وفاق کے بعد کس صوبے میں متنازع فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کی اجازت مل گئی؟

joyland-film-snd.jpg



متنازع فلم جوائے لینڈ کی ٹیم کیلیے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وفاق کے بعد سندھ نے بھی فلم “جوائے لینڈ” کی نمائش کی اجازت دے دی ہے، پنجاب حکومت تاحال اجازت نہیں دی ہے،

متنازع مواد ہٹانے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت ملی تو سندھ کے مختلف سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کا اعلان کر دیا،فلم پروڈیوسر کی جانب سے اٹھارہ نومبر کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز روکنے کے لیے حکومت کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں، اس لیے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کی دفعہ 9 کے تحت اس پر پابندی عائد کی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔

https://twitter.com/x/status/1592908841737654272
وزیراعظم کے اسٹریٹیجک ریفارم کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینسر بورڈ کمیٹی نے فلم “جوائے لینڈ” کو کلئیر قرار دے دیاہے۔

11 نومبر کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی، تحریری شکایات موصول ہونے کے بعد فلم کا سرٹیفیکیشن منسوخ کر دیا تھا، فلم کے حوالےسے “انتہائی قابل اعتراض مواد” کی شکایات تھیں تاہم سینسر بورڈ کی جانب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت دے دی گئی۔

ملالہ یوسفزئی، ثروت گیلانی سمیت متعدد فنکار اور اہم شخصیات نے جوائے ؛ینڈ کی ریلیز کا مطالبہ کیا تھا،پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کہتی ہیں کہ پاکستانی سنیما کے لیے تاریخ رقم کرنے والی فلم جوائِے لینڈ کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے۔ اسے تمام سنسر بورڈز سے پاس کردیاگیا لیکن اب حکام کچھ بدنیت لوگوں دباؤ میں آ رہے ہیں جنھوں نے یہ فلم دیکھی بھی نہیں ہے۔

فلم نے مئی میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز‘ میں ایک ایوارڈ اپنے نام کیا تھا اور اسے عالمی سطح پر کافی پسند کیا گیا۔
 
Last edited by a moderator: