رہائی کی درخواست نہیں دی بنیادی انسانی حقوق مانگے ہیں: زین قریشی

zain-qirashi-shah-mehmod-and-jail-bharo.jpg


سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین حسین قریشی نے کہا کہ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں ہم نے ضمانت نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہم نے صرف سول حقوق کی بات کی ہے کسی بھی گرفتار شخص کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے روبرو پیش کیا جاتا ہے مگر ہماری پارٹی قیادت اور کارکنوں کو 48 گھنٹے سے زائد گزر گئے کوئی نہیں جانتا وہ کہاں ہیں اور انہیں عدالت کیوں نہیں پیش کیا گیا۔

زین قریشی نے کہا کہ میڈیا میں جو خبریں چل رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں ہم نے کوئی ضمانت کی درخواست نہیں دی ہم تو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1629014040591626241
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں نو ازخود گرفتاریاں دی ہیں اب ہم ضمانت نہیں مانگ رہے ہم تو ان حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں جو مہذب معاشروں میں شہریوں کو حاصل ہوتے ہیں۔ ہماری جیل بھرو تحریک زور وشور سے جاری ہے اور اس میں بالکل کوئی کمی نہیں ہو گی۔ مختلف شہروں سے شیڈول کے مطابق کارکن گرفتاریاں دیں گے۔
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا لیکن میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا، مجھے والد شاہ محمود قریشی سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے۔

جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ جہاں دفعہ 144 نافذ ہے وہاں چلے جائیں، آپ کو پکڑ کر لے جائیں گے اور ملاقات بھی ہو جائے گی۔
جسٹس شہرام سرور کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے گونجنے لگے
😂😂😂