بالی ووڈ کے "بھائی" سلمان خان سعودی وال آف فیم کا حصہ بن گئے

5slamasadiall.jpg

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے، جہاں سعودی حکام کی جانب سے انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ جمعرات کو "دبنگ سیزن" کا آغاز کرنے سلمان خان دارالحکومت ریاض پہنچے تو سعودی حکام کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی حکام نے سلمان خان کے خصوصی اعزاز کے طور پر ان کے ہاتھوں کے پرنٹس کو ریاض میں وال آف فیم میں شامل کر دیا۔



یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "ریاض سیزن2021" کا انعقاد کیا گیا ہےجس کے افتتاحی کنسرٹ میں امریکی ریپر پِٹ بُل نے پرفارم کیا۔ آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول آئندہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔

آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کرایا اور اس کے تحت ریاض بھر میں 7ہزار 500 تقریبات کا انعقاد کرایا جائے گا، جس میں موسیقی، کھیل، فنون لطیفہ سے لے کر کھانے تک شامل ہیں۔

بالی ووڈ کے "بھائی" سلمان خان کے "دبنگ ری لوڈڈ" شو کا ریاض بولیوارڈ میں انعقاد بھی اسی فیسٹیول کے تحت ہوا۔ اس شو میں سلمان خان کے ہمراہ شلپا سیٹھی، پربھو دیوا، ایوش شرما، سائی مکھرجی ودیگر بھی موجود تھے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ایونٹ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