اتحادیوں کا100فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے:پرویز الہیٰ نےخطرےکی گھنٹی بجادی

imran-khan-and-pervez-elahi-khan.jpg


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، کہا اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے،عمران خان کی حکومت اس وقت واقعی مشکل میں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام"ہم مہر بخاری کے ساتھ" میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اہم انکشافات کیےہیں۔


چوہدری پرویز الہیٰ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس وقت تمام حکومتی اتحادی جماعتوں کارجحان اپوزیشن کی جانب ہے؟

چوہدری پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ 100 فیصد ایسا ہی ہے تمام حکومتی اتحادی جماعتیں اس وقت اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہیں،اور اس رجحان کو واپس حکومت کی جانب لانے کا فرض وزیراعظم عمران خان کاہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور اتحادی جماعتوں کا اعتماد بحال کریں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب وفود یا نمائندے بھیجنے کاوقت گزر چکا ہے، جن کی جماعت کی اسمبلی میں ایک سیٹ ہے وزیراعظم ان کے پاس بھی تو جارہے ہیں نا، وزیراعظم اگر پہلے ایسا کرلیتے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کے اتحاد کو پائیدار اور مضبوط بھی قرار دیا اور کہا کہ جب سیاسی جماعتیں ایک شخص کے خلاف متحد ہوتی ہیں تو وہ ماضی کی تمام تلخیاں بھلادیتی ہیں، حکومت میں عقل ودانش کا فقدان ہے، یہ حکمرانی کے طور طریقے نہیں ہوتے، وزیراعظم عمران خان کو بدلہ لینے کا شوق ہے تو سب کو نیب میں ڈال دیں،

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن کا یہ دعویٰ کہ ان کے پاس بندے پورے ہیں بالکل درست ہے، اور ابھی مزید سرپرائز آنے باقی ہیں، عمران خان نے بہت دیر کردی ہےاور اب شگاف پڑگیا ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی قائد چوہدری پرویز الہیٰ یا یہ تہلکہ خیز انٹرویو خبررساں ادارے ہم نیوز پر آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
 
Last edited by a moderator:

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
سب سے بڑے منافق تو تم خود ہو پرویز الہہی ؟ عمران خان نے تمہیں اور تمہاری جماعت کو
عزت دی اور تمہاری حیثیت سے زیادہ وزارتیں بھی دیں اور تم نے پہلی فرصت میں ہی اپوزیشن
کو اپنا ضمیر بیچ دیا…..زرا دیکھو تو سارا پاکستان تم پر تھوک رہا ہے….
5 seats wali party ko 2 ministers aur Speakership ?

aur inko kia chaye baba jee ...............
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
WireAP_159cc5f64ac24ec18e4a1a8050479ff2_16x9_992.jpg

نشئی کی فاشسٹ حکومت سے چھٹکارا دلانے پر پوری قوم آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے
شکریہ،
شکریہ،
شکریہ
چوروں لٹیروں کی سپورٹ کرنے پر قوم تجھ پر لعنتیں ڈالتی ہے پٹواری کتے
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
WireAP_159cc5f64ac24ec18e4a1a8050479ff2_16x9_992.jpg

نشئی کی فاشسٹ حکومت سے چھٹکارا دلانے پر پوری قوم آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے
شکریہ،
شکریہ،
شکریہ
Hahaha….Not that fast….IK government is still intact and staying like that for a while inshaAllah.
 

A.jokhio

Minister (2k+ posts)
imran-khan-and-pervez-elahi-khan.jpg


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، کہا اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے،عمران خان کی حکومت اس وقت واقعی مشکل میں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام"ہم مہر بخاری کے ساتھ" میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اہم انکشافات کیےہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس وقت تمام حکومتی اتحادی جماعتوں کارجحان اپوزیشن کی جانب ہے؟

چوہدری پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ 100 فیصد ایسا ہی ہے تمام حکومتی اتحادی جماعتیں اس وقت اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہیں،اور اس رجحان کو واپس حکومت کی جانب لانے کا فرض وزیراعظم عمران خان کاہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور اتحادی جماعتوں کا اعتماد بحال کریں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب وفود یا نمائندے بھیجنے کاوقت گزر چکا ہے، جن کی جماعت کی اسمبلی میں ایک سیٹ ہے وزیراعظم ان کے پاس بھی تو جارہے ہیں نا، وزیراعظم اگر پہلے ایسا کرلیتے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کے اتحاد کو پائیدار اور مضبوط بھی قرار دیا اور کہا کہ جب سیاسی جماعتیں ایک شخص کے خلاف متحد ہوتی ہیں تو وہ ماضی کی تمام تلخیاں بھلادیتی ہیں، حکومت میں عقل ودانش کا فقدان ہے، یہ حکمرانی کے طور طریقے نہیں ہوتے، وزیراعظم عمران خان کو بدلہ لینے کا شوق ہے تو سب کو نیب میں ڈال دیں،

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن کا یہ دعویٰ کہ ان کے پاس بندے پورے ہیں بالکل درست ہے، اور ابھی مزید سرپرائز آنے باقی ہیں، عمران خان نے بہت دیر کردی ہےاور اب شگاف پڑگیا ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی قائد چوہدری پرویز الہیٰ یا یہ تہلکہ خیز انٹرویو خبررساں ادارے ہم نیوز پر آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
Allah is enough for Imran Kahn and Pakistan...May Allah protect, help, bless and guide Imran khan...He must not bow down to this black mailing...