دھماکے میں سو سے زیادہ بےگناہوں کی جانیں جانے پر کوئی افسوس نہیں لیکن انہیں غزہ کےدو سو پندہ مسلمانوں کا غم چاٹ رہا ہے؟؟ کیا یہ بات تسلیم کئے جانے کے قابل ہے؟؟
اسرائیل کے خلاف جذباتی عوام کو اُکسانے والی طاقتیں کیا وہی نہیں جو ضیا کے دور میں فلسطینیوں کو "قابو" کرنے کیلئے فوجی دستے بھیجنے پر خوشیاں مناتی تھیں مشرف کے دور میں مشرف کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات پر حکومت سے علیحدہ نہیں ہوتی تھیں؟؟
کن منافق رہنماوں کن مذہبی کذابوں کے درمیان پھنس گئےہیں ہم؟؟

میں اس فورم کے سنجیدہ دوستوں کو دعوت دیتا ہوں اس موضوع پر کہ کیا جہالت فرقہ پسندی، عدم تحمل ، اور جذباتیت کی موجودگی میں ہمارا محض نیل کے ساحل سے تابخاک کاشغر کا خواب پورا کرنے کیلئے اسرائیل کے خلاف نعرے لگانا درست اقدام ہے یا غیرجذباتی ہو کر سوچا جائے تو کوئی بہتر صورت سامنے آسکتی ہے؟؟

واضح رہے سنجیدہ دوستوں کے علاوہ دیگر ممبران کےدلی جذبات کو ٹھنڈک پہنچانے کے لئے بھی خاکسار نے اہتمام کیا ہے، دیکھئیے اور جزاک اللہ پڑھ کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

(bigsmile)

984136_675953042480912_1790956721287474795_n.jpg
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ہمارے گھروں میں بھی کتابیں (خاص طور پر سائنسی اور تحقیقی نوعیت کی کتابیں) نہیں پڑھی جاتیں۔ ہمارےکئی شہروں میں ایک بھی لائبریری نہیں ہے۔ جو ہیں وہ بھی اکثر پاکستان کے قیام سے پہلے قائم ہوئی تھیں اور زیادہ تر غیر مسلموں نے قائم کی تھیں۔ مثال کے طور پر جہلم شہر کی واحد لائبریری جسے اقبال لائبریری کا نام دے دیا گیا تھا دراصل پاکستان بننے سے پہلے لالہ لجپت رائے نے قائم کی تھی۔ ہم سے نئی لائبریری تو نہ بن سکی تاہم ہم نے لالہ لجپت رائے کی بنائی لائبریری کو مسلمان کر کے اس کانام اقبال لائبریری رکھ دیا اور اس میں بھی کتابوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ باقی شہروں کا بھی کم و بیش ایسا ہی حال ہے۔ دیہات میں تو خیر تعلیمی سہولیات کا ذکر ہی کیا کرنا


hum ne aik kaam bohut ghalat kia woh yeh k hum ne Imaraton k , Parks ke , Roads k , Libraries k naam tabdeel kiyee , issay kehte hain tareekh ko masakh karna
 

Doctor Mujahid

Politcal Worker (100+ posts)
ARABS ARE IDIOTS.ISRAEL GROUND IVASION STARTED,HAMAS WILL CEASE FIRE THIS TIME AFTER 30,OOO SHAEEDS...GREAT POLITICS OF IDIOTS :jazak:
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)

علم سے اس حد تک بے زار ہونے کے باوجود ہم ہروقت اسی خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ ساری دنیاء بالخصوص اسرائیل، ہندوستان اور امریکہ ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ کیا ہمیں تباہ کرنے کے لئے کسی کو کوئی سازش کرنے کی ضرورت ہے؟

Yeh Jhoot nahi balke sach hai k Woh hamare Khillaf saalon saal se sazishain karte chale aai hain , aap zara us Jasoos ki kitab Humfaray ki Dastan parrh le
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Bitter...but truth ha...ham ne apnay Mazhab ko Mullah ke hath girvi rakh diya
ha.khud kabi deen ko nahi samjhtay..Jo mullah ne keh diya wo hi ha sab deen.
isi wajah dunian mein ruswah hain..
 

tz00007

Minister (2k+ posts)
very true.. we as a nation have no priority towards education and development of our kids...

