یہودی بمقابلہ مسلمان

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
Armies are the real ruthless terrorists and bunch of legalized murderers raised on people's money playing proxy games through rebels

انقلابی لڑکیوں کی یہ بہت بڑی کمزوری ہے جہاں خوبصورت ہینڈ سم لڑکا دیکھا وہاں متاثر کرنے کے لئے پٹر پٹر پٹر انگریزی شروع
 

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
ویلا جی میں ایک سنجیدہ انسان ہوں اور غیر ضروری موضوع سے ہٹ کر بات کرنا قطعی پسند نہیں کرتا. ویسے سنا ہے یہ اپنی پڑوسن سنی لیون بہت محنتی بچی ہے . آپ کا کیا خیال ہے

ہا ہا ہا، وہی پرانی حکمت عملیاں، پہلے ذات کو متنازعہ بناو پھر کردار کو، پھر اس پر معاشی حملہ کرو اور پھر پیغام کو ہی بے مایا کر دو

سنجیدہ انسان سے توقع تو یہی تھی کہ پیغام میں کوئی سقم تھا تو اس پر الجھتا، دلیل اگر زندہ نہ تھی تو اس مردہ ثابت کرتا مگر وہی پرانے وطیرے اور ویلے جسے نئے "شکار"، اب تو ویلا سوچتا ہے کہ زمانہ وہی ہے جو کل تھا اور میرے رب نے ٹھیک کہا تھا زمانہ کو برا نہ کہو، زمانہ میں خود ہوں

ویلے تو جہاں بھی نظر دوڑائے، اللہ ہی کی باتیں صادق آتی ہیں

تیرا شکر میرے مولا، ویلا تیرا ہی بندہ ہے اور دعا ہے ویلا تیرا بندہ ہو کر ہی تجھ سے ملے
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)

یار سوچو اگر ہم واقعی اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو کیا وہ مزید سازشیں کرے گا ہمارے خلاف؟؟
میرا خیال ہے نہیں کیونکہ خلیجی ممالک کے علاوہ اسے دیگر مسلمان ممالک کی حمائیت کی ضرورت تو لازمی ہوگی اور پاکستان کو خواہ مخواہ دشمن بنانے کی اسے کوئی ضرورت بھی بادی النظر میں دکھائی نہیں دیتی، ایسے جنونی، جذباتی اور اُجڈ عوام کو کون خواہ مخواہ اپنا دشمن بنانا پسند کرے گا؟؟


غزہ کا مسلہ شروع ہونے کے بعد کوئی پہلا کام کا تھریڈ دیکھا ہے. آپکے خلوص اور حب الوطنی پر تو کوئی شک نہیں مگر یہ تجویز پاکستان کی تباہی ثابت ہو گی. ایک تو ترکی کی طرح ہر چھ ماہ بعد ہمیں اسرائیل سے تعلقات توڑنے اور جوڑنے پڑیں گے اور دوسرا کیونکہ ابھی تک ہمارے گفتار کے غازیوں کو اسرائیل تک رسائی ممکن نہیں،لہٰذا پھر انہوں نے اسرائیل کے ہر قدم پر پاکستانی اداروں اور اسکی املاک کو جلا کر راکھ کر دینا ہے. یعنی کہ پھر اسرائیل کے خلاف سارا جہاد زبانی کلامی کے بجاے عملی شکل اختیار کر لے گا
 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)

ہا ہا ہا، وہی پرانی حکمت عملیاں، پہلے ذات کو متنازعہ بناو پھر کردار کو، پھر اس پر معاشی حملہ کرو اور پھر پیغام کو ہی بے مایا کر دو

سنجیدہ انسان سے توقع تو یہی تھی کہ پیغام میں کوئی سقم تھا تو اس پر الجھتا، دلیل اگر زندہ نہ تھی تو اس مردہ ثابت کرتا مگر وہی پرانے وطیرے اور ویلے جسے نئے "شکار"، اب تو ویلا سوچتا ہے کہ زمانہ وہی ہے جو کل تھا اور میرے رب نے ٹھیک کہا تھا زمانہ کو برا نہ کہو، زمانہ میں خود ہوں

ویلے تو جہاں بھی نظر دوڑائے، اللہ ہی کی باتیں صادق آتی ہیں

تیرا شکر میرے مولا، ویلا تیرا ہی بندہ ہے اور دعا ہے ویلا تیرا بندہ ہو کر ہی تجھ سے ملے



