وفاقی حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ختم کر دیا

mifta-tax-shops-end.jpg


وفاقی حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر ایک سال کیلئے بجلی بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام موخر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، تاجروں کے ایک وفد نے فکس ٹیکس کے حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مذاکرات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور فکس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر ایک سال کیلئے بجلی بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام موخر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، تاجروں کے ایک وفد نے فکس ٹیکس کے حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مذاکرات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور فکسڈ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مذاکرات کے بعد تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک سال کیلئے بجلی بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام موخر کرنے کا فیصلہ تاجروں کے مطالبے پر کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی خرم دستگیر اور انجمن تاجران کے نمائندے شریک تھے۔

تاجروں سے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف ایک درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے چیئرمین واپڈا سمیت دیگر متعلقہ مدعا علیہان کو 22 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست گزار کے مطابق چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر ٹیکس سلیب کو غیرقانونی طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553764662486872065
یاد رہے کہ چھوٹے تاجروں نے 6 ہزار سے 30 ہزار روپے تک ٹیکس لگانے کے فیصلے کے بعد شدید احتجاج کیا تھا اور تاجروں نے بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے تاجر بجلی بلوں پر فکسڈ ٹیکس جمع نہیں کرائیں گے،

جس کے بعد نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے تاجروں سے مذاکرات کی ہدایت کی تھی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے جلد آپ کوئی حل نکالیں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye bara kuch wapas karay gein.kiyo ke in ko vote chahay by election m..
Vote mil gey tu again lagay gein tax...na milay tu new hakomat ke sar par malba paray ga..
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
It's not called U-Turn now. They've delayed it so the next gov will have to implement it and they can work on their politics