بڑی تعداد میں پاکستانی وفات کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کے حامی،سروے

eyes-dontion-pak.jpg


پاکستان کے 65 فیصد شہریوں نے مستحق افراد کو آنکھوں کا عطیہ دینے کی حمایت کردی۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 65 شہریوں کا ماننا ہے کہ آنکھیں عطیہ کردینی چاہئیں، ساتھ ہی اسے اچھا کام بھی قرار دیا جب کہ 24فیصد پاکستانیوں نے اس کی مخالفت میں رائے دی۔

سروے میں آنکھوں کے عطیہ کرنے کے عمل سے بھی 50 فیصد پاکستانیوں نے واقف ہونے کا بتایا ، البتہ 50فیصد اس سے لاعلم نظر آئے۔

اس سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے اندر رہنے والے لوگوں سے سوالات پوچھے گئے۔ سروے کے دوران کل 764 لوگوں سے سوالات کیے گئے۔ غلطی کے امکان کا تخمینہ 95 فیصد اعتماد کے ساتھ تقریباً 2سے 3 فیصد رکھا گیا۔

جب کہ سروے میں شریک مردوخواتین سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے ٹیلی فون استعمال کیا گیا۔