وزیر اعظم عمران خان

  1. Muhammad Awais Malik

    وزیر اعظم کا دورہ چین:کئی کاروباری، صنعتی یونٹس پاکستان آنے کی امید

    وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو انتہائی اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کئی کاروباری و صنعتی یونٹس کے پاکستان آمد کی امید ظاہر کی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اور حکومتی اراکین وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے پرامید نظر آرہے ہیں ، وفاقی وزراء کا ماننا ہے کہ اس...
  2. S

    حکومت ڈاکٹر شال کی رپورٹ کو امریکا میں چیلنج کرسکتی ہے:رانا ثناء اللہ

    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین معلومات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں رپورٹ کے بجائے ڈاکٹر کی رائے شامل تھی،جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور علاج کروائے بغیر برطانیہ سے واپس چلے جانا ان کے لیے شدید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔...
  3. S

    عمران خان کی دھمکی فوج اور عدلیہ کیلئے تھی:مولانا فضل الرحمان

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست گفتگو میں واضح کیا تھا کہ اگر وہ حکومت سے گئے تو زیادہ خطرناک ہوجائیں گے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ یہ دھمکی کس کودی،کسی نے کہا اپوزیشن کو تو کسی نے اسٹیبلشمنٹ کو شامل کیا۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا کہ عمران...
  4. S

    چین کے نقش قدم پر چل کر عوام کو غربت سے نکالیں گے،وزیراعظم،چینی میڈیا

    چین کے نقش قدم پر چل کر عوام کو غربت سے نکالیں گے،وزیراعظم وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو غربت سے نکالنے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کردیا،چینی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ چین کے نقش قدم پر چل کر پاکستانیوں کو غربت سے نکالیں گے۔۔ چین نے ستر کروڑ افراد کو غربت سے...
  5. S

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ 10 جوان شہید،وزیر اعظم کا ردعمل

    بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب حملہ کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کئی دہشت گرد زخمی بھی...
  6. S

    پارٹی میں گروپنگ تھی،، اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے: گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی میں گروپ بنے ہوئے تھے اور نچلی سطح پر ایشوز ہیں ، پاکستانی میڈیا اپوزیشن کا رول ادا کر رہا ہے جبکہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلے کو ہم...
  7. Rana Asim

    حکومت نے منت سماجت کر کے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجا:رانا ثنااللہ کا دعوی

    جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی ممبران پر سخت تنقید کی اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی منتیں کرکے انہیں ملک سے باہر بھیجا ہے۔ انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر کہا کہ شہباز شریف اور ان کے...
  8. S

    عمران خان نے سیاست میں آکر ہم پر رحم کیا ہے: ظفر ہلالی کی وزیراعظم کی تعریف

    وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ پاکستان وہ واحد ملک نہیں جہاں مہنگائی ہے,کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہے,وزیراعظم نے طویل گفتگو میں ہر پہلو اجاگر کردیا,میڈیا سے بھی شکوہ کیا کہ وہ صرف مہنگائی کا بتاتے ہیں ہر پہلو نہیں دکھاتے۔ وزیراعظم کے بیان...
  9. S

    زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، وزیراعظم کی دھمکی کس کے لئے؟ تجزیہ کاروں کا تبصرہ

    زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا وزیراعظم کی دھمکی کس کے لئے؟ تجزیہ کاروں کا تبصرہ وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ میں ابھی حکومت میں ہوں اس لیے خاموش ہوں، اگرحکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اور پھر آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم کے اس بیان...
  10. S

    عمران خان کے دور میں کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہوا : محمد حفیظ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ عمران خان نے نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ بطور اسپورٹس مین ہمارا ساتھی وزیراعظم بنا لیکن ان کے دور میں ہی کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد حفیظ نے عمران خان سے شکوہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت بڑا فین ہوں...
  11. S