in our first cabinet, they even forgot to appoint education minister.. this shows the mindset...

in daily life.. parents rarely give importance to wat kids learn and how they should learnd and what they should learn...

unless we equip ourselves with knowledge, there is no way we can be even counted as civilised nation..
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh Jhoot nahi balke sach hai k Woh hamare Khillaf saalon saal se sazishain karte chale aai hain , aap zara us Jasoos ki kitab Humfaray ki Dastan parrh le


یار سوچو اگر ہم واقعی اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو کیا وہ مزید سازشیں کرے گا ہمارے خلاف؟؟
میرا خیال ہے نہیں کیونکہ خلیجی ممالک کے علاوہ اسے دیگر مسلمان ممالک کی حمائیت کی ضرورت تو لازمی ہوگی اور پاکستان کو خواہ مخواہ دشمن بنانے کی اسے کوئی ضرورت بھی بادی النظر میں دکھائی نہیں دیتی، ایسے جنونی، جذباتی اور اُجڈ عوام کو کون خواہ مخواہ اپنا دشمن بنانا پسند کرے گا؟؟
 

tz00007

Minister (2k+ posts)
Yeh Jhoot nahi balke sach hai k Woh hamare Khillaf saalon saal se sazishain karte chale aai hain , aap zara us Jasoos ki kitab Humfaray ki Dastan parrh le


sazish tu har koi har kisi k khilaf karta hay... saazish ka agar ham bar bar shikar ho rahe hein tu iska matlab ye hay k ham bewaqoof hein..

fool me once, shame on you.. fool me twice.. shame on me...
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
اور گزشتہ ایک سو سال میں ان میں سے صرف چھ مسلمانوں نے کوئی ایسا کارنامہ کیا کہ نوبل انعام کے حقدار قرار پائیں۔
ان چھ مسلمانوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کو اُس کے اپنے ملک میں عزت ملی ہو۔


:p:p:p



ایک دفعہ طلبا کا ایک گروپ ان سے ملنے آیا۔انہوں نے عجیب سا سوال کردیا کہ آپ کو نوبل پرائز
(nobel prize)کیوں نہیں ملا؟ طلبا کا خیال تھا کہ جب دنیا کی بڑی بڑی سرکردہ شخصیتوں اور ہندوستان میں بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور تک کو نوبل پرائز مل ہے تو علامہ اقبال اس قدر ممتاز اور مشہور شخصیت ہونے کے باوجود اس عالمگیرانہ اعزاز سے کیوں محروم ہیں؟ علامہ اقبال جو طلبا کے ہر سطح کے سوالات کو خندہ پیشانی سے سن لیا کرتے تھے، قدرے مسکرائے اور فرمایا: اگرمجھے نوبل پرائز مل چکا ہوتا تو پھر مجھ سے یہ سوال کیا جانا چاہیے تھا، کہ میں کون سے کارہائے نمایاں انجام دینے پر اس کا مستحق سمجھا گیا ہوں.... لیکن نہ ملنے پر تو یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا علامہ اقبال کے اس انکسار اور دلیل آمیز جواب کے بعد طلبا کے لیے اس موضوع پر بحث کی گنجائش نہ رہی۔

 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)

یار سوچو اگر ہم واقعی اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو کیا وہ مزید سازشیں کرے گا ہمارے خلاف؟؟
میرا خیال ہے نہیں کیونکہ خلیجی ممالک کے علاوہ اسے دیگر مسلمان ممالک کی حمائیت کی ضرورت تو لازمی ہوگی اور پاکستان کو خواہ مخواہ دشمن بنانے کی اسے کوئی ضرورت بھی بادی النظر میں دکھائی نہیں دیتی، ایسے جنونی، جذباتی اور اُجڈ عوام کو کون خواہ مخواہ اپنا دشمن بنانا پسند کرے گا؟؟

hum ussay tasleem kar lain yah na kar lain , woh hamare khillaf sazish bhi kare ga aur humain tabah karne k liye kaam bhi kare ga kuin k islam dushmani aur musalman ki barbadi us ke khameer k andar hai aur us ka maqsad no 1 hai

