گورنر سندھ کی ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش,سینیٹر مشتاق کی تنقید

1711708080120.png


گورنر سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش,سینیٹر مشتاق کی تنقید


گورنر سندھ نے کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کی تو سینیٹر مشتاق احمد خان نے گورنر سندھ کی پیشکش پر طنزیہ ٹویٹ کیا کہ تاکہ کچے کے ڈاکو سائیبر ٹیکنالوجی اسکل سے لیس ہوکر زیادہ موثر انداز میں اپنی کاروائیاں جاری رکھ سکے,کچے کے ڈاکوؤں کو حکومتی ایوانوں میں بیٹھے اپنے دوستوں کیطرف سے فراخدلانہ پیشکش۔

https://twitter.com/x/status/1773394076198375883

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کے بچوں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی ڈاکو لا رہا ہوں جو ان کو کھا جائے گا۔ حیدر آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ڈاکو اسلحہ چھوڑیں اور آئی ٹی کورس کریں، اپنے بچوں کو بھی لے آئیں, پہلے مرحلے میں 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت اور آٹو میشن متعدد کورس مفت کرائے جائیں گے جس کے بعد نوجوان لاکھوں روپے کما سکیں گے۔ 50 کروڑ کی لاگت سے شروع اس منصوبے کیلئے فنڈز حکومت سے نہیں لئے بلکہ ڈونرز فراہم کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسیوری نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد حیدراباد میرپور خاس نواب شاہ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی آئی ٹی کلاسز شروع کی جائیں گی,حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ کراچی میں آئی ٹی کلاسز لینے والوں کی ڈالرز میں امدن شروع ہو گئی,گورنر نے کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے کا اعلان بھی کیا

گورنر سندھ نے بتایا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا۔ آئی ٹی پروگرام کے لئے حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا,گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے ڈونر ہمیں مل گئے ہیں، آئی ٹی پروگرام کے تحت دو ماہ کے اندر ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
 

ibrar

Politcal Worker (100+ posts)
It is just mind boggling that the quality of the people sitting in the powerful and decision making positions. This idiot probably has no clue what AI is and he is suggesting to teach this highly technical area of knowledge to common criminals of Sindh. The education system in his province is so corrupt and primitive that it can not produce any kind of intelligence.