    پی ٹی آئی ریاست مدینہ کے اصولوں پر نہیں چل رہی: ارشاد بھٹی

    نواز شریف کی وطن واپس آئیں گے یا نہیں یہ ہی ہلچل مچی ہوئی ہے، مختلف نیوز چینلز پر اس حوالےسے تجزیے اور تبصرے کیے جاتے ہیں، جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بھی اس حوالے سے گفتگو کی گئی۔ سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مریم نواز کی نواز شریف کے متعلق پوسٹ پر کیپشن پر دلچسپ تبصرہ کیا، ارشاد بھٹی...
  12. S

    گلیات اتھارٹی کی ہوٹل کا ٹھیکہ وزیراعظم کےساتھی کو خلاف قانون دینےکی تردید

    نتھیا گلی میں ہوٹل ٹھیکے سے متعلق گلیات اتھارٹی کا بیان سامنے آگیا، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہوٹل کا ٹھیکہ وزیراعظم کے ساتھی ممتاز مسلم کو خلاف قانون دینے کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھی، پی ٹی آئی کے دیرینہ رکن اور ڈونر کو نتھیا...
  13. S

    عمران خان لاڈلے ہیں لیکن ان کیخلاف فیصلے آنا شروع ہوگئے:سہیل وڑائچ

    جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں پی ٹی آئی کی پارٹی فارن فنڈنگ کیس پر آنے والی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے میزبان نے سینیئر تجزیہ کاروں سے ان کے خیالات پوچھے کہ کیا اس سے عمران خان کو کوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ میرا خیال ہے انہیں اس بات کی کوئی...
  14. Muhammad Awais Malik

    عمران خان کی اپوزیشن نہیں، اپنی پالیسیاں دشمن ہیں: عارف حمید بھٹی

    سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم حکومت کی اپنی پالیسیاں ان کی دشمن ضرور بن سکتی ہیں۔ جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حکومت کیلئے تین ماہ اہم ہے تاہم میری نظر...
  15. Rana Asim

    عمران خان نے اپوزیشن اور ریاستی اداروں کو لڑانے کی کوشش کی:سلیم صافی

    نجی ٹی وی چینل کے پرورگام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اداروں کو اپنے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ اپوزیشن اور ریاستی اداروں میں ٹکراؤ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومت یہی کہتی رہی ہے کہ ہم...
  16. Rana Asim

    عمران خان مجھے کسی کے ایجنٹ نہیں لگتے، وہ اپنے ہی ایجنٹ ہیں: سہیل وڑائچ

    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس میں سامنے آنے والی بدانتظامی تو ایک طرف لیکن مجھے وہ کسی کے ایجنٹ نہیں لگتے، وہ کس کا ایجنڈا لیکر آئیں گے؟ وہ تو خود اپنے ہی ایجنٹ ہیں۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر...
  17. Rana Asim

    ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے،انہیں لگتا ہے ہاتھ اٹھا لیا گیا:اعتزاز احسن

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا۔ انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو لگتا ہے کہ عمران خان سے ہاتھ اٹھا لیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق کے پروگرام "بریکنگ پوائنٹ ود مالک" میں میزبان محمد مالک...
  18. S

    اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ:وزیر اعظم کا خیرمقدم،بلاول اور شہباز شریف کی کڑی تنقید

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہونے اور اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کے بعد اپوزیشن کی جانب وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے،جبکہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیرمقدم کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ...
  19. Rana Asim

    پٹرول بم پھینکنےسےبہترتھاعمران نیازی استعفی دیتے:شہباز شریف،بلاول کی تنقید

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں تہواروں پراشیا سستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔...
  20. S

    نواز شریف کب واپس آ رہے ہیں ؟ جاوید لطیف کا پروگرام میں نیا دعویٰ

    نواز شریف چند ہفتوں میں واپس آرہے ہیں،لیگی رہنما جاوید لطیف سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں، ن لیگ اور حکومت کی جانب سے الگ الگ دعوے سامنے آرہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کہتے ہیں کہ چند ہفتوں کی بات ہے، نواز شریف واپس آرہے ہیں،انہوں نے اس بات کا انکشاف ہم...