سیلاب

  1. Rana Asim

    پاکستان میں سیلاب سے 100 کلومیٹر وسیع جھیل بن گئی، امریکی خلائی ادارہ

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے نئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آ گیا ہے جس سے خشکی پر 100 کلومیٹر وسیع عارضی جھیل بن گئی ہے۔ اُدھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل...
  2. Muhammad Nasir Butt

    پاکستان وسائل استعمال کرتا تو سیلاب کی تباہی سے بچ سکتا تھا،بلوم برگ

    پاکستان کو حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی سے ہوئی تباہی سے بچایا جا سکتا تھا لیکن سالہا سال سے ہوتی آرہی بدعنوانی اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے وسائل کے استعمال نہ کیے جانے کے باعث پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے وسائل استعمال کرنے سے ہی آئندہ ایسی کسی تباہی سے بچا...
  3. Muhammad Awais Malik

    بین الاقوامی برادری پاکستان اور اس کے حکمرانوں کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟

    بدترین سیلابی صورتحال سے متاثر دنیا کے سامنے مدد کیلئےہاتھ پھیلانے والے پاکستان کے حکمرانوں کے بارے میں بین الاقوامی برادری کے تاثرات سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارے "لیڈبائبل "آسٹریلیا نے پاکستان میں سیلاب کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی جس کا...
  4. Muhammad Awais Malik

    سیلاب سے ڈوبے اضلاع سے فی الحال پانی نکالنا ممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے ڈوبے ہوئے اضلاع سے پانی نکالنا ممکن نہیں ہے، یہ پانی مہینوں تک مشکل سے نہیں نکلے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ فلیش اپیل کے بعد وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنس کے ساتھ...
  5. Rana Asim

    اسلام آباد: سیلاب زدگان فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کا حملہ،سامان،نقدی لے اڑے

    صحافی رضوان غلزئی نے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ "اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکو حملہ آور ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو سیلاب زدگان کیلئے اکھٹا کیا گیا سامان اور نقدی لے اڑے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے موبائل اور موٹرسائیکل بھی چوری کر کے لے...
  6. S

    عمران خان کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا اعلان

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے اہم فیصلہ کرلیا، عمران خان پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکٹھا کریں گے،عمران خان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، ٹیلی تھون کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنا...
  7. Rana Asim

    وادی دبیر،سیلاب میں بہہ جانے والے نوجوانوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟

    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں وادی دبیر کے پانچ افراد کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو رسیاں پکڑے ایک بڑے پتھر پر کھڑے ہیں۔ ان میں سے ریاض اور انور دونوں چچا زاد بھائی تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانچوں دکاندار تھے جو سامان لینے بازار گئے، اسی اثنا میں سیلاب کا اعلان ہو گیا۔ پانچوں اپنی...
  8. Rana Asim

    خیبرپختونخوا میں سینکڑوں مساجد اور مکانات سیلابی ریلوں کی زد میں آ گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات سمیت خیبرپختون خوا کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ تین روز سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تحصیل درابن ، پروا ، کلاچی ،درہ زندہ میں سینکڑوں مکان سیلاب کی نذر اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ سیلاب سے ڈیرہ...
  9. S

    سیلاب سے تباہی،فائبر آپٹک کیبل کو نقصان سے انٹرنیٹ کی مزید بندش کا خدشہ

    سندھ ہو یا پنجاب ، خیبرپختونخوا ہو یا پھر بلوچستان ملک بھر میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی مزید بندش کا خطرہ منڈلا رہاہے، بالائی سندھ میں سیلابی پانی کے اخراج کی وجہ سے فائبر آپٹک کیبیلز کو مزید نقصان پہنچ...
  10. Muhammad Nasir Butt

    شدید بارشوں اور سیلاب سے بچوں،خواتین سمیت اب تک 903افراد جان کی بازی ہارچکے

    شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جون سے اب تک ملک بھر میں 903 افراد جاں بحق ہو چکے جس میں 326 بچے اور 191 خواتین شامل ہیں جبکہ 1293 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ملک بھر سے...
  11. Rana Asim

    پاکستان میں سیلاب کی تباہی،چیئرمین ریڈ کریسنٹ ابرارالحق کےبرطانیہ میں کنسرٹ

    پاکستان میں مون سون کے حالیہ سیزن کی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر رکھی ہے اور اس سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے شہری سیلابی ریلوں کی نذر ہو رہے ہیں جبکہ امدادی ادارے پاکستان ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر) کے چیئرمین گلوکار ابرار الحق برطانیہ میں اپنے...
  12. S

    سیلاب سےمتاثرہ خاندانوں کےریلیف کیلئےڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے:وزیراعظم

    صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی، متاثرہ علاقوں کی بحالی و آباد کاری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب وبارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بریفنگ دینے اور...
  13. Rana Asim

    سیلاب زدگان کی مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ سمجھتے ہیں : شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب میں متاثرین کی مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی عالمی مالیاتی...
  14. S

    آفت زدہ بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم زیادہ میک اپ کرنے پر تنقید کی زد میں

    بلوچستان سیلاب کی زد میں ہے، اس کے باجود ترجمان فرح عظیم متاثرین کے حوالے سے تفصیلات بتانے یلیے جب بھی میڈیا پر آئیں چہرے سے نہ دکھ کے آثار نہ ہی سادگی، یہ ہی وجہ ہے ترجمان فرح عظیم اپنے بھرپور میک اپ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ اور اسلام...