خام تیل کی درآمد میں سست روی، روس پاکستان سے مایوس؟

russia-pakistan-oil-deal-sl.jpg


پاکستان کی جانب سے خام تیل کی درآمد کا عمل شروع کرنے میں سست پیش رفت پر روس نے مایوسی کا اظہار کردیا، ذرائع کے مطابق روس پہلے ہی پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد کرنے کے اقدام پرشکوک کا اظہار کرچکا ہے، روس نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے جو پاکستان کی سنجیدگی کی نشاندہی کرے گا۔

پاکستان نے اگلے ماہ ایک کارگو درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا،حالیہ پیش رفت میں روس یہ جان کر مایوس ہوا پاکستان نے روس سے خام تیل خریدنے کے حوالے سے کی گئی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کسی قسم کے اقدام کا آغاز نہیں کیا۔

پاکستان نے روس سے وعدہ کیا تھا وہ ایک نئی اسپیشل پرپز وہیکل کمپنی قائم کرے گا جو پاکستانی ریفائنریوں کو روسی تیل کی درآمد کی ذمے دار ہوگی۔تاہم پاکستان نے اس منصوبے پر کام ہی شروع نہیں کیا اور کو رجسٹر کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھا جس کے باعث روس ناراض ہوا، پاکستان کو اس کمپنی کو سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر کرنا تھا۔

وزیر پٹرولیم کے اعلان کے مطابق روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ اپریل کے پہلے ہفتے تک پہنچ جائے گی،ایس پی وی کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے ذرائع نے بتایا پہلی کھیپ اب اس سال مئی میں آنے کی امید ہے،روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کے بارے میں گفت و شنید سب سے اہم مسئلہ رہا ہے۔

امریکا نے پاکستان کو کہا تھا وہ روس کے ساتھ قیمت پر بات چیت کے لیے جی سیون تیل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر عمل کرے، ذرائع نے کہا ہے روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے میں بہت سی پیچیدگیاں تھیں۔

ذرائع کے مطباعربین خام تیل نے ڈیزل زیادہ اور فرنس آئل کم پیدا کیا۔لیکن روسی خام تیل کے معاملے میں یہ اس کے برعکس تھا جو زیادہ فرنس آئل اور کم ڈیزل پیدا کرے گا۔لہذا ڈیزل کی کم پیداوار روس کی طرف سے خام تیل کی تجارت پر پیش کردہ مراعات کو ختم کر دے گی۔عربی تیل 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزلاور 25 فیصد فرنس آئل پیدا کرتا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ روسی خام تیل 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل پیدا کرے گا۔اگر ہم اس تناسب کو لیں تو پاکستان کو روس سے زیادہ ڈسکاؤنٹ لینے کی ضرورت ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے خام تیل کی ضرورت ہے جو زیادہ ڈیزل آئل پیدا کرے۔

ماسکو پہلے ہی اسلام آباد کو یومیہ 100,000 بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔چونکہ پاکستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ملک کے لیے روسی خام تیل کی اسی کرنسی میں ادائیگی کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی ریفائنری کو روسی خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستانی بینکوں نے ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Russia sey tail khareedney ka ڈرامہ Awaam ko *tiyaChu bananey k liay tha.
Agar sach mein khareed liya to Amrika *Tail k rakh dega.
samjhey.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

فقیروں کے پاس پیسے ہوں گے تو خریدیں گے . عمران کے چھوڑے ہوے ٢٠ بلین ڈالر تو اپنی عیاشیوں اور مس مینیجمینٹ میں اڑا دیے . بھیک کوئی دیتا نہیں لیکن گردن سے سریا ابھی بھی نہیں نکلا