نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے روک دیا:رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کسی فلمی ہیروین کی سٹوری ہے یا ہیلتھ رپورٹ؟ اور اگر لندن میں ہی مر گیا بیگم کی طرح تو اس کا بھی تابوت آے گا حسب خاندانی روایت بغیر ان بیٹوں کے جن کے لئے لندن(جہنم)فلیٹس ایسے بدنام پیسے سے بناے جو بتانے کے قابل بھی نہیں ہے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Coffin Dancing GIF
Die Season 3 GIF by The Office
Chicago Fire GIF by Wolf Entertainment
??? Noora Lulhar ????​

 

Syeda Naz

Writer/Blogger
Siasat.pk Web Desk
nawaz-fc-husian.jpg


سابق وزیراعظم نواز شریف شدید بیمار ہیں پاکستان آنا ان کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، لیکن وہ لندن یا اس کے باہر کہیں بھی آ جاسکتے ہیں، ایسا ہمارا کہنا نہیں ہے،بلکہ خود ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانیہ میں علاج کیلئے جانیوالے نواز شریف کی لندن میں ایک فیکٹری کے دورے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے،جس میں نوازشریف نے بیٹوں کےہمراہ فیکٹری کا دورہ کیا،اس ویڈیو میں وہ بالکل ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں،نوازشریف نے بیٹوں کے ہمراہ نیلسن میں فیکٹری کا دورہ کیا۔

نواز شریف نے نیلس میں فیکٹری کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی، نوازشریف کےہمراہ اسحاق ڈار بھی فیکٹری کے معائنے کیلئے گئے، فیکٹری لندن سے 255 میل دور نیلسن کےعلاقے میں قائم ہے،فیکٹری کے دورے پر شریف فیملی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ نوازشریف دوست کی دعوت پرلنچ کیلئے گئے تھے۔


گذشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں تھیں ، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھاسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انھیں ہر گز سفر نہیں کرنا چاہیے اور ایئرپورٹ،عوامی مقامات پر ہرگز نہ جائیں اور جب تک نواز شریف کی کارنری انجنیو مکمل نہ ہو، اسپتال سے دور نہ جائیں، کورونا اورمختلف امراض کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات ہیں۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر کہا جارہا ہے کہ انہوں نے رپورٹس کے بجائے ڈاکٹر کی تجاوزیر بھیج دی ہیں، جس پر حکومت بھی شدید تنقید کررہی ہے، حکومت کی جانب سے کہا گیا نواز شریف بیمار نہیں ہیں بلکہ بیماری کا ڈھونگ کرکے لندن میں چھپے بیٹھے ہیں، بیماری کا حربہ وہ جیل سے بچنے کیلئے کررہے ہیں۔