متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کتنے ارکان شریک ہوئے؟

2oppositionparliamaniajlass.jpg

آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق اس پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے 162 میں سے159اجلاس میں شریک ہوئے، جب کہ 3ارکان غیر حاضر رہے۔ غیر حاضر ارکان میں پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، پی ٹی ایم کے علی وزیر اور جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، جس پر متحدہ اپوزیشن مضطرب ہے۔ مگر دیکھنے کی بات یہ تھی کہ متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں اپوزیشن کے نمبرز گیم کیا تھی۔


دوسری جانب اپوزیشن نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جیل میں قید رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔ مذکورہ درخواست نوید قمر اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں نے جمع کرائی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی کیا جاچکا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے ایم این اے خیال زمان ،سابق صدر رفیق تارڑ ، پشاور دھماکے کے شہداء سمیت دیگر وفات پانے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ یہ اسمبلی کی روایت ہے کہ معزز رکن کے انتقال کے احترام میں فاتحہ خوانی کے بعد ایجنڈا مؤخر کرکے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Niazi is a dead man walking. All Democrats are rock solid in opposing Niazi
You mean all thieves.These morons are not democrats they are family mafias.Sharifs want their children to rule Pakistan so do Zardari and Fazlu.Shobaz the psychopath was going drag Zaradari in streets to recover his illicit money.What happened?.These thieves have nothing common except they are all corrupt and puppets of foreign powers.