میں مقابلہ مسٹر ویلا ٢٠١٤ سے اپنی خوشی سے دستبردار ہوتا ہوں اور اپنا کاغذ نامزدگی واپس لیتا ہوں .اور ایمان و یقین حق و باطل کے معرکہ انٹرنیٹ پر دنیا کے عظیم آنجہانی ویلا جی کو مبارک دیتا ہوں
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
واقعی کمال کا آرٹیکل ہے۔ بات ہو رہی ہے کہ یہودی زیادہ کتابیں پڑھتے ہیں اور نوبل انعام پاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اور اس کا حل یہ سمجھایا جا رہا ہے کہ اسرئیل کی مخالفت ترک کر کے اس کو تسلیم کر لیا جائے۔ کیا منطق ہے۔ یعنی بجائے اس کے کہ لائبریریوں کے قیام اور تعلیمی آگاہی کی بات کی جائے، سارا زور اس بات پر ہے کہ کسی طرح اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کر کے قیام پاکستان کے مقصد کی نفی کر دی جائے۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم کر لے، تو یہ اسرائیل کے قیام کے بعد یہودیوں کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔


Best comment on this thread!

Poora article perhnay, Yahoodion ke dunyavi kaamyabion ke tafseel jannay ka baad bhe bhai ky baqol Yahoodian ke azeem tareen kamyaabi ye hogi keh Pakistan jaisi "Super Power" unko tasleem ker lay. Baaki sab chaan boora he hay.

Bhai wah.
(clap)(clap)
 
Last edited:

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
Wesay is thread per likhay gaye replies say aik baat ka tu yaqeen ker lena chaheaye keh yahoodion ko koi tension nahi hoti hogi keh ajkal ky momin unki shaatirana chaalon ka koi torr ker saktay hein.
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Okaray ke bull, Tou waqai dhagga hi hay.
Zara Quran main parh keh jews ke bare main kia kaha gaya hay. Tum main aqal naam ki koi cheez hay keh nahi?
قرآن مجید میں سورہ بقرہ پڑھ لیں فرمایا کہ اے بنی اسرائیل میں تمہیں جہانوں پر فضیلت دی، یعنی ایک سب سے اچھی قوم بنایا من و سلوی اتارے فتوحات دیں فرعوں سے نجات دی
کثرت سے انبیا ان میں آے لیکن پھر
:Allaih:اللہ نے لعنت اسلئے کی کہ انہوں نے موسی سےکھا کہ ہمیں من و سلوی کے علاوہ ککڑیاں بھی دلواو ، اپنے نبی سے کہا کہ تم اور تمہارا رب جا کر لڑو اور جب فتح ہوجاۓ تو ہمیں انفارم کر دینا
انہیں وافر رزق ملتا تھا لیکن اسکے باوجود سبت والے دن ڈنڈی مار کر مچھلیاں پکڑتے تھے جو عبادت کیلئے مخصوص دن تھا
نبی موسی:Allaih: انکے بیچ تھے اس لحاظ سے یہ بڑے خوش قسمت تھے کہ خدا کی رہنمائی انکے درمیان تھی پر انہوں نے یہ کیا کہ جب موسی:Allaih: چالیس دن کیلئے عبادت کرنے گئے تو پیچھے سے ایک گاۓ کی پوجا شروع کردی
دنیا میں شائد ہی کوی قوم ہو جو نبی کے ہوتے ہوے بھی صرف چالیس دن میں شرک پر اتر آئ

میرا اس تحریر کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے جو لکھا یہودیوں پر اللہ کی لعنت کے متعلق تو اسکی وجوہات کیا تھیں
مگر جو سائنسدان ہیں وہ اس لعنت کی نیچے نہیں آتے انکا تو کام علم کا حصول اور ریسرچ ہوتا ہے جو کہ بذات خود ایک خدائی کام ہے
رب زدنی علما اور علم حاصل کرو خواہ چین جانا پڑے تو آپ نے سن رکھا ہوگا اب چین میں کوی دینی علم تو نہیں دیا جاتا

اسلئے صاھب علم لوگوں کی قدر خواہ وہ کسی بھی قوم سے ہوں کرنی چاہئے اور انسے علم حاصل کرنا چاہئے جیسے علامہ اقبال اور قائد اعظم بھی انگلینڈ سے پڑھے ہیں ناکہ مصر یا افغانستان سے
 
Last edited:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اتنا زیادہ "علم" پر دسترس کے باوجود آج یہودی جس طرح انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں تو اس سے تو ویلے جیسا "جاہل " ہونا بہتر ہے

