اپوزیشن کی دیگ تیار ہو چکی،وزیراعظم کی منتوں کےباوجود ایمپائرنہیں مانے،صافی

15saidaifg.jpg

سلیم صافی عدم اعتماد کے معاملے پر کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی دیگ تیار ہوچکی ہے، عمران خان چاہتے ہیں امپائر نیوٹرل نہ رہے تاہم اب وہ نیوٹرل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "نیوز آئی " میں بات کرتے ہوئے ]ی سلیم صافی نے کہا کہ ان کی ذاتی خواہش ہے کہ حکومت اپنا دورانیہ مکمل کرے، جو معاشی، معاشرتی اور سیاسی تباہیاں ہونی تھیں وہ ہو چکی ہیں جن کا ازالہ نہیں ہو سکتا، تین سال تک اپوزیشن بھی خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی، جو تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ پوری طرح مزہ لے لیں،اپوزیشن کی عدم اعتماد کی دیگ تیار ہو گئی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس دیگ کی تیاری کی بنیادی وجہ نیوٹریلٹی ہے، سب جانتے ہیں کہ یہ اقتدار ان اداروں کی برکت کے باعث خان صاحب کے پاس آیا تھا، ان کے لئے عدلیہ، میڈیا اور پارلیمنٹ کو بھی مینیج کیا جارہا تھا، اب جب وہ نیوٹرل ہو گئے ہیں تو انہوں نے اپوزیشن کو قول و عمل سے یقین دلایا ہے۔

عمران خان صاحب نے بھرپور کوشش کی کہ امپائر نیوٹرل نہ رہے،اس کے لیے انہوں نے ہر حربہ آزما یا، جو ہاتھ گریبان تک گئے تھے وہ قدموں تک چلے گئے، پھر آفرز کرنی شروع کیں، ملاقاتیں، منت سماجت، موجودہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی عہدے سے ہٹانے پر تیار ہوگئے، تمام تگ و دو کے باوجود بھی امپائر نیوٹریلٹی چھوڑنے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب سینئر صحافی اور تجزیہ کار فہد حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ معاملات کافی بڑھ گئے ہیں، اس وقت صرف زبانی جمع تفریق نہیں ہو رہی، حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینےکی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کے لئے خطرے کی بات ہے۔

تجزیہ کار فہد حسین نے مزید کہا کہ جو اطلاعات آرہی ہیں ان کے مطابق تحریک عدم اعتماد فائنل راونڈ میں داخل ہو چکی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں، بساط بچھ چکی ہے، آخری بال پر چھکا بھی لگ سکتا ہے اور وکٹ بھی اڑسکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1499784854052950019
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کسی حد تک معاملات کھلنے لگے ہیں، منظر عام پر آنے لگا ہے کہ کون لوگ کراس اوور کرنے والے ہیں، اب تو ایسا لگ رہا ہے جیسے عمران خان صاحب نے بھی بھانپ لیا ہے کہ کون لوگ ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں، اپوزیشن بہت پراعتماد ہے ، ایک تو ان کے پاس نمبرز پورے ہیں دوسری جانب انہیں کوئی اشارہ بھی مل چکا ہے کیونکہ انہیں نیوٹریلٹی نظر آرہی ہے جس کے رہتے ہوئے آخری بال پر چھکا بھی لگ سکتا ہو اور وکٹ بھی گر سکتی ہے۔
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)

bechara sfi abhi tak musharaf ke doar main zinda hai...koyee ilaj karaoo bhaee iska???PEMRA kum se kum sanity ka criteria toe rakhey chanls pe anchors ke liyae...Mutlab, kuch bhi???