شیعہ مکتبہ فکر کے صبر کو سلام

allahkebande

Minister (2k+ posts)
ایک ھوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

شکریہ فرح صفدر...مصیبت کی اس گھڑی میں ساری قوم شیعہ برادری کے ساتھ ہے

نہیں،،،،شیعہ پاکستان کا سرمایہ ہیں،، وقت آگیا ہے کہ اصل دشمن کو پہجان کران سے نبٹا جائے

مصیبت کی اس گھڑی میں ساری قوم شیعہ برادری کے ساتھ ہے

........aap kay jazbat ....ahsasaaat ....aur samajh ko salam.........

ا لکل غلط اور بکواس پوسٹ کی ہے - آپ جیسے لوگ ہوتے ہیں جو قوم کا اتحاد بارے اخلاص کے ساتھ توڑتے ہیں. پلیز قوم کو متحد رکھنے والی پوسٹ اپ لوڈ کریں نہ کہ بے اتفاقی پیدا کرنے والی- شکریہ بلکل

اس کا ایک ہی حل ہے اپنی کتابوں پر پھر سے نظریں ثانی کریں اور اپنے مسلک کو لوگ جو شیعہ کو قتل کرتے ہیں انہیں کافر قرار دیں

دہشت گرد تنظیموں کو جو بات ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ باہمی اختلافات کے باوجود یہ لوگ پاکستانیوں کو مارنے کے لئے ایک ہوجاتے ہیں اور ہم کو جو بات مارتی ہے وہ یہ کہ ہم پٹنے کے باوجود اختلافات میں پھنسے رہتے ہیں

Last edited:

Dazzler

Citizen
As Muslims we all should be united and supportive to the victims. May Allah give courage and strength to those who lost their loved ones.

140188438587a6b-original-1.jpg
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)

اور یہ مخصوص گروہ تکفیری وہابی طالبانوں کا ہے جو آپ کے بقول امریکہ کی دی ہوئی ہڈی چبا رہے ہین اور شیعوں کا بدریغ قتل کررہے ہیں۔ ۔ اور ان کے ہم خیال دیو بندی ان کے مورل سپورٹر بھی ہیں۔ ۔ اگر شیعون کے قتل عام پر اتنا ہی سارے مسلمانوں کو درد ہوتا تو اپنے فرقے کے لوگوں کو صاف خبردار کرتے مگر مجال ہے کسی دیوبندیوں نے اب تک مذمت کی ہو یا اپنی ہی فرقے کے لوگوں کو ایسی بربریت سے روکا ہو۔ ۔ جب ایک فرقے کی کتاب ہی دوسرے فرقے کو بلا شک و شبہ کافر قرار دیتی ہے اور اس کا قتل جائز سمجھتی ہے تو پھر کیوں وہ کھل کر مذمت کریں گے جب کہ ان کے دلوں میں تو یہ لوگ سچے مجاہد ہیں جو کافر کو قتل کررہے ہیں۔ ۔

اس کا ایک ہی حل ہے اپنی کتابوں پر پھر سے نظریں ثانی کریں اور اپنے مسلک کو لوگ جو شیعہ کو قتل کرتے ہیں انہیں کافر قرار دیں

محترمہ درد کیوں نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہاں اس وقت کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ہر کوئی اپنا ہی دکھ اُٹھائے پھر رہا ہے۔ کچھ عرصے سے پشاور میں متمول اور اثر رسوخ رکھنے والے شیعہ حضرات کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ یہ سب ہمارے دوست اور بھائی ہیں۔ اور ان کی مذمت بھی کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے علاقے کے مولوی صاحب کی بات اب بھی یاد ہے۔اللہ انہیں جنت نصیب کرے، کسی بات پر ایک نمازی نے ان سے شیعوں کے بارے میں کفر کا فتویٰ لینے کی کوشش کی۔ مولوی صاحب نے انہیں جھرک کیا۔ اور جواب میں صرف یہ کہا کہ فقہی اختلاف کی بنا پر آپ کسی کو کافر قرار نہیں دے سکتے۔اور یہی کسی پڑھے لکھے اور سمجھدار آدمی کا نظریہ ہونا چاہیے۔
جہاں تک دیو بندیوں کا تعلق ہے۔ دیوبندی بھی شیعہ حضرات کے ساتھ تعصب انگیز اختلاف نہیں رکھتے۔ پاکستان میں شیعہ سنی اختلاف جنرل ضیا کے دور سے شروع ہوا۔ جب ایران میں انقلاب آیا اور پھر افغانستان کا انقلاب آیا۔ افغان انقلاب کے ساتھ ہی سعودی پیسوں کی ریل پیل شروع ہوئی۔ سعودی زیادہ تر امام احمد بن حنبل کے پیروکار ہیں جو اپنے مسلک کو صحیح تو مانتے ہی ہیں لیکن دوسرے مسالک کے خلاف سخت رویہ بھی رکھتے ہیں۔ چنانچہ سعودی رقوم کے ساتھ ساتھ امام احمد بن حنبل کا نظریہ بھی یہاں پہنچا۔امام احمد بن حنبل کے نزدیک مسلم ریاست کے خلاف بھی جہاد ہو سکتا ہے۔کیوں کہ امام احمد نے معتزلہ عقائد( جن میں مسئلۂ خلق قران بھی شامل تھا) کے خلاف عباسی خلفا سے نہ صرف اختلاف کیا بلکہ شدید تکالیف بھی اُٹھائیں۔سعودی رقوم جو یہاں کے مدرسوں میں پہنچیں تو ریاست کے خلاف جہاد کا تصور بھی یہاں پہنچ گیا۔اور ساتھ ہی یہاں کے مختلف مسالک والے بھی اب حنبلی مسلک اختیار کرنے لگے ہیں۔ اور یہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کر رہے ہیں۔ان کی نظر میں ہم آپ شیعہ اور دیگر مسالک والے سب ہی واجب القتل ہیں۔
 
