آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ،مزید 4 شرائط رکھ دیں

imf-pakistan-loan-st.jpg


عالمی مالیاتی ادارے کا ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ سامنے آگیا، آئی ایم اف نے معاہدے سے پہلے پاکستان کے سامنے مزید چار شرائط رکھ دیں، اسٹاف لیول معاہدے کے 4 نئے مطالبات رکھ دیئے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے 1998 جیسی صورتحال کا سامنا ہے،ٓئی ایم ایف نے بجلی پر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج 4 ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنے کا مطالبہ بھی کردیا،

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی بیرونی قرضوں پر تحریری یقین دہانیاں بھی مانگ لی، پاکستان نے شرح سود بڑھانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کی تکمیل کےلیے مانیٹری پالیسی بورڈ کا اجلاس 2 مارچ کو طلب کرلیا، پاکستان کو چین سے مزید 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز 3 اقساط میں ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کےساتھ کل دوبارہ ورچوئل مذاکرات متوقع ہیں، ذرائع کے مطابق مذاکرات سے قبل بجلی بلوں کی وصولیاں شروع کرنےکےعمل کےبعد شروع ہوں گے،کل مانیٹری پالیسی کمیٹی کےہونےوالے اجلاس کےفیصلےسے بھی آئی ایم ایف کوآگاہ کیا جائے گا۔