پاکستان کی بڑی تعداد میں عوام ملک میں جلد انتخابات کے حامی:گیلپ سروے

election-pak-ecp-and-gl.jpg


70 فیصد پاکستانی ملک میں جلد الیکشن کرانے کے حامی بن گئے۔پاکستان میں عام انتخابات قبل از وقت ہونے چاہییں یا مقررہ مدت پر ؟ گیلپ سروے میں پاکستان کی منقسم رائے سامنے آ گئی۔

الیکشن سے متعلق گیلپ نے 100 سے زائد اضلاع میں سروے کیا۔ سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں جبکہ 31 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1515842550388641792
سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 78 فیصد جبکہ سندھ میں 68 فیصد عوام جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں۔ پنجاب میں 65 فیصد شہریوں نے جلد الیکشن کرانے کے حق میں رائے دی ہے۔ جبکہ بلوچستان سے متعلق اعداوشمار ابھی تک ترتیب نہیں دئیے گئے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لیکن سمندر پار مست ہاتھی، ملکی ترازو، ڈنڈا بردار اور بوٹ پالشیے یہ نہیں چاہتے


امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
 

Geo

Senator (1k+ posts)
election-pak-ecp-and-gl.jpg


70 فیصد پاکستانی ملک میں جلد الیکشن کرانے کے حامی بن گئے۔پاکستان میں عام انتخابات قبل از وقت ہونے چاہییں یا مقررہ مدت پر ؟ گیلپ سروے میں پاکستان کی منقسم رائے سامنے آ گئی۔

الیکشن سے متعلق گیلپ نے 100 سے زائد اضلاع میں سروے کیا۔ سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں جبکہ 31 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1515842550388641792
سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 78 فیصد جبکہ سندھ میں 68 فیصد عوام جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں۔ پنجاب میں 65 فیصد شہریوں نے جلد الیکشن کرانے کے حق میں رائے دی ہے۔ جبکہ بلوچستان سے متعلق اعداوشمار ابھی تک ترتیب نہیں دئیے گئے۔


اس میں نیا کیا ہے
حکومت والے بھی یہی کہ رہے ہیں

 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے اپنی فیلڈنگ سیٹ کر لیں۔۔

اپنے بندے لگا لیں

ووٹر لسٹوں میں ھیرا پھیری کر لیں۔

پھر الیکشن کروائیں گے۔۔
 

Debunker1111

Politcal Worker (100+ posts)
فوج کی اعلی قیادت (جرنیلوں) نے پاکستان کے اندر ہمیشہ سے غنڈاگردی مچائی ہوئی ہے. جرنیل امریکا سے قومی مفادات بیچ کر ڈالر لیتے ہیں اور قوم کے سامنے سیاستدانوں کو لا کر خود چھپ جاتے ہیں تاکہ عوام بیوقوفی میں سیاستدانوں کو گالیاں دیں. عوام پاکستان مطالبہ کرتے ہیں کہ

١) کوئی فوجی اور اسکے بچے بیرون ملک کی شہریت نہیں لے سکتے. فوجی قوم کے دفاعی راز جانتے ہیں لہذا انھیں باہر رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے.
٢) فوجی اور اسکے گھر والے پاکستان سے باہر کوئی اثاثے نہیں رکھ سکتے.
٣) آرمی چیف اور قیادت دوسرےملک کے جمہوری نمائندوں سے نہیں مل سکتا. پاکستانی فوجی کس حیثیت میں دوسرے ممالک کے سفیروں اور سربراہان سے ملتے ہیں؟
٤) فوجی افسروں کی الگ پرتعیش کالونیز میں رہنے پر پابندی لگائی جاۓ (کینٹ وغیرہ). فوجیوں کے الگ ہسپتال اور اسکول بھی بند کیے جائیں. سارے فوجی عوام کے درمیان رہائش اختیار کریں اور جو سہولیات عوام کو میسّر ہیں وہی استعمال کریں. ایسا نہیں ہو سکتا کے عوام کے لیے ایک پاکستان ہو اور فوجیوں کے لیے دوسرا پاکستان.
٥) پاکستان کے بڑے انتظامی عہدوں پر فوجی قبضہ کر کے بیٹھے ہوے ہیں. عہدے میرٹ پر ملنے چاہییں، فوج سے وابستگی پر نہیں.
٦) ملک میں صدارتی نظام لایا جاۓ جسمیں عوام براہراست ملکی سربراہ منتخب کریں. فوج نے ہر حلقے میں طاقتور غنڈےرکھے ہوۓ ہیں جنھیں بار بار الیکشن جتوا کر اپنی مرضی کی حکومت/ وزیروزیرِاعظم لاتے ہیں.
٧) آئی ایس آئی کی سربراہی سویلین کو دی جاۓ اور ادارے کی تمام تفصیلات وزیروزیرِاعظم کو مکمّل بتائی جایئں.
٨) وزیروزیرِاعظم کی سیکورٹی ٹرپل-ون بریگیڈ نہیں بلکہ ایک طاقتور سویلین ادارہ کرے.
٩) رینجرز ہر صوبے کے آئی جی کے ماتحت کی جاۓ.
١٠) جج بننے کے عمل کو شفاف بنایا تاکہ کرپٹ ججز فوج کے کہنے پر سیاسی فیصلے نہ دیں. نیز ہر عدالتی کیس کو ٩٠ دنوں میں لازمی نمٹایا جاۓ. فوج عدالت کے پیچھے چھپ کر ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتی ہے.
١١) صدارتی الیکشن میں شفاف ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاۓ جسمیں دھاندلی کی کوئی گنجائش نہ ہو اور عوام براہراست ملکی سربراہ منتخب کریں.
١٢) مجرموں کی فوری سرعام پھانسی شروع کے جاۓ تاکہ دوسرے مجرموں کو عبرت ملے اور قانون کی دہشت قائم ہو.
١٣) مدرسوں اور تمام اداروں کے مالی معاملات کی سخت چھان بین کے جاۓ اور انکے اکاؤنٹس کا ہر سال آڈٹ کیا جاۓ تاکہ بیرون ملک سے فرقہ پرستی پھیلانے والے پیسے بند کیے سکیں.
.١٤) بیرون ملک پاکستانیوں کو فوری طور پر ووٹ کا حق دیا جاۓ.

.باقی ہموطن اگر ان مطالبات سے اتفاق کریں تو ہر فورم پر پھیلائیں.​
 

Awami Awaz

Senator (1k+ posts)
‏صابن کسی بھی رنگ کا لیجیئے
مگر جھاگ سفید ہى نکلتی ہے
اسی طرح یوتھیا جتنا بھی پڑھا لکھا ہو لیکن دماغ کھوتوں والا ہی ہوتا ہے??