اس علم کا کیا فائدہ جو انسان کو درندہ بنادے

ویلا بھائی ! وہ قتلِ عام کر رہے ہیں لیکن عالمی فضا ایسے اپنے حق میں کی ہوئی ہے کہ دنیا اس قتلِ عام کو ان کا حقِ دفاع سمجھتی ہے، اورہمارے حقِ دفاع کو بھی جارحیت

تو مان لیجئے کہ سوائے جذبات کے ہمارے پاس کوئی موثر حکمت عملی نہیں، اور حکمتِ عملیاں بنتی ہیں تعلیم اور شعور سے

خیر اس موضوع کو طوالت ویلا کا منشا نہیں، صرف توجہ اس طرف مبذول کرانا ہے کہ بارہا اس فارم پر ایک بات ویلے نے کہی کہ ہمارے دوستوں کی یہی حکمت عملی رہی ہے کہ کوئی نہ کوئی زاویہ ڈھونڈ کر ہمیں نیچا دکھا سکیں، تجزیوں کا تجزیہ کیا جائے تو بڑی معذرت کے ساتھ یہ تجزئے کسی بھی صورت تجزیہ کہلانا کا حق ادا نہیں کر سکتے

پہلی بات چھیڑی گئی کہ علم وہ سبب ہے جس کی بدولت اسرائیلی معاشرہ آج بھاری ہے

کیا کسی نے کبھی غور کیا صدام حسین کے دور میں وہاں کتنی یونیورسٹیاں تھیں، کتنے پی ایچ ڈی ہولڈرز تھے اور ان کے نظام صحت کو یونیسکو نے مشرق وسطیٰ کا بہترین نظام قراد دیا

کیا کبھی کسی نے غور کیا کہ لیبیا میں نظام تعلیم اور صحت پر کتنا خرچ کیا جاتا تھا

مگر انجام سبھو کو معلوم

نہیں ویلا بھائی مقصد نیچا دکھانا نہیں بلکہ ذہن کے جالے صاف کرنا ہے چاہے میرے ہوں یا آپکے
صدام یا لیبیا کی مثال سے پہلے غور فرمائیں کہ اتنی تعلیم کے باوجود مسلکی، مذہبی ، صنفی اور علاقائی امتیاز نے کتنا بانٹا ہوا تھا ان ممالک کو؟؟ کتابیں تو ہم بھی یہاں کم نہیں پڑھا رہے لیکن اجتماعی شعور بیدار کرنے کی کتنی کوششیں کرتے ہیں یہ آپ بھی جانتے ہیں۔ اور اتنی تعلیم کے بعد ایک آدھ عشرے میں ترقی یافتہ ممالک کی برابری تو نہیں کر سکتے تھے یہ ممالک ۔ قومی شعور کو پروان چڑھنے میں وقت لگتا ہے میں سمجھتا ہوں عراق اور لیبیا میں تو شعور کو پنپنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔
ہاں ایک بات اسرائیل کی وزیر اعظم نے خوب کی تھی کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زندگی کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ چاہے ان کا تخت سونے کا نہ تھا مگر تلواریں ضرور لٹکی ہوتی تھیں، اسی کو وجہ بنا کر اس نے ایک کڑے وقت میں بھی آرمز ڈیل کی تھی

ویلا جی ان تلواروں کے باوجود بھی صلح حدیبیہ اور غزوہ خندق ظہور پذیر ہوئے تو کیا ہمیں اسرائیلی وزیر اعظم کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے؟؟
دوسرا کبھی میرے دوست اس بات پر بھی غور کریں کہ آخر کیا وجہ ہے اس وقت مشرق و مغرب میں "اعلیٰ" تعلیم کا دور دورہ ہے مگر ہماری کسمپرسی ختم ہی نہیں ہوتی، جنابہ ملکہ برطانیہ نے لندن سکول آف اکنامکس کی ایک بلڈنگ کا افتتاح کیا تو تعجب سے پوچھا کہ یہاں کے پڑھنے والے اتنے ہی قابل ہیں تو فنانشل کرائس کو روک کیوں نہ پائے