Last edited:

Afsaana

Councller (250+ posts)

Pakistan or Islam ke khilaaf koi sazish nahi ho rahi; jo kar rahi hay woh TTP of Haqqani Network kar rahay hain shariat ke naam par. Warna is tarhaan ke khufiya plans Hollywood ki filmo main nahi dikhai jaatay.
 
aap ki baat se 99% ittefaq hai magar shia community ke genocide ko saazish na kahein ,sab jaante hain yeh sab karne waalay is ko apne imaan ka hissa samjh ke karte hain aur in ko yeh ba qaida educate kiya jata hai ,Wahabi madrasson mein ,
اللہ رحم کرےہمارے بہت اچھے دوست پشاور حملے میں مارے گئے اللہ اُن کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ایک بہت ہی منظم سازش کے تحت ان کا قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔اللہ ہم سب کی حفاظت کرے۔
ایک وقت تھا، ہم اپنے شیعہ ہمسایوں کے ہاں نیاز کھاتے۔ محرم کی مجالس میں بغیر کسی خوف و خطر کے شرکت کرتے،یہ کبھی ماں باپ نے روکا نہ ہی کسی عالم دین نے۔اس وقت کوئی شیعہ کافر نہیں ہوتا تھا۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
aap ki baat se 99% ittefaq hai magar shia community ke genocide ko saazish na kahein ,sab jaante hain yeh sab karne waalay is ko apne imaan ka hissa samjh ke karte hain aur in ko yeh ba qaida educate kiya jata hai ,Wahabi madrasson mein ,

یار اگر آپ سو فیصد اتفاق کر لیتے تو میرا دل خوش ہو جاتا۔کبھی تو کسی کا دل رکھ لیا کریں

ویسے میں آپ سے پورے سو فیصد متفق ہوں
 
اللہ رحم کرےہمارے بہت اچھے دوست پشاور حملے میں مارے گئے اللہ اُن کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ایک بہت ہی منظم سازش کے تحت ان کا قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔اللہ ہم سب کی حفاظت کرے۔
ایک وقت تھا، ہم اپنے شیعہ ہمسایوں کے ہاں نیاز کھاتے۔ محرم کی مجالس میں بغیر کسی خوف و خطر کے شرکت کرتے،یہ کبھی ماں باپ نے روکا نہ ہی کسی عالم دین نے۔اس وقت کوئی شیعہ کافر نہیں ہوتا تھا۔

بھائی آپ کے پاکیزہ خیالات پڑھ کر مجھے اپنی آپ سے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے میں
کسی غلط فہمی کی بنا پر آپ سے الجھتا رہا کیا آپ مجھے معاف کردیں گے

Mayam Nawaz

Senator (1k+ posts)

لوگ خود کُش حملہ آوروں کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ فوجی آپریشنوں میں اُن کے رشتہ دار مارے گئے تھے اسلیے وہ انتقاماً مسلمانوں پر حملے کرتے ہیں۔

چسمِ فلک گواہ ہے کہ بیس ہزار سے زیادہ شیعوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، اُن کے پسماندگان میں سے کتنوں نے خود کُش بمباریاں کیں؟