Pakistan Islam k naam par ana hai aur jahan tak mujhe yaad parta hai Quaid e azam ne bhi Is ke Wajood ko Tasleem karne se Inkar kar diya tha
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے مستقبل کی ضمانت اور ہمارے رویوں میں مثبت تبدیلی صرف اور صرف تعلیم ہی لا سکتی ہے
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن علم ہے ، سائینس ہے ، قانون ہے ، زندگی گزارنے کا طریقہ ہے ۔

لیکن آج کے مسلمان کے لئے پڑھ کر ثواب کمانا ہے ۔

ایک رٹہ لگا کر قرآن حفظ کرنے والا بھی اللہ کی ہدایت کو نا پاسکا۔
اسی قرآن میں رب نے فرما دیا۔ اس کتاب کو ہم نے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے
کوئی سوچنے سمجھنے کی حد تک نظر آتا ہے تو وہ بھی منافقت کے لباس میں ۔
آج کا مسلمان ، قوم پرستی ، رنگ نسل زبان فرقہ پرستی میں بٹہ ہوا ہے ۔
وہاں اس کی جہالت کا کسی یہودی عیسائی سے موازنہ کرنا بھی انصاف نہی ۔
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)

یار سوچو اگر ہم واقعی اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو کیا وہ مزید سازشیں کرے گا ہمارے خلاف؟؟
میرا خیال ہے نہیں کیونکہ خلیجی ممالک کے علاوہ اسے دیگر مسلمان ممالک کی حمائیت کی ضرورت تو لازمی ہوگی اور پاکستان کو خواہ مخواہ دشمن بنانے کی اسے کوئی ضرورت بھی بادی النظر میں دکھائی نہیں دیتی، ایسے جنونی، جذباتی اور اُجڈ عوام کو کون خواہ مخواہ اپنا دشمن بنانا پسند کرے گا؟؟

zara ye to pata karein duniya ki sab se barhi weapon factories k maalik kon hein?? unhein bhi to apni rozi roti chalani hey. . ye dushmaniyan create hi is liye ki jati hey take defence k naam per maut ki machino ki dukanein chamakti rahein . ..
 
Good really a great Article ..... Love it

Atif Bhai it seems u r really inspired by Hassan Nisar but u know in Pakistan People do not like such kind of eye opening Articles
 

bons

Minister (2k+ posts)
Jews r best nation on world they did great service of Humanity in last 200 years ,, They did many discoveries that change the whole life on earth.

Jews are also very close to Allah as they received the most delicious food from Allah free of cost ..

Right now whole world media is against Jews as Christians are very jealous from Jews as they thoughts jews are more intelligent human than to us, U see if Jews killed just 200 people whole world media start to shout on Jews whole social media start campaign against them

BUt USA start two wars in Iraq and Afghanistan and made killed so many people but no voice in media as for 300 people.
It is not now Christian media suddenly start to like muslims and crying for 300 muslim deaths , its all about they r doing in animity of Jews. First christian killed millions of Jews in Europe in world war, I dont know Y Christine hate r killing Jewish but muslims should make them friend. they r very nice people in world.

WHat Jews did for humanity u can read here now ,

Transcending Tradition: Jewish Mathematicians in German-Speaking Academic Culturehttp://www.lib.uchicago.edu/e/crerar/exhibits/tt/


tt_horizontal_web.png

<font size="5">


Okaray ke bull, Tou waqai dhagga hi hay.
Zara Quran main parh keh jews ke bare main kia kaha gaya hay. Tum main aqal naam ki koi cheez hay keh nahi?
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
zara ye to pata karein duniya ki sab se barhi weapon factories k maalik kon hein?? unhein bhi to apni rozi roti chalani hey. . ye dushmaniyan create hi is liye ki jati hey take defence k naam per maut ki machino ki dukanein chamakti rahein . ..

nahi nahi aap aisi aqal ki baatain na karain , aap ko aise aqal mandana baatain shobha nahi detin , lagta hai ramzan ki barkaat se aap main bhi kuch aqqal aa gayi hai
 

niazi

MPA (400+ posts)
Yeh yahood ki tareef main pull bandney walay,besharmi ki intehaa hai,insaniat ka qatal amm kernay walay nobel price la ker achay ban gaye,khuda ka khoaf karo,ya israel dafa ho jao.