اب موصوفہ کو کیا معلوم کہ ان کرائسس کو انجینرڈ کرنے والے یہی صاحبان ہوتے ہیں
یہ تو آپ نے میری بات کی تائید کردی کہ قابلیت سے ہی کسی کرائسس کو انجینیرڈ کیا جاسکتا ہے اور اسی کا توڑ بھی نکالا جاسکتا ہے۔ ان کے پاس تو پھر بھی ایک معاشی نظام موجود ہے ہم اس کا متبادل کیا پیش کرسکے ہیں اب تک سواے سود کے خلاف کالم لکھنے یا جلوس نکالنے یا پھر خدا اور رسول سے جنگ والی احادیث کو پھڑپھڑاتے؟؟
خیر اس پر دلائل بھی کافی ہیں مگر صرف توجہ اس طرف دلانی ہے کہ اندھے، بہرے لوگوں کی طرح کسی بات کی تائید نہیں کرتے، کبھی عقل بھی استعمال کر لیتے ہیں

ڈارون نے جو سرواویل آف فٹسٹ پیش کیا وہ نظریہ بھی اب دفن ہو گیا، ہاں تھیوری آف ایولوشن کا چیتھڑے ابھی باقی ہیں، جبکہ ایٹم بم کے بانی کا ایک احسان تو ویلا بھی مانتا ہے کہ ایک بڑی بحث کو ختم کیا کہ مادہ سے انرجی کا ظہور کیونکر ہو

قضیہ یہ تھا کہ اس وقت کے سیکولر طعنہ دیتے تھے اگر خدا مادہ ہے تو اس سے انرجی کیونکر ممکن ہو سکتی ہے کہ فزکس تب تک اسے نہیں مانتی تھی، وہ سلسلہ وہاں تو ختم ہوا مگر یار دوستوں نے مسلمانوں میں یہ تھیوری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر منتطبق کر دی

خیر یہ اضافی بات ویلے نے یہاں کہہ دی مگر مدعا پھر وہی ہے کہ خدارا ہوش کے ناخن لو، جب ہلاکو خان نے بغداد کو تہہ تییغ کیا تھا تو تب "کتابوں" کی کمی نہیں تھی، یہ کہاں سے نظریہ لے آئے

یہی کہا تھا نہ ہلاکو نے کہ جو علم انسان کو تقسیم کردے وہ جَلا دینے کے قابل ہے؟؟ بس یہی تو میں بھی سمجھانا چاہ رہا ہوں کہ اہل بغداد کی طرح ہم بھی تقسیم کردینے والی کتابوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں، ہمیں جوڑنے والی کتابوں کی ضرورت ہے توڑنے والی کی نہیں۔
ہمارا مسئلہ ہی یہی کتابیں ہیں ، خدارا ان سے جان چھڑاو اور لوٹو اپنے رب کی ایک کتاب کی طرف، وہی ہماری رہبر ہے وہی ہماری نجات کنندہ

کورس تو لفظ ہی سکھاتے ہیں
آدمی آدمی بناتے ہیں

جستجو ہمیں ان کتابوں کی ہے
وہ کتابیں عبث منگاتے ہیں

میرے اقبال نے خوب کہا تھا

ان غلاموں کا مسلک ہے کہ باقص ہے کتاب
کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق

رب کی ایک کتاب سے کس "کافر "نے انکار کیا ہے ویلا جی؟؟ ذرا دنیاوی علوم کی بات ہو رہی ہے مثلا" ایٹمی ٹیکنالوجی ، میڈیکل سائنس اور دفاعی تکنیک جیسی غیر اسلامی اور غیر اہم چیزیں وغیرہ وغیرہ(bigsmile)۔
 
Last edited:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
چاہے غلط ہو پر ابّ ان کا چانس بنتا ہے ہم لوگوں کو ابّ الف سے تلوار ہی پڑھنا ہے

واہ چاچی جی! آپ نے بھی اردو شروع کر دی؟؟ حالانکہ اردو جیسی غلیل سے قوم پرست ایسے ہی دور بھاگتے ہیں جیسے کوّا غلیل سے۔
لگتا ہے ہمارے جیسا حَسین ہونا چاہتی ہیں آپ؟؟
(bigsmile)​
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
انقلابی لڑکیوں کی یہ بہت بڑی کمزوری ہے جہاں خوبصورت ہینڈ سم لڑکا دیکھا وہاں متاثر کرنے کے لئے پٹر پٹر پٹر انگریزی شروع
:13:
ایک ادھیڑ عمر چاچی کو لڑکی کہنے کی آپ جیسے محروم النسا طبیعت کے حامل سے ہی توقع کی جاسکتی تھی۔
یہاں مجھے ایک نامعقول قسم کی مثال یاد آئی جس میں بھوک کے وقت گاجر کو ایک نامعقول چیز سے تشبیہ دی گئی ہے۔
:lol:
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

واہ چاچی جی! آپ نے بھی اردو شروع کر دی؟؟ حالانکہ اردو جیسی غلیل سے قوم پرست ایسے ہی دور بھاگتے ہیں جیسے کوّا غلیل سے۔
لگتا ہے ہمارے جیسا حَسین ہونا چاہتی ہیں آپ؟؟
(bigsmile)​
Taana kion marte ho,:PI've never been proud of not being able to write urdu:(
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Ye apse kisne keh diya that I can write pushto :P
:13:کیا پشتو لکھی بھی جاسکتی ہے ؟؟؟؟
میرا ایک پٹھان دوست ہے میں نے اس سے پشتو سیکھنے کی درخواست کی تو کہنے لگا ایک گھڑے میں کنکر ڈال کر زور سے ہلائیں تو جو آوازیں آئیں گی وہی پشتو زبان ہے ، درڑ درڑ درڑ
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

:13:کیا پشتو لکھی بھی جاسکتی ہے ؟؟؟؟
میرا ایک پٹھان دوست ہے میں نے اس سے پشتو سیکھنے کی درخواست کی تو کہنے لگا ایک گھڑے میں کنکر ڈال کر زور سے ہلائیں تو جو آوازیں آئیں گی وہی پشتو زبان ہے ، درڑ درڑ درڑ
Ji likhi bhi ja sakti hai aur padi bhi ja sakti hai,woh alehda baat hai I'm not good at both[hilar]
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
غزہ کا مسلہ شروع ہونے کے بعد کوئی پہلا کام کا تھریڈ دیکھا ہے. آپکے خلوص اور حب الوطنی پر تو کوئی شک نہیں مگر یہ تجویز پاکستان کی تباہی ثابت ہو گی. ایک تو ترکی کی طرح ہر چھ ماہ بعد ہمیں اسرائیل سے تعلقات توڑنے اور جوڑنے پڑیں گے اور دوسرا کیونکہ ابھی تک ہمارے گفتار کے غازیوں کو اسرائیل تک رسائی ممکن نہیں،لہٰذا پھر انہوں نے اسرائیل کے ہر قدم پر پاکستانی اداروں اور اسکی املاک کو جلا کر راکھ کر دینا ہے. یعنی کہ پھر اسرائیل کے خلاف سارا جہاد زبانی کلامی کے بجاے عملی شکل اختیار کر لے گا
مُرشد میرا خیال ذرا مختلف ہے۔ آپ جانتے ہیں مشرف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اقتدار پر اپنی گرفت کمزور پڑنے کے بعد، اور ظاہر ہے مذہبی قوتیں خدا کی طرف سے ودیعت کئے گئے وجدان کی بناپر جان چکی تھیں کہ ان تِلوں میں اب وہ تیل نہیں جو یہ کمانڈو پہلے لگا کر تسکین کے مراحل کو دیرپا اور پُرلطف بنایا کرتا تھا لہذا اس تجویز پر گشتی رَنوں نے سیاپا ڈالا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ بھاری بوٹوں اور سینے پر لگے آہنی میڈلز کے پیچھے ایک نرم و ملائم دل ہے جو کبھی کبھی اسرائیل کے نام پر کوئی نہ کوئی ہارٹ بیٹ مِس کرتا ہے۔ اگر اس پاگل دل کا محبوب سے وصل ہوجائے تو مجھے یقین ہے رائے عامہ کو بدلنا "ان" کے لئے کوئی مسلہ نہیں(ثبوت کے طور پر کارگل کے بعد آگرہ مذاکرات ملاحظہ فرمائیں)۔ ہوسکتا ہے آنے والی کل میں ہمارے بچے پاک اسرائیل دوستی ماونٹ ایورسٹ سے بلند کا نعرہ لگا رہے ہوں( کیوں کہ ہمالیہ جیسی دوستی ہم اپنے کافر برادر ملک چین کوپہلے ہی بخش چکے ہیں)۔
میرا خیال ہے اس صورت میں پاکستان کی اکانومی کو ایک مظبوط سہارا مل جائے گا اور اسے جہاد فیکٹریاں بنانے اور ایکسپورٹ کرنے کی بھی ایسی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔

نیز مُلا لوگوں کو جب ادائیگی اسرائیلی شیکلّ میں ہو گی تو خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے اور ہم گنہگاروں کو قرانی آیات کی مدد سے بتائیں گے کہ ہم پر یہ عنائیت اس قوم نے کی ہے جو خدا کی پسندیدہ ترین قوم رہی ہے۔
(bigsmile)​