میئر کراچی الیکشن میں عدم حاضری، پی ٹی آئی کے اراکین کی پارٹی رکنیت ختم

karachi-mayor-party-pti.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے31 بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر مرکزی قیادت نے میئر کراچی کے انتخابات میں غیر حاضر رہنے والے 31 کو پارٹی سے نکالا جبکہ انتخاب میں 32 اراکین نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پہلے مرحلےمیں 11 پھر 6 اس کے بعد 7 اور آج دوبارہ 7 چیئرمینز کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا،ہم نے جماعت اسلامی کے امیداور حافظ نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا مگر میئر کے الیکشن میں 31 اراکین غیر حاضر جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں ڈالا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں آدھے لوگ نہیں پہنچے، اگر آدھے لوگ آسکتے تھے تو تیس لوگ کیوں نہیں پہنچے، ہماری غریب خواتین بھی کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے تمام اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جس پر انہوں نے جواب میں ہمیں مطمئن نہیں کیا، البتہ ثمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کردی،اگلے مرحلےمیں ہماری وکلاء کی ٹیم برخاست چیئرمینز کو ڈی سیٹ کروائےگی،ایک روز قبل پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد پارٹی سے نکالے گئے اراکین کی تعداد 24 ہوگئی تھی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
This has become a menace in PTI.
Chand takoun kee khatir apnay zameer ka soda ker layna yahan koi masla he nahi raha.