سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ مکمل،عالمی سطح‌ پر کارکردگی کو سراہا گیا

pk-caa.jpg


عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کا آڈٹ مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ سمیت فلائٹ اسٹینڈرڈودیگراقدامات پر عالمی معیار کے مطابق جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے، اکاؤ نے سی اے اے کے کردار کی تعریف کی ہے۔

اس موقع پر سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے آڈٹ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ICAO USOAP آڈٹ آج مکمل ہوگیا ہے، ایک سال کی ان تھک کوششوں کے باعث آڈٹ کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق اختتامی سیشن میں اکاؤ آڈٹ ٹیم نے سی اے اے کی کارکردگی اور محنت کو سراہا، ایوی ایشن سیکٹر اور تمام پاکستانی ایئر لائنز پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اکاؤ کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں جاری کی جائے گی، جسے عوامی سطح پر شیئر کیا جائے گا۔خاقان مرتضیٰ نے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

انھوں نے کہا ریگولیٹری ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز جن میں محمد ضیا خان (لائسنسنگ)، افتخار عثمانی (فلائٹ اسٹینڈرڈز)، لقمان احمد (ایئروارڈینس)، افتخار احمد (ڈی اے آر)، زاہد بھٹی (کوآرڈینیشن) ایم رضوان (لیگل)، اور عاطف ستار (ایچ آر) شامل ہیں، کی کارکردگی سراہے جانے کی مستحق ہے۔

خیال رہے یواین تنظیم اکاؤ193 ممبر ممالک کی ہوابازی کی حفاظت اور نگرانی کی صلاحیتوں کا آڈٹ کرتی ہے۔

 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Thanks to Nawaz Shareef to order this safety audit when he was Finance Minister of Punjab. Indeed Nawaz is a visionary leader of Ahsan Iqbal.
 

MS pakistani

Politcal Worker (100+ posts)
but the bastard minister of hawabaazi is still in office. his irresponsible statement caused PIA millions if not billions of dollars in the last 20 months