پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر بات نہیں ہوگی، ق لیگ کا اپوزیشن سے بڑا مطالبہ

7pmlqcmshipdemand.jpg

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی کے سامنےبڑے مطالبات رکھ دیئے ، ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی اعلیٰ قیادت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ ہوا جس میں چوہدری برادران کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔

چوہدری برادران کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزارتِ اعلیٰ ملنے کی صورت میں ق لیگ کی جانب سے پنجاب اور مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کی ضمانت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1496778732568297474
ق لیگ نےدو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کریں گے تاہم ق لیگ نے ملک میں فوری نئے انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہو تو قومی اسمبلی کے انتخابات کروائےجائیں لیکن صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔

ق لیگ کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کے حوالے سے پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ کو آگاہ کردیا ، جس کے بعد لیگی قیادت نے بھی اہم رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران سیاست کے تین بڑے کھلاڑی شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جب کہ ان کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
چودریوں کی بلاک میلنگ سے بہتر ہے نون لیگ وفاق کی تحریک بغیر چوداریوں کے پاس کرے آخر کو چوداروں کے پانچ ہی ووٹ ہیں اور پھر صوبائی میں کچھ تحریک انصاف کے لوگ شامل کر کے چوداریوں کے بغیر وہاں بھی تحریک عدم اعتماد پاس کرے - ایک سینئر نون لیگ کے لیڈر نے کہا ہے ووٹ کی تعداد سے زیادہ انہیں ضرورت ہے ایک ایسی حکومت جو زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کی نمائندہ ہو - ایسے بلیک میلرز کی نمائندگی کے بغیر والی حکومت اچھی
او بھائی اس حکومت کو گرانا کا سب سے آسان طریقہ اپوزیشن کا خود مستعفی ہو جانا ہے۔ بجائے حکومتی جماعت اور اس کے اتحادیوں کو خریدنے کے مفت میں خود مستعفی کیوں نہیں ہو جاتے؟ حکومت اپنے آپ گر جائے گی
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کونسی خلق خدا؟ جو ٹیکس چور ہے؟ ملاوٹ کرتی ہے؟ چوروں لٹیروں کو ووٹ دیتی ہے۔ راشی اور خائن ہے۔ اس کتی قوم کو حکومت ڈالر مصنوعی سستا کر کے ریلیف دے؟ حد ہو گئی
اب عوام کو کوسنے لگ گئے ہو - اسی عوام نے خان کو ووٹ دیا تھا اب لے کر دکھائے تحریک انصاف
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
عارف کریم آپ تو جن ہو جس وقت دیکھو فورم پر موجود ہوتے ہو - سوتے کب ہو ؟ دنیا میں مہنگائی کی تازہ لہر کو ایک سال بھی نہیں ہوا - پاکستان میں اس سے پہلے بھی شدید مہنگائی تھی اس وقت کہا جاتا تھا یہ پچھلوں کی وجہ سے ہے اب کہا جا رہا ہے یہ دنیا کی وجہ سے ہے - اور کتنے بہانے بنائے گی یہ حکومت - عوام یہ سب نہیں سنتے پہلے وہ کے پی کے میں انصافیوں کو مزہ چکھا چکے اب اور مزہ چکھائیں گے جب بھی اگلے الیکشن ہوئے
پھر تو اپوزیشن کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر اگلا الیکشن موجودہ حکومتی جماعت اور اس کے اتحادیوں نے ہار ہی جانا ہے۔ الیکشن سے ایک سال قبل تحریک عدم اعتماد لانے کی جلدی کیوں ہے؟ ایسا کیا مسئلہ ہے؟
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
او بھائی اس حکومت کو گرانا کا سب سے آسان طریقہ اپوزیشن کا خود مستعفی ہو جانا ہے۔ بجائے حکومتی جماعت اور اس کے اتحادیوں کو خریدنے کے مفت میں خود مستعفی کیوں نہیں ہو جاتے؟ حکومت اپنے آپ گر جائے گی
وہ لمبا کام ہے اب دنوں کی بات ہے تحریک عدم اعتماد کا کٹا کٹی نکلنے دو پھر اور کام بھی کریں گے لونگ مارچ استعفے وغیرہ
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اب عوام کو کوسنے لگ گئے ہو - اسی عوام نے خان کو ووٹ دیا تھا اب لے کر دکھائے تحریک انصاف
کیا خاک ووٹ دیا تھا۔ بھٹو اور نواز شریف جیسے کھوتوں کو اسی عوام نے دو تہائی اکثریت دی جبکہ عمران خان کو سادہ اکثریت بھی نہ دے سکی یہ کتی قوم
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
پھر تو اپوزیشن کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر اگلا الیکشن موجودہ حکومتی جماعت اور اس کے اتحادیوں نے ہار ہی جانا ہے۔ الیکشن سے ایک سال قبل تحریک عدم اعتماد لانے کی جلدی کیوں ہے؟ ایسا کیا مسئلہ ہے؟
عوامی تکلیف وجہ ہے - آپ یورپ بیٹھے ہو آپ کو اس تکلیف سے کیا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
وہ لمبا کام ہے اب دنوں کی بات ہے تحریک عدم اعتماد کا کٹا کٹی نکلنے دو پھر اور کام بھی کریں گے لونگ مارچ استعفے وغیرہ
خود مستعفی ہونا لمبا کام ہے؟ ایسے کیسے؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
عوامی تکلیف وجہ ہے - آپ یورپ بیٹھے ہو آپ کو اس تکلیف سے کیا
عوامی تکلیف جتنی زیادہ ہوگی اگلا الیکشن موجودہ حکومتی جماعتیں اتنی زیادہ بری طرح ہاریں گی۔
اپوزیشن کو اصل تکلیف کچھ ہے۔ اگر انہوں نے اگلا الیکشن جیتنا ہی ہے تو تحریک عدم اعتماد الیکشن سے ایک سال قبل نہ لاتے
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی صاحب میں خد ذاتی طور پر کیا چاہتا ہوں وہ میں نے اوپر والی پوسٹ میں لکھ دیا ہے --- اگر کوئی تبدیلی آتی بھی ہے تو اسی وقت ڈرایونگ سیٹ پر بیٹھنے والے کے نصیب میں جتیاں ہی جتیاں ہیں --- جو ابھی عمران خان کھا رہا ہے -- اس جوتیوں کی بارش میں ایک آدھ پھسل کر باجوے کے منه پر بھی پڑ رھی ہے جو اس وقت سب سے بڑا بن کر ابھر رہا ہے
اسی لئے تو ہر غلط نشانے پر جوتی مارنے والے کو پانچ پانچ سال قید کیا جاۓ گا

