چھ ججز کے خط پر تحریک انصاف کی لیڈرشپ کی غیرسنجیدگی پر سوالات اٹھنے لگے

walddh11h1h13.jpg

چھ ججز کے تہلکہ خیز خط کے بعد تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے غیرسنجیدہ روئیے پر سوالات اٹھنے لگے۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑا ایونٹ ہوا، عمران خان کو غلط سزائیں دی گئیں لیکن پی ٹی آئی لیڈرشپ ہے کہ ستو پی کر سو رہی ہے۔

خاص طور پر صدیق جان نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور حامد خان پر بڑے سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ ہوئی لیکن تحریک انصاف کا ایک بھی وکیل احاطہ عدالت میں موجود نہیں۔ پی ٹی آئی جن کے حق میں کل سب سے بڑی گواہی آئی لیکن پی ٹی آئی کا ایک بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا

صدیق جان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے بڑی خوبصورتی سے سارا فوکس قاضی فائز عیسیٰ سے ہٹا کر جسٹس عامر فاروق کی طرف کردیا تو حامد خان اور ان کا گروپ کو چاہیے اب جسٹس عامر فاروق کے خلاف ریفرنس لے آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1773023988551160161
اس پر ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ صدیق جان بالکل درست کہہ رہے ہیں۔ یہ ہمارا فیلیر ہے۔ ہمیں بھرپور آواز اٹھانی چاہئے تھی۔
https://twitter.com/x/status/1773033793059684712
رائے ثاقب کھرل نے تبصرہ کیا کہ پورے پاکستان کی طرح تحریک انصاف کے وکلاء کی نظریں بھی ٹی وی پر ہیں۔ اوہ بھائیو: وکلاء ونگ کہاں ہیں؟ بس ٹکٹ لینے تھے؟ بس اسمبلیز میں پہنچنا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1773001833671164058
سید ذیشان عزیز نے پی ٹی آئی لیڈرشپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سوئے ہوئے کو جگانا اور جاگے ہوئے کو جگانے میں فرق ہے - تحریک انصاف کی مثال جاگے ہوئے کو جگانے والی ہے - جان بوجھ کر عمران خان کو اندر رکھنے میں اس پارٹی کی گیدڑ شپ کا بہت بڑا ہاتھ ہے
https://twitter.com/x/status/1773050507885482272
ذیشان عزیز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے حامد خان صاحب یہ ججز والا ایشو بہترین طریقے سے کھا گئے ہیں - اب ستو پی کر سو جائیں شاباش
https://twitter.com/x/status/1772941119736656084
شفقت چوہدری نے ردعمل دیا کہ پی ٹی آئی قیادت گھر بیٹھ کر ٹرین مس کر رہی ہے بعد میں باپو نے کہہ بھی دیا کہ "جا سمرن جا جی لے اپنی زندگی" تب بھی ٹرین اتنی دور نکل چکی ہو گی کہ پکڑی نہیں جائیگی
https://twitter.com/x/status/1773051050443808785
سلمان درانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت سے کہیں زیادہ اہل جیل سے رہا ہوکر آنے والے کارکنان ہیں۔ دس دس ماہ جیل کاٹ کر آنے والے نوجوان زیادہ بہتر سمجھتے ہیں کہ کپتان کو نکالنا کتنا ضروری ہے اور اسکی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1773057168423440639
انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ فوجی آمر نے صرف ایک جج کے بال کھینچے تھے جس پر تحریک چلی تھی آج چھے ججز اور ان کی فیملیز کو ٹارچر بھی کیا گیا ہے اور مختلف دھمکیاں بھی کگائی گئی ہیں، اب اگر تحریک نہیں چلائی جاتی توپھر کبھی بھی نہیں چلائی جائے گی، حامد خان صاحب وکلا آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں قدم بڑھائیں
https://twitter.com/x/status/1773011785500496222
نجیب سانڈ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کمپرومائز ہے اب اس بات میں کوئی شک نہیں رہا قاضی فائز عیسیٰ کا دوست حامد خان اور بیرسٹر گوہر پاکستان کی سب سے بڑی قومی جماعت اور عمران خان کی 27 سالہ محنت کو تباہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1773037520130822332
کراچی والی کا کہنا تھا کہ صدیق جان کافی ٹائم سے پی ٹی آئی قیادت کی کمزوریاں ہائی لائٹس کر رہے تھے۔۔۔بار بار بتا رہے تھے کہاں وہ غلطی کر رہے۔۔۔لیکن اس کے باوجود کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔۔۔ سب مسست ہیں اپنی مستی میں چاہے آگ لگے خان کی بستی میں
https://twitter.com/x/status/1773054473214034105
منیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلا جو سپریم کورٹ کے معاملات دیکھ رہے ہیں وہ کیا سطو پی کو سو رہے تھے؟ یا آٹھ پہرہ روزہ رکھا ہوا تھا؟ افسوس صد افسوس ، لیڈر جیل میں ہے اور چند وکلا کمپرومائزڈ ہو گئے ہیں
https://twitter.com/x/status/1773049160440172556
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
حامد خان جیسے سیلف سینٹرڈ آدمی کو سینیٹر بنا دینا تحریک انصاف کی ایک اور بہت بڑی غلطی ثابت ہو گی

He is quite an unreliable and a self serving person with low IQ who cannot be trusted.