نریندر مودی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنا دی

modi-no-conf-indian.jpg


راہول گاندھی اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا: بھارتی ذرائع ابلاغ
بھارت میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے آج ہونے والے اجلاس میں انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) پارٹی کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم نریندر مودی نے 2 گھنٹے 13 منٹ طویل تقریر کی۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے علاوہ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے ایوان سے واک آئوٹ کیا گیا۔

کانگریس وحزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے ایوان کا واک آئوٹ کرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد ایوان زیریں کے سپیکر کی طرف سے بلائے گئے صوتی ووٹ میں اس تحریک عدم اعتماد کا ناکام قرار دے دیا گیا۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی طرف سے گزشتہ روز رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بحال ہونے کے بعد ایوان میں نریندر مودی کی حکومت کے خلاف شدید تنقید کی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی کو حکومت اور حزب اختلاف کے رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پچھلے 2 دنوں سے منی پور نسلی فسادات پر بحث ومباحثہ جاری تھا جبکہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے نریندر مودی پر ریاست منی پور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی ومرکزی حکومتیں ملزمان کو سخت سزا دلانے کی کوشش کر رہی ہیں اور یقین دلاتا ہوں کہ جلد منی پور میں امن بحال ہو جائیگا۔ لوک سبھا میں 3دن تک جاری رہنے والی بحث کے بعد اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد حکومتی اتحاد نے کو شکست دے دی۔اپوزیشن اتحاد نے منی پور واقعے کو بنیاد بناکر 26 جولائی کو تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ نریندر مودی کیخلاف 2018ء میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو ناکام ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تشدد کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 سے بڑھ چکی ہے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ منی پور کے مختلف علاقوں میں مسلح جتھوں کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرتشدد واقعات میں 40 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ فوج کو گولی مارنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
khan sb walee bhee nakaam hu jatee agar khan sb arrogance kay level say neechay atay aur kuch politics karna bhee seekh laytay