جے 10سی پر وزیراعظم کی سواری، سوشل میڈیا پر میمز کی بارش

1omikjtenmems.jpg

وزیراعظم نے گزشتہ روز چینی ساختہ جنگی طیارے جے 10 سی کی سواری کی،دیگر وزرا نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، ان لمحات کو قید کرکے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے، میمز بھی بھرپور بنائی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر وزیر اعظم کی معمول کی سرگرمیوں کی طرح طیارے پر سوار ہونے کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں، عوام نے تو لگے ہاتھوں میمز بنا ڈالیں، مزے مزے کئے تبصرے بھی کئے۔

مطاہر علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا یار میں کہہ رہا ہوں مجھے چلانا آتا ہے پیچھے ہٹو سارے

https://twitter.com/x/status/1502330494800777216
صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ خان صاحب فرما رہے ہوں، جیٹ تو اچھا ہے لیکن اس میں سوک والا مزا نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1502376488653496320
ایک صارف نے فواد چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’گول گپے انجوائے کرنے کے بعد دیسی انکل چائنا چوک لاہور پر تصویر بنوا رہے ہیں،کچھ صارفین نے انہیں خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب کہیں لال بٹن نہ دبا دینا‘۔

https://twitter.com/x/status/1502334629172465667
سوشل میڈیا صارفین نے میمز میں وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی یاد رکھا۔

https://twitter.com/x/status/1502384190142222348
ام عبدالرحمان نے لکھا کہ اللہ خیر کرے ۔ اب اس جہاز کی پرفارمینس مشکوک ہی لگ رہی ۔ نجانے دشمن کو تباہ کرےگا یا اپنی ہی عوام کو

https://twitter.com/x/status/1502263524541743107
تنزیل الرحمان نے لکھاوزیراعظم عمران خان J10-C میں بیٹھ کر اپوزیشن کے مورچوں پر بمباری کے لئے تیار ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1502196694397726720
ماہر ہاشمی نے لکھا دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک جہاز دوسرے جہاز کا معائنہ کر رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1502210532983648260
جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب منہاس ائیر بیس کامرہ میں منعقد ہوئی تھی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی تھی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اپنے پرویز خٹک صاحب طیارے کے فرش پر وہ چونی ڈھونڈھ رہے ہیں جو عمران خان کی جیب سے گر گئی تھی اور جو ان پیسوں سے بچی جو غیر ملکی سفیر کے لئے بسکٹ منگوانے کے لئے دئے تھے