اسلام آباد میں پولیس کی وردی ملبوس جرائم پیشہ افراد سرگرم،لاکھوں لوٹ لئے

polai1h1h121.jpg

اسلام آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس جرائم پیشہ افراد سرگرم، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے شہری سے 12 لاکھ روپےلوٹ کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سنبل کے علاقہ میں پولیس وردی میں ملبوس تین پولیس اہلکاروں نے شہری سے12لاکھ روپے لوٹ لئے،نوشہرہ کا رہائشی کاشف اسلام آباد سے گاڑی خریدنے آیا تھا،ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1780882911413084570

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کا سودا ہونے کے بعد گاڑی کا بونٹ چیک کرنے لگے تو اسلام آباد پولیس کے تین اہلکار آگیے،پولیس اہلکاروں نے تلاشی لی اور ویری فیکیشن کے بہانے پیسے جیب سے نکال لئے،پولیس اہلکاروں نے بوتل پلائی جس سے غنودگی ہوئی تو جی13 اتار کے چلے گئے ۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ 10 مارچ کو بھی تھانہ چکری کے علاقے میں پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو بزنس مین سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین کر لے گئے تھے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وہ ریت بجری کا کام کرتا تھا اور ایکسیویٹر خریدنے موٹر وے کے راستے جھنگ جانا تھا، چکری انٹر چینج سے کچھ فاصلے پر پہنچا تو پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے روک لیا۔

مدعی نے بتایا کہ پولیس وردیوں اور ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ دیکھ کر گاڑی روک لی، ملزمان تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ 50 ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