نیب ترامیم، شہبازشریف، حمزہ شہباز، گیلانی اور پرویز اشرف کے مقدمات ختم

4namtramienmmojalgaaien.jpg

پارلیمنٹ میں نیب قوانین میں کی جانے والی ترمیم کے بعد نیب کیسز میں ملوث کے بڑے بڑے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجہ پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس کردیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف بھی رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز واپس کر دیے گئے۔


اس کے علاوہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کیخلاف یوایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس نیب نے واپس کردیا۔

جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کیخلاف کرپشن ریفرنس، پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف کرپشن ریفرنس اور مضاربہ اسکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں نے واپس چیئرمین نیب کو بھجوا دیئے ہیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
سپریم کورٹ اور جرنیلوں کی مدد سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ڈوب گیا
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے
کوئی گریس ہوتی ہے