دراصل یہ اپنے تکفیری دیوبندی نظریات پر مظلومیت کا پردہ ڈالنے کی ایک ناکارہ کوشش ہے۔ اِنکے دروسِ شہادت میں پڑھایا جاتا ہے کہ تُم خالص توحید پرست مسلمان ہو باقی مشرکین، کُفّار اور مشرکین کے ساتھی ہیں۔ آپ نے آج تک شاید ہی کبھی اِنکے کِسی نامور مُلّا کو طالبان، لشکرِ جھنگوی وغیرہ کا نام لیکر اِن کی مذمت کرتے دیکھا ہوگا لیکن کہتے ہیں کہ ہمارا دہشتگردی کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔
نہیں ہوگا! لیکن دہشتگردوں کیساتھ آپکا بہت گہرا تعلق ہے۔
طالبان بچاؤ مذاکراتی مُہم میں جو مُلّا پیش پیش تھے اُن کے نام اور اُنکی مسلکی وابستگی دیکھ کر فیصلہ کیجئے کہ کون اِن خنزیروں کا پالنہار اور مائی باپ ہے۔
مولوی سمیع الیکّ، دیوبندی (اکوڑہ خٹک)۔
پروفیسر ابراہیم، دیوبندی (جماعتِ اسلامی)۔
مولوی یوسف شاہ، دیوبندی۔
رستم شاہ مومند، دیوبندی۔
مولوی غلیظ، دیوبندی (لال مسجد)..... بعد ازاں یہ شخص خارجیوں کا بھی خارجی ہو گیا تھا۔

اب گول مٹول مذمتوں تردیدوں کی بجائے اپنے دشمن کو اُسکے "اصل" سے پہچانیے ورنہ یہ بھی کراچی کے بوری قاتلوں کیطرح ہمیشہ "نامعلوم" ہی رہیں گے۔

Least to say ugly, you are a sectarian POS!
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اچهے خاصے مخلصانہ تهریڈ پر جو کے حالیہ شیعه قتل عام کی مزمت میں شروع کیا گیا هے کو بهی خود شیعه حضرات فرقه وارانه بنا رهے هیں

اس تهریڈ کو شیعه حمایتی تهریڈ سے
دیوبندی وهابی مخالف تهریڈ بنا دیا گیا هے

اس ملک کی آدهی سے زیاده آبادی دیوبندی وهابی مسلک سے تعلق رکھتی هے
پتا نهیں اس گروه کو گالیاں دے کر کونسا امن حاصل کر پائیں گے آپ لوگ

فرقه واریت کے خلاف فرقه وارانه جنگ
زنده باد
 
saafgo

Politcal Worker (100+ posts)
ہمارے معاشرے میں ،،فرقہ بازی،،کس انتہاہ پر پہونچ گئی ہے ، اسکا اندازہ اس تھریڈ پر بخوبی کیا جاسکتا ہے
اگر اتفاق سے مخالف فرقہ کسی المناک واقعہ پر ہمدردی کا اظہار بھی کرے،،،تو جواب میں پتھر بازی شروع ہوجاتی ہے
مسلمانون فرقہ بازی سے باہر آ کر ایکدوسرے کے گلے لگ جاؤ
ورنہ تمہارا نام بھی نہ ہوگا ،داستانوں میں

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

یہاں کچھ دوستوں کو اعتراض ہے کہ شیعہ دوست تلخ کیوں ہیں رواداری کے تھریڈ پر کسی فرقے کو مطعون کیوں کررہے ہیں؟؟

جن کی نسلیں اُجڑ رہی ہیں جن کو روز دھماکوں میں مارا جارہا ہے، بسوں سے اتر کر شناختی کارڈ یا کمر دیکھ کر گولیوں سے بھونا جاتا ہے تو کیا ان کا یہ حق نہیں کہ اپنے قاتلوں کا نام لے کر انہیں برا بھلا کہہ سکیں؟؟

ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ اہلِ تشیع اگر آج دیوبندیوں یا وہابیوں سے بیزار ہیں تو اپنے بچوں کی لاشیں اٹھا کر یہ نوبت آئی ہے، اگر ہمارے خاندان کا کوئی شخص کسی شیعہ تنظیم کے ہاتھوں مارا جائے تو ہم اہل تشیع کو گالی دیں گے ان کی جان لینے پر تُل جائیں گے لیکن جب ان مظلوموں کی باری آتی ہے تو ہم ان کی زبانیں بھی جکڑنے کی کوشش کرتے ہیں

نکل آئیں اس کنفیوژن سے، بولیں کہ ہاں ہمیں پتہ ہے دیوبندیوں نے یہ ظلم کیا ہے اور ہم دیوبندی ہوکر بھی مذمت کرتے ہیں، تب انصاف کا حق ادا ہوگا۔

اب بھی انصاف نہ کرو گے تو کب کرو گے؟؟
 
ح

حکایت جنوں

Guest
اچهے خاصے مخلصانہ تهریڈ پر جو کے حالیہ شیعه قتل عام کی مزمت میں شروع کیا گیا هے کو بهی خود شیعه حضرات فرقه وارانه بنا رهے هیں

اس تهریڈ کو شیعه حمایتی تهریڈ سے
دیوبندی وهابی مخالف تهریڈ بنا دیا گیا هے

اس ملک کی آدهی سے زیاده آبادی دیوبندی وهابی مسلک سے تعلق رکھتی هے
پتا نهیں اس گروه کو گالیاں دے کر کونسا امن حاصل کر پائیں گے آپ لوگ

فرقه واریت کے خلاف فرقه وارانه جنگ
زنده باد

دیوبند کے مدارس زیادہ ہیں مگر پاکستان میں اکثریتی آبادی بریلوی صوفیانہ خیالات رکھتی ہے- جبکہ وہابی تو دو چار فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے- دیوبند کی تعداد بھی ٢٥ فیصد سے زیادہ نہ ہو گی-
 
ح

حکایت جنوں

Guest

یہاں کچھ دوستوں کو اعتراض ہے کہ شیعہ دوست تلخ کیوں ہیں رواداری کے تھریڈ پر کسی فرقے کو مطعون کیوں کررہے ہیں؟؟

جن کی نسلیں اُجڑ رہی ہیں جن کو روز دھماکوں میں مارا جارہا ہے، بسوں سے اتر کر شناختی کارڈ یا کمر دیکھ کر گولیوں سے بھونا جاتا ہے تو کیا ان کا یہ حق نہیں کہ اپنے قاتلوں کا نام لے کر انہیں برا بھلا کہہ سکیں؟؟

ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ اہلِ تشیع اگر آج دیوبندیوں یا وہابیوں سے بیزار ہیں تو اپنے بچوں کی لاشیں اٹھا کر یہ نوبت آئی ہے، اگر ہمارے خاندان کا کوئی شخص کسی شیعہ تنظیم کے ہاتھوں مارا جائے تو ہم اہل تشیع کو گالی دیں گے ان کی جان لینے پر تُل جائیں گے لیکن جب ان مظلوموں کی باری آتی ہے تو ہم ان کی زبانیں بھی جکڑنے کی کوشش کرتے ہیں

نکل آئیں اس کنفیوژن سے، بولیں کہ ہاں ہمیں پتہ ہے دیوبندیوں نے یہ ظلم کیا ہے اور ہم دیوبندی ہوکر بھی مذمت کرتے ہیں، تب انصاف کا حق ادا ہوگا۔

اب بھی انصاف نہ کرو گے تو کب کرو گے؟؟

عاطف بھائی اگرچہ میں کوئی دیوبندی فکر کا نمائندہ تو نہیں لیکن میرا خیال آپ سے تھوڑا مختلف ہے- اصل میں دیوبندی تو آج کل تین اطراف سے شدید دباؤ میں ہیں- ایک طرف تو اسامہ بن لادن اور دوسرے القاعدہ ٹائپ گروہوں کی وجہ سے دیوبند کے لوگوں پر وہابی ملیٹینسی کا اثر پڑا اور طالبان دیوبند کی صوفیانہ روایت سے بھی دور ہوتے گئے- دوسری طرف بریلویوں کی سنی تحریک اور دعوت اسلامی بننے اور منظم ہونے کی وجہ سے لوگوں کا تبلیغی جماعت کی طرف جھکاؤ کم ہوتا گیا- تبلیغی جماعت ہی کی وجہ دیوبند کے ریفارم کا اثرو رسوخ پاکستان میں قائم تھا- اب ریاست نے بھی دیوبند سے افغان جنگ میں جو کام لینا تھا لے لیا تو ان کی طرف سے بھی ان پر کافی سختی ہے- یہی وجہ ہے کہ دیوبند کا معتدل چہرہ دھندلاتا جا رہا ہے- اگر دیوبند نے زور دے کر خود کو وہابیوں سے الگ نہ کیا تو دیوبند کواس کا سخت نقصان ہو گا
 
Last edited by a moderator:

mohibbewatan

Senator (1k+ posts)
I am a Sunni and absolutely agree with everything OP said, we are all with you and should stand united. These criminal minded animals are not even human so no way they represent Islam or Sunnis as they don't even represent humans.

Most definitely they have some agenda as Shia-Sunni differences ALWAYS existed without things coming to this so someone is definitely trying to create rifts. I request both Shias and Sunnis to even counter people within your communities whenever they use aggressive language against other communities.
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

عاطف بھائی اگرچہ میں کوئی دیوبندی فکر کا نمائندہ تو نہیں لیکن میرا خیال آپ سے تھوڑا مختلف ہے- اصل میں دیوبندی تو آج کل تین اطراف سے شدید دباؤ میں ہیں- ایک طرف تو اسامہ بن لادن اور دوسرے القاعدہ ٹائپ گروہوں کی وجہ سے دیوبند کے لوگوں پر وہابی ملیٹینسی کا اثر پڑا اور طالبان دیوبند کی صوفیانہ روایت سے بھی دور ہوتے گئے- دوسری طرف بریلویوں کی سنی تحریک اور دعوت اسلامی بننے اور منظم ہونے کی وجہ سے لوگوں کا تبلیغی جماعت کی طرف جھکاؤ کم ہوتا گیا- تبلیغی جماعت ہی کی وجہ دیوبند کے ریفارم کا اثرو رسوخ پاکستان میں قائم تھا- اب ریاست نے بھی دیوبند سے افغان جنگ میں جو کام لینا تھا لے لیا تو ان کی طرف سے بھی ان پر کافی سختی ہے- یہی وجہ ہے کہ دیوبند کا معتدل چہرہ دھندلاتا جا رہا ہے- اگر دیوبند نے زور دے کر خود کو وہابیوں سے الگ نہ کیا تو دیوبند کواس کا سخت نقصان ہو گا

جی آپکی بات بالکل درست ہے اور میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جیسے عام پاکستانی امریکہ کا ساتھ دینے کا ذمہ دار نہیں لیکن سزا اٹھا رہا ہے اسی طرح عام دیوبندی بھی اس دہشت گردی کا ذمہ دار نہیں لیکن اسے اب سزا اٹھانی پڑے گی۔

باقی آپ کی تبلیغی جماعت کے اثر و رسوخ کم ہونے کی بات کی تو میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آج سے تیس سال پہلے تو کوئی اکادکا ہی دیوبندی ہی نظر آتا تھا، اسی تبلیغی جماعت کی کوششوں سے بریلوی بھی اب دیوبندی کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس تبلیغی جماعت کا اثر کم ہونے کی یقینا" وہی وجوہات ہیں جو آپ نے بیان کی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ طالبان کو سپورٹ کرنے کی غلطی پرپاکستان کی طرح امریکہ کو احساس ہے کہ اس نے وہابی اسلام کو پروموٹ کرکے غلطی کی ہے۔ اور آپ تو مجھ سے زیادہ جانتے ہو یہاں کسی جماعت یا مکتبہ فکر کے کمزور ہونے کی سب سے بڑی وجہ امریکہ کی بیزاری ہی ہوتی ہے۔۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی آپ کے پاکیزہ خیالات پڑھ کر مجھے اپنی آپ سے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے میں
کسی غلط فہمی کی بنا پر آپ سے الجھتا رہا کیا آپ مجھے معاف کردیں گے

محترم آپ میرے بھائی ہیں مجھے آپ سے کوئی گلہ یا شکایت نہیں۔ ہاں ایک نصیحت ضرور کروں گا۔ کہ فکری اختلاف کے باعث کسی کو تضحیک کا نشانہ بنائیں اور نہ گالی دیں۔ کیوں کہ ا س سے کسی اور کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کی شخصیت داغ دار ہو جاتی ہے۔
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

محترم آپ میرے بھائی ہیں مجھے آپ سے کوئی گلہ یا شکایت نہیں۔ ہاں ایک نصیحت ضرور کروں گا۔ کہ
فکری اختلاف کے باعث کسی کو تضحیک کا نشانہ بنائیں اور نہ گالی دیں۔ کیوں کہ ا س سے کسی اور کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کی شخصیت داغ دار ہو جاتی ہے۔

اور آج پتا چلا کہ اعلیٰ و ارفع الفاظ میں اپنے
عالی نسبی کے دعوے کرنے والا اور بڑے بڑے ادیبوں اور دانشوروں سے متاثر ہو کر ان کے اقوال نقل کرنے والا اور انی جادو بیانی سے دوسروں کو متاثر کرنے والا عاطف اپنی اصل پر آگیا۔

http://www.siasat.pk/forum/showthre...1583;ن&p=3002279&viewfull=1#post3002279

(omg)​