پرندہ آزاد ہوگیا : ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

elon-musk-twitter%20aw.jpg


ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا،بھارتی سی سی ای او فارغ

دنیا کے امیرترین شخص امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک ٹوئٹرکےمالک بن گئے،چوالیس ارب ڈالرمیں ٹوئٹرکا کنٹرول سنبھال لیا، کنٹرول سنبھالتے ہی ایلن مسک نے بھارت سے تعلق رکھنے والے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر یا ایلن مسک کی جانب سے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کیے جانے سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1585841080431321088
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اور سرمایہ کاروں کو ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد سے متعلق گمراہ کیا گیا۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے،ایلن مسک نےٹوئٹر کے دفترمیں منفرد انداز میں انٹری دی۔ سنک اٹھائے ٹوئٹرکے دفتر پہنچے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،
ٹوئٹر ڈیل کے بعد ایلن مسک نے ٹوئٹر پر جاری مختصر پیغام میں لکھا ’پرندہ آزاد ہوگیا۔

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کو جمعے سے پہلے ٹوئٹرکی ڈیل یقینی بنانا تھی،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والوں میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو بھارتی نژاد پراگ اگروال، اعلی قانونی اور پالیسی ایگزیکیوٹیو وجیہ گڈے، چیف فائنانشیل آفیسر نیڈ سیگال اور جنرل کونسلر سیان ایڈجیٹ شامل ہیں۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
It seems that the world is in process of emergence of new power centres. This time these are not powerful countries but powerful individuals- genius billionaires.
They seem to have mind of their own and they will be soon shaping the fate of many.