? ?
اس وقت جو حالات ہیں آگے اس سے بھی مشکل ہونے جا رہے ہیں نون لیگ کو اگر بھد میں حکومت ملی وہ اس سے بھی خراب محاشی حالت میں ملے گی - اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنتا ہے تو چین سے امداد کے کافی چانس ہیں اسی طرح سعودیہ یو اے ای امریکہ سب سے بہتر تحلقات اور قرض وغیرہ ملنے کی امید ہے ایک تجربے کار حکومت بہتر مینجمنٹ سے مہنگائی میں بھی زیادہ نہیں تو کچھ نہ کچھ کمی ضرور کرے گی - اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر رہے ہیں اگر یہ حکومت رہی تو پاکستان نے تو ذلیل ہی ہونا ہے لیکن تجربے کار کچھ بہتری لا سکتے ہیں -
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
خود مستعفی ہونا لمبا کام ہے؟ ایسے کیسے؟
خود استعفیٰ دیں گے تو الیکشن کمیشن دیکھے گا اتنے بڑے پیمانے پر الیکشن ہو سکتے ہیں یا نہیں لیکن حکومت کہے گی ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں الیکشن جیت کر اپوزیشن پھر وہی سیٹیں لے گی جو ان کے پاس پہلے ہی ہیں یہ لمبا کام ہے - اگر تحریک انصاف اگلے ایک یا دو ہفتوں میں کامیاب ہو جائے تو لمبے چلے کی ضرورت نہیں ہے
 
بھائی اگر آنے والوں نے بھی آکر قرضے ہی لیکر معیشت چلانی ہے تو جو ابھی چلا رہے ہیں ان سے کیا مسئلہ ہے؟
اور آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلی تین حکومتوں کے آخری سالوں میں گرے ہیں۔ آپ کی ن لیگی حکومت بھی اس حوالہ سے کچھ نیا نہیں کر پائی تھی
BB4158AA-FE21-482A-904C-FF9D3D042C9A.png
5A75D9C3-F8D2-4087-B7C1-AD187D43A35C.png
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
خود استعفیٰ دیں گے تو الیکشن کمیشن دیکھے گا اتنے بڑے پیمانے پر الیکشن ہو سکتے ہیں یا نہیں لیکن حکومت کہے گی ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں الیکشن جیت کر اپوزیشن پھر وہی سیٹیں لے گی جو ان کے پاس پہلے ہی ہیں یہ لمبا کام ہے - اگر تحریک انصاف اگلے ایک یا دو ہفتوں میں کامیاب ہو جائے تو لمبے چلے کی ضرورت نہیں ہے
اوکے بھائی چلو اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا شوق بھی کر لینے دیتے ہیں۔ دیکھتے ہیں ان میں کتنا دم ہے
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اوکے بھائی چلو اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا شوق بھی کر لینے دیتے ہیں۔ دیکھتے ہیں ان میں کتنا دم ہے
اب تحریک عدم اعتماد کے بھد اگر خان صاحب نہیں جاتے تو اپوزیشن تو ٹھنڈی ہو کر بیٹھ جائے گی یا پنجاب کے پی لوکل بوڈی الیکشن کی تیاری کرے گی لیکن خان صاحب کے لئے امتحان ختم نہیں ہونگے - زر مبادلہ کے ذخائر سولہ ارب تک آ گئے ہیں چین نے جھنڈی دکھا دی ہے پیسے نہیں دینے امریکہ بھی خفا ہے روس کیوں گئے - روس میں کسی پروجیکٹ کے ایم او یو پر سائن نہیں ہوا صرف فوٹو سیشن ہوئے ہیں -پنجاب اور کے پی کے دوسرے مرحلے کے الیکشن خان صاحب کے لئے بہت بڑا امتحان ہیں پھر بجٹ آئے گا یہ سب مشکلات خان صاحب کو جھیلنا ہیں - اپوزیشن بذریعہ لوکل بوڈی اگلے الیکشن کے موڈ میں چلی جائے گی - آگے کے سیٹ اپ میں پیپلز پارٹی کے مرکز اور ق لیگ کے پنجاب اور مرکز میں رول ختم ہو جائیں گے یہ وقت تھا تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا نہیں دیا تو آگے مرکز اور پنجاب میں نون لیگ کسی کو کوئی حصہ نہیں دے گی -