شہباز گل

  1. Rana Asim

    شہباز گل پر درج مقدمے میں غداری سمیت کونسی دفعات شامل ہیں؟

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور ان پر دفعہ 505، 120، 120 بی، 153، 153 اے، 124 اے،...
  2. Rana Asim

    شہباز گل کی گرفتاری سے پہلے ن لیگ کے حامی صحافیوں نے کیا بیانیہ بنایا؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنی جماعت کے حامی اور منظور نظر صحافیوں کو ایک پیغام فاورڈ کیا جس کے بعد ایک کے بعد ایک سب صحافی اس پیغام کو شیئر کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عدیل راجہ نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں بتایا کہ لیگی قیادت کی جانب سے جب کوئی پیغام شیئر کیا جاتا ہے تو اس کے حامی...
  3. Muhammad Awais Malik

    فوج اور پاکستان مخالف لوگ ہیلی کاپٹر سانحےپر پراپیگنڈہ کررہے ہیں،شہبازگل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف منفی سوشل میڈیا پراپیگنڈے کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی منفی پراپیگنڈے کے خلاف کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد سوشل...
  4. S

    سلیم صافی اور ڈاکٹر شہباز گل ٹویٹر پر آمنے سامنے، سخت جملوں کا الفاظ

    سینیئر صحافی سلیم صافی نے رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ گل صاحب،آپ پاکستان میں نئے ہیں،آپ امریکیوں کی نوکری کرتے ہوئے انکے کلچراور پروٹوکول کےعادی ہوئےہیں،شہید کی تدفین کےلئےفوج کےافسران کی کمیٹی قائم تھی کیا ان میں سے کسی اعلی افسر نےعمران...
  5. Muhammad Awais Malik

    پی ٹی آئی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پولیس افسر عہدے سے فارغ

    25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے پولیس افسر سہیل چوہدری کو بطور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن واپس ہوگیا،سہیل چوہدری کو عہدے سے ہٹادیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کیے گئے تھے جن میں لاہور کے سابق ڈی...
  6. Muhammad Awais Malik

    ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی؟ سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کردیں

    پنجاب میں ن لیگ وزراء نے انتخابات سے قبل ہی شکست تسلیم کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کردی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب سے ایک روز قبل ن لیگی حلقوں نے اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے ہار مان لی ہے ، ن لیگی وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں بھی خالی کرنا...
  7. Muhammad Awais Malik

    حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں خوش گپیوں پر شہباز گل کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں خوش گپیوں پر ردعمل دیدیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے شہبا ز گل نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں شہباز شریف، آصف علی زرداری اور...
  8. Rana Asim

    طیبہ گل کا وزیراعظم ہاؤس میں بند رکھنے کا الزام،شہبازگل نےکھری کھری سنادیں

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر طیبہ گل نے ماضی میں لگائے گئے الزمات کو تقویت دینے کیلئے ایک اور کہانی بتائی ہے کہ 2017 میں وہ کسی مقدمے کی مدعیہ تھی جہاں سے جاوید اقبال نے اس کا نمبر لیا اور اسے بلانا شروع کر دیا اس کے بعد وہ اور اس کا شوہر 40 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رہے۔ یہ...
  9. S

    اتنی تاخیر نہ ہوجائے کہ کوئی اور آ کر ملک سنبھال نہ سکے: شہباز گل

    ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے، ایسے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے خبردار کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ یہ نالائق اور کرپٹ ہیں، نیب کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے...
  10. Muhammad Awais Malik

    عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کےچیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے الزام میں پکڑے جانے والے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے، تاہم اس کی شناخت کو مخفی رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندوں کے سامنے ملزم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ23سالہ...
  11. Muhammad Awais Malik

    گیس معطلی سے ٹیکسٹائل شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،اپٹما

    پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے جس پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپٹما کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس وقت نان ایکسپورٹس انڈسٹریز جس میں سیریمکس، گلاس ویئر، اسٹیل وغیرہ کی...
  12. S

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی کڑی تنقید

    عوام پر روز بروز مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، کبھی پیٹرول کبھی بجلی، کبھی آٹا تو کبھی گھی تیل کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔ حکومت نے ایک ہفتے بعد پھر سے مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر تیس تیس روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں...
  13. Rana Asim

    زہر کھانے کے پیسے، حکومتی بیان پر عظمیٰ بخاری و شہباز گل میں لفظی جنگ

    وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی جانب سے زہر کھانے کے پیسوں سےمتعلق بیان پر شہباز گل و عظمیٰ بخاری کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ مصدق ملک کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف...
  14. Muhammad Awais Malik

    جس ہیلی کاپٹرپربیٹھ کے آپ کے پی تشریف لائی ہیں وہ کیا جہیز میں لائی تھیں،گل

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کو "دونمبر" کہنے پر مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی جانب سے عمران خان پر تنقید ردعمل دیا اور کہا کہ سیاست کریں بدتمیزی نہیں۔ مریم نواز شریف نے اپنی تقریر میں سابق...
  15. Rana Asim

    امپورٹڈ وزیر داخلہ کواپنی اوقات سےبڑھ کر بڑھکیں مارنےکی بیماری ہے:شہباز گل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے وفاقی وزیر داخلہ کے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ بات کسی غنڈے کی نہیں بلکہ ایک امپورٹڈ حکومتی وزیر کی ہے۔ اس سے ان کی پریشانی نظر آتی ہے کہ عمران خان...
  16. Muhammad Awais Malik

    شہباز گل نے اہلیہ کے نادہندہ ہونے سے متعلق جیو کی خبر پر ردعمل دیدیا

    سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اہلیہ کے کامسیٹس یونیورسٹی کے نادہندہ ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل دیدیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج جیو نیوز نے میری فیملی کے بارے میں ایک اور جھوٹی خبر دی ۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ...
  17. Rana Asim

    ن لیگ سے استعفیٰ دیں پھر سوچیں گے کیا کرنا ہے، شہباز گل کا غریدہ کو جواب

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اے آر وائے کی لائٹنگ کی تعریف اور پوڈکاسٹ کے سوالات پر تنقید کے بعد غریدہ فاروقی نے ان کے انٹرویو کی فرمائش کا اظہار کیا جس پر شہبازگل نے کہا کہ وہ پہلے ن لیگ سے استعفیٰ دیں پھر اس بارے میں سوچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے روز ایک ویڈیو...
  18. Rana Asim

    "حکومت کا حصہ بننے کیلئے سیکیورٹی اداروں پررقیق حملوں کاایکسپرٹ ہونا چاہیے"

    ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی گئی ہے جس پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے یا تو ضمانت پر ہونا ضروری ہے یا سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا ماہر ہونا چاہیے۔ عمران اسماعیل نے مائیکروبلاگنگ ویب...
  19. S

    شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا کون تھا ؟ پولیس نے گرفتار کر لیا

    شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے،موٹر وے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ کے واقعے کا مقدمہ تھا نہ کالیکی میں درج کر لیا...
  20. S

    وزیراعظم شہباز شریف کا شہباز گل کو پیش آئے حادثے کا نوٹس

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ڈاکٹر شہبازگل کو پیش آنے والے کار حادثے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت...