ہراسانی کیس:عائشہ اکرم نے ایف آئی اے کو دئیے گئے بیان میں کیا انکشافات کئے؟

at.jpg


سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو ہے،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ہراسگی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، متاثرہ خاتون نے ایف آئی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق عائشہ نے ایک بار پھر پورے واقعے کا ذمہ دار ساتھی ریمبو کو قرار دے دیا ہے،عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ ریمبو نے خان بابا کے ساتھ مل کر بلیک میل کیا، خان بابا واہ کینٹ ٹیکسلا کا رہائشی اورانایہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔

ایف آئی اے کو دیئے گئے بیان میں عائشہ نے انکشاف کیا کہ ریمبو نے منگیتر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پر بلیک میل کیا،ملزم ریمبو 10 لاکھ روپے بلیک میل کرکے لے چکا ہے،سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو ہے، ریمبو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بلیک میل کرتا ہے۔


اپنے بیان میں عائشہ اکرم کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گیے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا،عائشہ 10 لاکھ سے متعلق بھی کوئی ثبوت تاحال نہیں دیا گیا۔

عائشہ نے ایک ماہ قبل ریمبو کیخلاف درخواست دی تھی،جس میں اس نے واقعے کا ذمہ دار ریمبو کو ٹھراتے ہوئے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا،ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

درخواست میں عامر سہیل عرف ریمبو اور علی شاہ عرف خان بابا سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ پر انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،عائشہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی،ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے،چودہ اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