اللہ نے اور بھی بہت سی چیزوں سے منع فرمایا ہے، جو کہ ہم کھلے عام کرتے ہیں۔
پورے شہر میں اذانوں کے وقت کہاں کہاں سے صدا بلند نہیں ہوتی؟
لیکن پورے شہر کی کسی ایک دکان پر اصلی دودھ دستیاب نہیں۔
ایسی قوموں کا حال، اللہ نے کیا بتلایا ہے؟
قائدِ اعظم، قائدِ مِلّت کا خون کہاں گیا؟ اور سب سے بڑھ کر مادرِ مِلّت کو غدّار بھی یہییں کہا گیا۔ ہم نے بس اپنی تاریخ بھُلا دی تھی۔
اب پھر سے یاد آئی ہے، کچھ عرصے میں دوبارہ بھول جائے گی۔
کس کو جاگنے اور جگانے کی بات کرتی ہیں؟ یہ اصلی اور نسلی غلام ہیں۔
پی ڈی ایم کو بہرحال ووٹ زیادہ ہی پڑتے ہیں۔ عوام کی اکثریت کی سوچ یہاں سے منعکس ہوتی ہے۔
انکو آج روٹی اور دو بوٹی کا لالچ دیں، یہ پھر سے تاجِ برطانیہ کو سلام نہ کریں تو مجھے کہیئے گا۔