الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت اعلیٰ عدلیہ بھی نہیں دے گی: اعتزاز احسن

aitzaz-ahsan-khan-sup-elec.jpg


ملک میں انتخابات کب ہوں گے، صدر مملکت عارف علوی نے نو اپریل کی تاریخ دے دی، صدر عارف علوی کی جانب الیکشن کی تاریخ دینے پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں عام انتخابات کی تاریخ کو بڑھانے کی اجازت تو اعلی عدلیہ بھی نہیں دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا پنجاب اور کے پی کے انتخابات ہونے ہیں تو90دن میں ہی ہوں گے،چلیں یہ الیکشن کچھ آگے بھی بڑھا دیں تو پی ڈی ایم کو کیا فائدہ ہوگا؟ الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت سپریم کورٹ بھی نہیں دے گا۔


اعتزازاحسن نے کہا صدر نے جس انداز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا، آرٹیکل48کے مطابق صدر وفاقی حکومت یا کابینہ سے سفارش کا پابند ہے، صدر مملکت اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور حکومت کو خط لکھیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا صدر مملکت حکومت کو آگاہ کریں کہ چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا مگر انہوں نے معذرت کی، وزارت خزانہ، داخلہ سمیت کوئی بھی معذرت نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن بھی معذرت کا مجاز نہیں، اسے اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔


ماہر قانون نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کیلئے90دن سے اوپر نہیں جانا ہوگا، صدر وزیراعظم کو خط لکھ دیں کہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات سے معذرت کی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ آئین میں یہ طے کیا گیا ہے کہ90دن کے اندر الیکشن کرانا ہوں گے، الیکشن میں90دن سےتاخیرکی جاتی ہےتو یہ صریحاً آئین سے انحراف ہے، گورنر اسمبلی تحلیل کرتے ہیں تو انہیں انتخابات کی تاریخ دینی ہے، آرٹیکل218 کی شق3کے مطابق الیکشن کمیشن90دن میں انتخابات کا ذمہ دارہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز کہا تھا دونوں گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بھی انتخابات کروانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، دونوں آئینی دفاتراردوکی پرانی مثل”پہلےآپ نہیں، پہلےآپ”کی طرح گیندایک دوسرےکےکورٹ میں ڈال رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرزِ عمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیدا ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن پہلے ہی مختلف خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کا اشارہ دے چکا ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
عدالت کی رینکنگ 130 ہے دنیا میں ۔۔۔ یہ سب کچھ کر سکتی ہے پیسہ پھینک تماشا دیکھ