افغانستان کو بتا دیا ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: وزیرخارجہ بلاول

bilawal-and-imran-khan-pti-bbl.jpg


وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ٹی ٹی پی اور اپنی سرزمین پر سرگرم دیگر گروپوں کیخلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بنوں جیسے واقعات الارمنگ ہیں، پاکستان خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کےمباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، پاکستان اور امریکا مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، امن کے لئے امریکا کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں اپنے ہمسایوں کو بتانا ہوگا کہ انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ٹی ٹی پی اور وہاں متحرک دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔


بلاول نے کہا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی کو اہمیت دی، صحت اور دیگرشعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، کورونا کے باعث معیشت کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان تحفظ خوراک کے لئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے، پاکستانی بڑی تعداد میں امریکا میں کاروبار کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا استحکام جمہوریت سے ہی آتا ہے۔انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔عمران خان اس لیے قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں تاکہ دھاندلی میں مدد مل سکے۔ادارے متنازع سے آئینی رول میں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ سیاست دان ہیں جو نفرت پھیلا رہے ہیں،سیاسی اختلافات کو دشمنی کارنگ دے رہے ہیں۔ نفرت کی سیاست کو امید کی سیاست میں بدلیں گے،تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے میں تباہی ہوئی، سیلاب کے باعث تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جون سے ستمبر تک پاکستان میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، پاکستان میں 33 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، متاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر کام کررہے ہیں، سیکرٹری جنرل یواین کی امداد کی اپیل پر مشکور ہوں، موسمیاتی تبدیلی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، سنجیدہ اقدامات اور باہمی تعاون سے مسائل کا حل ممکن ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا، یورپ اور دیگر خطوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کررہی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈپٹی سیکریٹری آف سٹیٹ وینڈی آر شرمین سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور جنیوا میں 9 جنوری کو ہونے والی ’انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریزیلنٹ پاکستان‘ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وینڈی آر شرمین نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں پاکستانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


ٹی ٹی پی کو چھوڑ، گن کر ذرا یہ بتا کہ تیری گرین لائن کس کس نے کراس کی ہے

سالے ادھر بھی کوئی ریڈ لائن کھینچ دے کہ بلیو لائن ہونے تک اسے گرین ہی رکھے گا ؟؟
 
Last edited:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)


ٹی ٹی پی کو چھوڑ، گن کر ذرا یہ بتا کہ تیری گرین لائن کس کس نے کراس کی ہے

سالے ادھر بھی کوئی ریڈ لائن کھینچ دے کہ بلیو لائن ہونے تک اسے گرین ہی رکھے گا ؟؟
dr.sab koch to prde mai rehne do. ab ye amm khusra nhi.. is mulk ka so called FM hai