ترک صدر کا مناسب سکیورٹی پروٹوکول نہ ملنے پر گلاسکو سمٹ میں شرکت سے انکار

10erdoglos.jpg

ترک صدر طیب رجب اردوگان نے مناسب سیکیورٹی پروٹوکولز نہ ملنے پر گلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی ہے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی میزبانی میں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں عالمی موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے بین الاقومی رہنما، تاجر اور تجزیہ کار شریک ہوں گے۔


شیڈول کے مطابق ترک صدر نے اٹلی میں جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وہیں سے گلاسگو جانا تھا اورعالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے برطانیہ کی جانب سے مناسب سیکیورٹی اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث کانفرنس میں اپنی شرکت منسوخ کردی اور اٹلی سے واپس ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