نگران حکومت 90 دن سے زیادہ تک کس مینڈیٹ کے تحت رہے گی؟ : اعتزاز احسن

aitzaz-ahsan-khan-naqvi-aa.jpg


میرے خیال میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بھی واک آئوٹ کر جائیں گے! : ماہر قانون ورہنما پی پی پی

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون ورہنما پاکستان پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف جانے سے گریز کرنا چاہیے،

اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر لیا تو کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔ نگران حکومت 90 دن سے زیادہ تک کس مینڈیٹ کے تحت رہے گی؟ 90 دنوں بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومت ساری ایڈمنسٹریشن سمیت ختم ہو جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1631315851172274176
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومت ختم ہونے کے بعد خلا پیدا ہونے پر کیا ہو گا؟ کیونکہ نگران حکومت مقررہ مدت تک رہ سکتی ہے، خلا پیدا ہوا تو حکومت میں کوئی اور ہی آئے گا۔ انہوں نے آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت 90 دن کے بعد قائم نہیں رہ سکتی اور آئین کے مطابق 21 دنوں بعد نئی حکومت نے اقتدار سنبھالنا ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1631316903560982528
انہوں نے کہا کہ 90 دن گزرنے کے بعد نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کس مینڈیٹ کے تحت اقتدار پر رہ سکیں گے اور میرے خیال میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بھی واک آئوٹ کر جائیں گے! کیونکہ اگر انتخابات نہ کروائے جائے تو ان کے پاس بھی اقتدار میں رہنے کا مینڈیٹ ختم ہو جائے گا، اس لیے نئی حکومت نہ آنے پر وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے معاملے پر 5 ججز نے بحث سننے کے بعد فیصلہ دیا ہے، یہ معاملہ اب دوبارہ عدالت میں نہیں جائے گا۔ انتخابات سے کسی صورت گریز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ 90 دنوں کے بعد ایک سیکنڈ بھی نگران حکومت اقتدار میں نہیں رہ سکتی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا پڑے گا، ایسا نہ کیا گیا تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
آئین کی شِق حافظ چُسکی اور پُٹ لو جو میرا پُٹڑاں کے تحت