الیکشن ملتوی کرنیکی حمایت کرنیوالے شہبازشریف سمیت سب ماضی میں کیاکہتے رہے؟

bilawal-bhutto-haroon-rasheed-kkp.jpg


الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیے ہیں اور آٹھ اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ایک باضابطہ حکم جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 (3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 58 اور سیکشن 8c میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 8 مارچ 2023 کو جاری کیے گئے الیکشن شیڈول کو واپس لے لیا ہے اور نیا شیڈول جاری کیا جائے گا جس کے تحت الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹی فکیشن میں دہشت گردی اور نفری کی کمی کو الیکشن ملتوی کرنے کا جواز بنایا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزارت داخلہ نے انہیں مطلع کیا کہ سول اور فوجی فورسز کا انتخابی حلقوں میں پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کرنا ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ پوزیشن اس لیے لی ہے کیونکہ ملک میں ’دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات‘ کی وجہ سے فورسز سرحدوں، اندرونی سکیورٹی ڈیوٹیز، حساس تنصیاب اور غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی اہلکار اس وقت مردم شماری کی ڈیوٹیز پر بھی مامور ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آرڈر میں وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ان کے نزدیک پنجاب میں صوبائی اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات اعلان کردہ تاریخ پر ممکن نہیں۔‘

دوسری جانب جو سیاست دان آج الیکشن التوا کے حامی نظر آتے ہیں یہ خود ماضی میں اس متعلق کیا کہتے رہے ہیں آپ کو بتاتے ہیں۔ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب 9 فروری کو کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت سے خائف لوگ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔

نوازشریف نے 2013 میں کہا تھا کہ خضدار کا واقعہ انتخابات ملتوی کرانے کی سازش لگتا ہے ، پاکستان دشمن اور الیکشن میں شکست سے خوفزدہ عناصر اس میں ملوث ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو پھر کون ہمیں کال دینے سے روکے گا؟ الیکشن نہ حاصل بزنجو، نہ ہم، نہ محموداچکزئی،نہ سول سوسائٹی، نہ قوم ملتوی ہونے دیگی۔

https://twitter.com/x/status/300124068798144512
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نعروں کی آڑ میں الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے جبکہ 2018 میں ان کا یہ بیان تھا کہ الیکشن کسی قیمت پرملتوی نہیں ہونےچاہییں، ہم الیکشن ملتوی نہیں ہونےدینگے، کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔

دسمبر 2017 میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن ملتوی ہوں اس لیےپاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

جاوید ہاشمی 2018 میں اس متعلق کہہ چکے ہیں کہ الیکشن ملتوی کرانےوالےجمہوریت کےلیے خطرہ ہیں۔


فرحت اللہ بابر نے بھی 2018 میں ہی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیں بتائے کہ کون انتخابات ملتوی کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔


اسی سال میں احسن اقبال نے لاہور میں کہا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے کی قیمت پاکستان برداشت نہیں کرےگا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ جس نے الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کی اس پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1638603173504884744

2018 میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ الیکشن ملتوی اور ہمیں سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 2013 میں کہا تھا کہ ملک میں حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیے جارہے ہیں تاکہ انتخابات ملتوی کا جواز بن سکے۔ اگر افغانستان اور عراق میں انتخابات ہوسکتے ہیں تو یہاں کیوں نہیں ہوسکتے۔الیکشن ہر قیمت پر ہونے چاہئیں۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
PPP and PMLN aren't realizing that they are lying mines for democracy and for themselves.
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
qaum ko ramzan or election multvi hona mubarak

its not constitution of Pakistan... it is constipation of Generals..

islami jamhooria ki azad adlia 😂

lagta hai judge sehri ke liay nahi uthay.. jabkeh pichlay saal direct interference tha parlimaan ke speaker ke decisions per raat 12 bajay adaltain khol khol ker
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
CHIEF JUST-ASS, HAFIZ SAY MASHWARAY K BAAD ITAQAF PER BAYTH GAYA HAI... JAAG O BANDIYAL, AAEEN DAY BARA BUJ GAY NAY ......
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ab saraa dar-o-madar Supreme court pe hay ager supreme court ne in kanjaro ki baat maan li to Pakistan mein ainda koi bhi election waqt pe nahi hoga, phir har kisi ko ijazat hogi unconstitutional kaam karney ki
 

ranaji

President (40k+ posts)
آج تک یہ مثلہ نہیں حل ہوا کہ اگر بلاول کھسرے کو گرفتار کرنا پڑا تو اسے مردوں کی پولیس گرفتار کرے گی یا عورتوں کی اور اگر جیل بھیجا تو مردوں کی جیل بھیجا جائے گا یا عورتوں کی حکومت کو چاہیے کئ کھسروں کی الگ جیل بنا دے تاکہ بلاول اور حنا پرویز بٹ پلوشہ خان ثنا بچہ الماس بوبی وغیرہ کے ساتھ ساتھ بہت سے کھسروں ہیجڑوں زنخوں کے حقوق کیا خیال رکھنا پڑے گا اس لئے کھسروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کھسرا جیل یا کھسرا بیرک ضروری ہے بنانی
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

ان کا دین ایمان کہاں ہے جو ان کو شرم دلائی جاسکے