مہنگائی کی شرح 48.35 فیصد تک جاپہنچی
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے، ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 48.35 فیصدتک جاپہنچی، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، مرغی، دالیں، مٹن ، بریڈ، چپل، صابن مزید مہنگا ہوگیا۔
مرغی 8.91فیصد ، آلو 3.99 فیصد ، پاؤڈر دودھ 3.81فیصد،...
ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے، بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوگر کے مریضوں کو دی جانے والی انسولین، کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی دو ا لپی گیٹ، ٹرائی فورج اور کنکور جیسی ادویات کی...
ملک میں ہر طرف مہنگائی کی لہر ہے,عوام کے لیے گزارا مشکل تر ہوگیا,عید شاپنگ بھی متاثر ہوئی ہے,ریکارڈ توڑ مہنگائی نے میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی کردیں، رمضان کے آخری عشرہ میں عید کی خریداری میں 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
تاجر رہنما عتیق میر کے مطابق بازار عید کی روایتی گہما گہمی سے محروم ہیں،...
پی ڈی ایم حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بڑھتی مہنگائی پر کڑی تنقید کردی، فرخ حبیب نے سلسلہ وار ٹویٹ پر پی ڈی ایم حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، رہنما پی ٹی آئی نے لکھا شہباز شریف حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلندیوں کو...
پرائیویٹ حج بھی ناقابل یقین حد تک مہنگا ہوجائے گا
وزارت مذہبی امور نے حج کوٹے کا نصف نجی حج اسکیم کے لیے مختص کردیا،دوسری جانب پرائیویٹ حج ناقابل یقین حد تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں برس حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے اور وزارت مذہبی امور نے اس کوٹے کا نصف...
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی فنڈنگ محفوظ بنانے کے لیے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ اور روپے کی قدر میں کمی کے لیے کیے گئے پالیسی فیصلوں کے دوسرے مرحلے کے اثر کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ہفتہ وار اور ماہانہ قیمتوں کے اشاریے پہلے ہی ریکارڈ...
ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا جب کہ 44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے...
ملک میں مہنگائی تھکنے کا نام نہیں لے رہی، مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار اضافہ دیکھا جارہا ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر ہفتہ وار مہنگائی 5 ماہ سے زائد عرصے کے دوران 40 فیصد سے تجاوز کر گئی، پیاز، مرغی کے گوشت، انڈوں، چاول، سگریٹس اور ایندھن کی قیمتوں کا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ...
مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے کو تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ متوقع
وفاقی حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر چکی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ متوقع ہے، اس بار فی لیٹر 32 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے جس سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کس قدر...
مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے،
جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔...
عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی، رپورٹ کے مطابق شدید معاشی مشکلات کا شکار پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
عالمی بینک کی عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی 70 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رواں سال پاکستان کی شرح نمو میں 2 فیصد...
پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی قیمتیں 4100روپے فی من تک پہنچنے سے نیا ملکی ریکارڈ بن گیا۔
محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری آٹا کی سپلائی کو طلب کے مطابق متوازن کرنے اور گندم کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے گزشتہ روز فلارملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں2400ٹن اضافہ کردیا ہے۔
آج سے فلورملز کو...
شدید مہنگائی میں پسی عوام پر حکومت نے مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل، دودھ اور چائے سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کے لیے بتایا بجلی پچھلے سال سے 45.6 فیصد سستی ہو گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ عوام کی زندگی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بدحال...
گزشتہ ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں انڈے، آٹا، دال ماش، مونگ اور چاول شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مہنگئی کی ہفتہ وار مجموعی شرح 40.58 فیصد جبکہ ہفتہ وار شرح میں 0.19 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے...
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے سے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں، اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں کمزور اکثریت حاصل ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ پاکستان کے قرض پروگرام کی...
لاہور میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگیا، لاہور کی انتظامیہ بھی گراں فروشی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، جس کے باعث شہر بھر میں سبزی، پھل، دالیں ، گوشت ہر شے ہی مہنگی ہوئی ہے، عوام کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، دو وقت کی روٹی کا حصول نامکمن ہوتا جارہا ہے۔
لاہور میں آلودرجہ اول 95 کی بجائے 130 سے...
ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، سری لنکاکے بعد جنوبی ایشیائی علاقائی ممالک میں جولائی 2022 میں سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی وجہ سے پاکستان 24.9 فیصد کو چھو کر دوسرے نمبر پر ہے۔
سری لنکا میں افراط زر 60.8 فیصد کو چھوچکی ہے، بھارت میں میں اس وقت افراط زر کی شرح 6.7 فیصد جبکہ نیپال میں یہ...
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پاکستانی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ شرح مہنگائی میں 3.35 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31فیصد پر پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار...
بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ میں تین روپے پچاس پیسےاضافہ
عوام پر ایک بار پھر بجلی کا بم گرادیا گیا، بجلی کے فی یونٹ میں تین روپے پچاس پیسے اضافہ کردیا گیا،وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے بجلی کے قومی نرخوں میں تین روز پچاس پیسےفی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا...