پنجاب اسمبلی کو پولیس نے گھیرے میں کیوں لیا ؟ نجی چینل کا دعویٰ

hamza-and-pperv-polc.jpg


آج سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر مرکوز ہیں،پنجاب میں سیاسی بحران برقرار ہے، پنجاب پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، صوبائی اسمبلی کو گھیرے میں کیوں لیا گیا ہے نجی ٹی وی اے آر وائی نے حقیقت بتادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے ارکان کو حلف لینے سے روکنے کے لیے صوبائی اسمبلی کے دروازوں کو تالے لگائے ہیں،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون نےگزشتہ شب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبائی اسمبلی پر بریف کردیا تھا۔

ذرائع اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ابھی وزیر اعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکثریت قائم ہے،جب کہ ذرائع وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر ضمنی انتخاب تک 4 مخصوص نشستیں کوئی نہیں لے سکتا۔

الیکشن کمیشن نے بھی کسی نئے رکن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ذرائع وزیر قانون کے مطابق 20 سیٹوں کا ضمنی انتخاب کون سی جماعت جیتے گی، یہ کسی کو نہیں معلوم، اسپیکر پنجاب اسمبلی کسی ممبر سے اپنے طور حلف نہیں لے سکتے۔


پولیس نے صوبائی اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا، تمام دروازوں پر پولیس تعینات ہے، ملازمین کو بھی سیکریٹریٹ میں جانے سے روک دیا گیا، سادہ لباس اہلکاروں اور ملازمین میں بھی تکرار ہوئی ہے۔

خواتین اہلکار بھی موجود ہیں، اسپیکر اسمبلی پرویز الہیٰ نے آج اجلاس طلب کر رکھا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں ایوان میں داخلے سے کون روکتا ہے، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین کو حراست میں لے لیا، ان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ رات ساڑھے تین بجے پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔


پنجاب پولیس نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں، دونوں افسران گھروں میں موجود نہیں تھے۔

ترجمان اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا،افسران کےاہل خانہ
کو ہراساں بھی کیا گیا اورگھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایکشن شہبازشریف کےحکم پر ہورہاہے،کارروائیاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Kabhi Supreme court per hamla, kabhi parliament pe hamla, kabhi governor house ka ghirao kabhi parliament ka ghirao, jo sahafi inki line per nahi chalta uske kihlaf muqadama, siasi mukhalifon ko afgha ker lena.

Yeh woh log hain jo jammuriyat aur aaien ke champion bante hain. harqatain sari fascists wali hai.
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa Nadeem khusra Shamshad Kaliya CJs Bund ayal Athar Min Soor aur kutoray judges MUST GO​