مونس الہی کے دوست کو ہم نے نہیں اٹھایا:ایف آئی اے کا عدالت میں جواب

monis-elahi-and-fia-khc.jpg


مونس الہیٰ کے قریبی دوست کی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے احمد فرحان خان کو پیر کے روز عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمد فرحان خان کو نہ تو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی انہیں 6جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احمد فرحان خان ولد ظہیر احمد ایف آئی اے کے ٹیمپل روڈ لاہور دفتر میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد چھ بج کر 30 منٹ پر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ احمد فاران کو 3 جنوری کو ایک کال اپ لیٹر بھیجا گیا جس کے بعد 6 جنوری کو ان کے وکیل پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ یہاں موجود نہیں ہیں اور مزید مہلت طلب کی اس کے بعد اسی روز نیا کال اپ لیٹر جاری کیا گیا جس میں اسے 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1612330811558342656
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے احمد فرحان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ایف آئی اے کو حکم دیا تھا کہ پیر کے روز احمد فرحان خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

احمد فرحان خان کے بھائی نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ کہ 3جنوری کو ایف آئی اے نے ایف بی آر، بیرون ملک دوروں، سرمایہ کاری کا تمام ریکارڈ طلب کیا۔ ایف آئی اے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کیلئے چند دن کی مہلت طلب کی۔ احمد فاران خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کیں، مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1611585319064817666
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے بتایا تھا کہ ان کے قریبی دوست کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی بازیابی انتہائی ضروری ہے۔