الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر صدر مملکت نے دوسری دفعہ آئین شکنی کی: وزیراعظم

arif-alvi-shehbaz-sharif-ecp-tr.jpg


الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خودمختار ادارہ ہے، انتخابات کا انعقاد کروانا اس کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنمائوں سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنما اور حکومتی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے صدر مملکت کو خط لکھنے کے حوالے سے رہنمائوں کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ قانونی ٹیم نے انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غیرآئینی طور پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، صدر مملکت کو غیرآئینی کاموں سے باز رہنا چاہیے، وہ دوسری دفعہ آئین شکنی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خودمختار ادارہ ہے، انتخابات کا انعقاد کروانا اس کی ذمہ داری ہے، وہاں سے جو بھی فیصلہ آئے گا حکومت من وعن عملدرآمد کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ہے کیونکہ وہ تحریک انصاف کے یوٹرنز کو پہچان چکے ، جیل بھرو تحریک ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے جبکہ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن کو مسلم لیگ ن سے متعلقہ کیسز سے الگ کر لینا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے قائم بنچ پر پارٹی رہنمائوں کے تحفظات کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو وزیراعظم شہبازشریف نے ضروری گائیڈ لائنز دے دی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے اتحادی قائدین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دریں اثنا شرکاءاجلاس کی طرف سے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے صدر مملکت کے اعلان کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی جبکہ وزیراعظم کی طرف سے شرکاء کو وفاقی کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ کے تحت صدر کو لکھے مذمتی خط کے مندرجات پر اعتماد میں لیا گیا۔ مذمتی خط وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جلد صدر مملکت کو ارسال کر دیا جائے گا۔
 

Blog360

Politcal Worker (100+ posts)
IS MANHOOS NAY ZINDAGI MAIN KABHI BHI AIN SHIKNI NAHI KI.. LOOK WHO IS TALKING. IN GANDAY ANDOON AUR ESTABLISHMENT NAY PAKISTAN KI TABAHI KER DI HAI. ALLAH GARQ KARAY INKO. AMEEN.