پی ٹی آئی پر پابندی لگانا موت کو دعوت دینے کے مترادف: عارف حمید بھٹی

bhati-imran-khan-hameed-kk.jpg


عمران خان کو اہم حلقوں کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دے ہم پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں: سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل پی ڈی ایم کے بہت سے لوگ خود کہتے ہیں کہ ہماری قیادت ہمیں کھائی میں پھینک رہی ہیں۔ عمران خان موجودہ حکومت کے روکنے سے رکنے والا نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو اہم حلقوں کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دے ہم پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1638199102650318850
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہم آپ کو انتخابات نہیں جتوا سکتے کیونکہ عوام عمران خان کی طرف ہے لہٰذا انتخابات کروائے جائیں، انتقامی کارروائیوں سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ عمران خان نے پیغام دینے والوں سے کہا ہے کہ میں اپنے اداروں کو احترام کرتا ہوں لیکن پی ڈی ایم حکومت جان بوجھ کر تحریک انصاف اور اداروں میں لڑائی کروانا چاہ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1638194323073249280
پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حوالے سے چہ مگوئیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاگل اور بے وقوف آدمی کا کوئی علاج نہیں وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، سیاسی جماعتیں مذاق نہیںہوتیں۔

اتحادی سیاسی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مقابلے میں عمران خان تمام سروے رپورٹس میں ان سے آگے ہیں۔ پابندی کس بات یا کس وجہ سے لگائی جا سکتی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1638192145092820992
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات ہارنے کے خوف سے تحریک انصاف پر پابندی لگائی گئی تو کیا 22 کروڑ عوام انہیں جینے دے گی؟ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سوچنے، کوشش کرنے والا اپنے ملک اور آئین پاکستان کے ساتھ دشمنی کرے گا، اب 70 اور 80 کی دہائی سے باہر نکلنا ہو گا۔ عمران خان پر 100 سے زائد مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں پابندی لگا کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے صدیق جان اور ادریس کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے اظہار رائے اور صحافت پر قدغن لگانے میں ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حکومت لاٹھی چارج اور شیلنگ کرے تو وہی رپورٹ کیا جائے گا، اداروں اور عوام میں فاصلہ نہ پیدا کیا جائے۔ عمران خان کو نااہل ، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
ایسی صورت میں کالے شاہ کنجر گشتی کے بچے کی ماں کو عوام نے چ ۔۔ دینا ہے بغیر لبریکینٹ کے