کیا اس وقت ترقی ہو رہی ہے،جو الیکشن ہونے سے روکا جائے:سعد رسول

saad-rafsool-election-pak-a.jpg


تجزیہ کار و قانون دان سعد رسول نے کہا ہے کہ کیا حکومت اس لیے انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے کہ اس وقت بہترین کام ہورہا ہے اور انتخابات ہوئے تو خدانخواستہ ایک ایسا شخص حکومت میں آجائے گا جو ملک کی ترقی کو روک دے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ حکومت کو طول دینے کی خواہش رکھنے والوں سے میرا سوال ہے کہ کیا ایسا اس لیے سوچا جارہا ہے کہ اس حکومت کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور انتخابات کی صورت میں آنے والی حکومت کی وجہ سے یہ ملک بیٹھ جائے گا؟

https://twitter.com/x/status/1619020741923704832
انہوں نے مزید کہا کہ کیا گزشتہ 9 ماہ میں حکومت کی وزرائے خزانہ کی جو کارکردگی رہی کیا اسے مزید 6 ماہ کیلئے طول دینے کی خواہش کی جارہی ہے؟ یا مزید ایک سال دینا چاہتے ہیں کہ جناب اگر پچھلے چالیس سالوں میں آپ نے ملک کو صحیح طریقے سے نہیں لوٹا تو اگلے چار چھ مہینے میں اچھے طریقے سے لوٹ لیں، یہ حکومت ایسا کون سا منصوبہ شروع کررہی ہے جس کی تکمیل کیلئے ہم انہیں مزید ٹائم دینے کا سوچیں؟

سعد رسول نے کہا کہ آئین میں طریقے ڈھونڈے جاسکتے ہیں، ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے، مردم شماری کا جھگڑا ہو، نئی مردم شماری یا حلقہ بندیوں کو معاملہ نکال لیں، الیکشن کمیشن کوئی بہانہ بنا لے، الیکشن تو آگے بڑھائے جاسکتے ہیں، مگر ایسا کرنے کی وجہ کیا ہوگی؟ اصل وجہ بتائی جائے کہ آخر اس حکومت کو مزید ٹھہرنا کیوں ضروری ہے؟
 
Last edited by a moderator:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers are illegally/immorally occupying the office knowing that majority of public will vote for IK if elections are held.