حکومت کے پاس امداد کے نام پرکچھ نہیں،ویڈیو کلپ پرپروپیگنڈا کرنے میں مصروف

4sarkargandamrpganda.jpg

وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے جو کہ موجودہ سیلابی صورتحال کے بعد عوام کی امداد کے نام پر تو کچھ نہیں کر پا رہی البتہ مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا سیل عوام کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک چھڑک رہا ہے۔

مسلم لیگ ن انٹرنیشنل کے سوشل میڈیا ہیڈ سید مظہر علی شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور اسے پنجاب سے منسوب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت اور پرویز الہیٰ صوبے کیلئے کچھ نہیں کر رہے اور نتیجے کے طور پر ہزاروں من گندم سیلابی پانی کے باعث ضائع ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1562861309766807552
تاہم یہ دعویٰ درست نہیں کیونکہ ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سندھ کے کسی علاقے کی ہے۔

یہ ویڈیو کلپ رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شیئر کی اور اسے سندھ حکومت کی نااہلی بتایا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سندھ حکومت ستو پی کر سو رہی ہے افسوس صد افسوس۔

https://twitter.com/x/status/1562879673796767744
اسی ویڈیو کو خواجہ آصف نے ری ٹویٹ کیا تو احمد وڑائچ نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہے، حکومت بجائے اس کے کہ عوام کو ریلیف دے، جھوٹی ویڈیوز شئیر کرنے میں مصروف ہے۔ خواجہ صاحب یہ سندھ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1563042851025330176
ڈاکٹر رفیق چانڈیو نے کہا کہ یہی ویڈیو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن نصرت سحر عباسی نے شیئر کی ہے اندازہ کریں کہ یہ ہمارے ارکان اسمبلی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1563042639959957504
زبیر اسلم نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ یہ وقت انسانیت کی خدمت کا ہے۔ کسی کو ذمہ دار نہ ٹھرائیے۔ یکجہتی کا ثبوت دیں اور یہ کلپ سندھ کا ہے پنجاب کا نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1563041229989785601
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pmln aur PPP walay beghairat ur khandani jhotay hain.Ye Koi new baat nahi..Ye log chand hazar ki imdad de bhi dein tu bhi logo ke masial hal nahi honay..aik nafrat paida ho gi Jo kabhi khtam nahi ho gi..