برطانوی جریدے نے پاکستان میں خوارک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بدامنی کا پیش خیمہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں بدامنی کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان بھی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بول پڑے ہیں۔
یونس خان نے ایک تقریب میں...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھا کر کھڑا ہوگیا ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح18 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح18...
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کا زور6 سے 8 ماہ میں ٹوٹ جائے گا جس کے بعد چیزیں سستی ہوں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تیل کی عالمی قیمتوں نے بوجھ ڈالا ہوا ہے جبکہ ٹیکسوں میں کمی کے باعث ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہو...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ہوشربا مہنگائی اور معیار زندگی کی زبوں حالی پر عوام کی طرف سے احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے بنیادی ضرورت کی اشیا پر ٹیکس میں واضح کمی کا اعلان کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اشیا خوردنی پر عائد 8 فیصد "ویلیو ایڈڈ ٹیکس" کو کم کر کے ایک فیصد کرنے کا اعلان...
پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
شماریات بیورو کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار حساس پرائس انڈیکیٹر(ایس پی آئی) کے مطابق مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ08 فیصد کمی واقع ہوئی...
آج کے دن برطانوی عوام پر مہنگائی کا نیا بم گر گیا ہے جہاں یوٹیلٹی بلز اور شرح سود بڑھنے سے رواں سال اپریل تک مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 25 فیصد تک جانے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے انرجی بلز میں 54 فیصد اضافے کا اعلان کیا تو بینک آف انگلینڈ نے بھی شرح سود صفر...
پلس کنسلٹنٹ نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔ جس کے مطابق 84 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ 80 فیصد نے بیروزگاری جبکہ 37 فیصد نے کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ جانا۔
سروے میں ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا جو 13جنوری سے 21 جنوری 2022 کےدرمیان...
ملک میں مہنگائی کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، ایسے میں مسلم ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا، انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے،بعض اندرونی، بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔...
تازہ ترین سروے میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک سے دو ماہ میں مہنگائی میں کمی سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر یقین کرنے سے انکار کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے عوام کی آراء پر مبنی ایک تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق 54 فیصد پاکستانیوں...
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ پاکستان وہ واحد ملک نہیں جہاں مہنگائی ہے,کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہے,وزیراعظم نے طویل گفتگو میں ہر پہلو اجاگر کردیا,میڈیا سے بھی شکوہ کیا کہ وہ صرف مہنگائی کا بتاتے ہیں ہر پہلو نہیں دکھاتے۔
وزیراعظم کے بیان...
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اب پتہ چلے گا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معیشت میں5.37 فیصد کی بہتری سے متعلق خبروں پر وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اسے یہ نہ سمجھیں کہ معیشت ٹھیک ہو گئی ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک راہ پر گامزن ہو جائے۔...
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی مہنگائی 19.36 فیصد کی سطح تک آ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.36 فیصد رہی جبکہ کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.85 فیصد رہی۔
ادارہ...
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جوں کا توں،نئے سال کے پہلے ہفتے بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.08 فیصد اضافے سے 20.08 فیصد ہوگئی،ماہانہ 18 ہزار سے کم آمدن والوں کیلئے مہنگائی 21.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شمارت کے نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ...
جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر...
وفاقی ادارہ شماریات (فیڈرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے نے بتایا ہے کہ سال 2021 کے دوران...
2021 پاکستان کیلئے بہت برا اور بھیانک سال تھا؟ سلیم صافی
سال دوہزار اکیس اختتام پذیر ہوگیا،یہ سال جہاں کئی خوشیاں اور غم لایا، وہیں سیاست میں بھی اتار چڑھاؤ رہا، مہنگائی کے طوفان نے جہاں عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت بھی کم ہوگئی۔
جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ...
جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی ناز بلوچ، رکن قومی اسمبلی ن لیگ محسن شاہنواز رانجھا اور رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی صداقت علی عباسی نے شرکت کی، کراچی سمیت ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر گفتگو کی۔
ناز بلوچ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملک میں کبھی...
نیا سال بھی لائے گا مالی مشکلات۔۔ 45فیصد پاکستانی خوفزدہ
دوہزار اکیس میں مہنگائی کے طوفان نے پاکستانیوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیے رکھا اور اب عوام کو ڈر ہے کہ آنے والا سال بھی مالی پریشانیوں میں گھرے رہے گا،جی ہاں گیلپ انٹرنیشنل اور گیلپ پاکستان کے سروے میں عوام نے مایوسی کا اظہار کردیا،...
امریکا میں ایک بار پھر مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، اس بار مہنگائی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،پیٹرول کی قیمت میں 6اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق رواں برس نومبر تک قیمتوں میں مجموعی طور پر 6اعشاریہ 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
امریکا میں ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی...