قومی بلے باز محمد رضوان نے ورلڈ کپ کیلئے شرٹ پر رضوان کی جگہ کیا لکھوا لیا؟

rizwan-crickt-pak-cct.jpg

محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022ء اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے اپنی شرٹ پر نام رضوان کی جگہ محمد لکھوا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر اور بلے باز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022ء فائنل میں محمد کے نام والی شرٹ پہنیں گے، ان کی شرٹ کا نمبر 16 برقرار رہے گا، ان کی ٹوپی کی دھاریوں میں محمد رضوان کی اہلیہ کے نام کا پہلا حرف لکھا ہوا ہے۔

1665808740674.png

وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022ء اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ان کی شرٹ پر نام رضوان کی جگہ محمد لکھا ہو گا۔ اس سے پہلے محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں خطبہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

https://twitter.com/x/status/1573194671136075776
جسے متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کیا گیا تھا۔ بلے باز محمد رضوان کو ویڈیوز میں خطبے کے بعد شہریوں کے ساتھ ملتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مسجد میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے شہریوں کواپنی مذہبی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے خدا کو سمجھنے اور روحانیت کی اہمیت بارے کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر شہری اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ ہالینڈ میں بنی ایک ویڈیو میں شائقین کرکٹ نے قرآن پاک پڑھتے ہوئے دیکھا تھا

جبکہ ایمسٹرڈیم سے دبئی کے عنوان سے بنی ویڈیو میں ان کے سفر کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی گفتگو کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کے مذہبی رحجان کو سراہا جبکہ کچھ لوگوں نے اسے دکھاوا قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی اور کھیل کے انداز پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ ستمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد رضوان کو ٹی ٹوینٹی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔ بہترین کھلاڑی کی نامزدگی کی دوڑ میں بھارت کے ایکسر پیٹر اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین بھی پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں شامل تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹوینٹی میں بہترین پرفارم کر کے نمبر ون بلے باز رہے۔ قومی بلے باز محمد رضوان نے اس اعزاز کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ "امید ہے کہ اس سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آئے گی،"
 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
اچھی بات ہے لیکن پھر اس قیمص کی اتنی دیکھ بھال نہیں کی جائیگی جتنا حق ہے۔۔

ادھر ہمارے گھر کے قریب ایک شاپ تھا جسکا نام تھا بسم اللہ شاہ اور اسکے رسیدوں پہ بھی یہی نام ہوتا۔ میں نے اسکی نشان دہی کی کہ بھائی یہ نام رکھنا اچھا ہے لیکن یہ رسیدیں لوگ سنبھال کے نہیں رکھتے۔ ادھر ادھر بکھری پڑی ہوتی ہیں۔ کوئی زمین پہ پھینک دیتا ہے پھر اس نے رسید پہ وہ نام تبدیل کر دیا۔

ایک اور دکان تھی مدینہ کے نام سے۔ اسکے ساتھ یہی مسلہ تھا جسکی میں نے نشان دہی کی تھی انہوں نے بھی رسید پہ نام تبدیل کر دیا۔۔
 
ProPakistanii

MPA (400+ posts)

In Arabic madina means city.
 
ProPakistanii

MPA (400+ posts)
پھر تو عربی میں محمد کے معنی بھی ہے جسکی تعریف کی گئی ہے۔۔ یا رحمان کے مطلب رحم کرنے ولا۔۔۔
Your explanation is the reason we are far behind in technology than the rest of the world. No body will disrespect holy names on purpose. We are still stuck in haram halal, names etc. Everything has been well explained by scholars already and is on the internet. Such non issues should not be a point of discussion anymore.
 
There is no comparison between Advancement of a nation and respect holy names or personalities. This shows people like you think about the advancements.

Why not you people became advanced with so much advanced things?

If I curse your father without any bad intention, would you accept it? If not then stop your hypocritic behaviour about holy personalities.
 
Rancher

Senator (1k+ posts)
اچھی بات ہے لیکن پھر اس قیمص کی اتنی دیکھ بھال نہیں کی جائیگی جتنا حق ہے۔۔

ادھر ہمارے گھر کے قریب ایک شاپ تھا جسکا نام تھا بسم اللہ شاہ اور اسکے رسیدوں پہ بھی یہی نام ہوتا۔ میں نے اسکی نشان دہی کی کہ بھائی یہ نام رکھنا اچھا ہے لیکن یہ رسیدیں لوگ سنبھال کے نہیں رکھتے۔ ادھر ادھر بکھری پڑی ہوتی ہیں۔ کوئی زمین پہ پھینک دیتا ہے پھر اس نے رسید پہ وہ نام تبدیل کر دیا۔

ایک اور دکان تھی مدینہ کے نام سے۔ اسکے ساتھ یہی مسلہ تھا جسکی میں نے نشان دہی کی تھی انہوں نے بھی رسید پہ نام تبدیل کر دیا۔۔
I agree, same goes for Abdul Khaliq sweet shops in Karachi, I point out to them as people do not realize sanctity of the name and throw empty boxes in dustbin.