زبیر عمر کی بات کاجواب دینا توہین ہو گی میرے لیڈر کی،ٹھنڈے ہو جاؤ:عثمان ڈار

zbr.jpg


عمران خان کا محمد زبیر کو جواب دینا توہین ہے،عثمان ڈار کا ٹاکرا

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان منیب فاروق نے اس بار لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور اور سربراہ کامیاب جواب پروگرام عثمان ڈار کا ٹاکرا کروادیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر خوب طنر کے نشتر برسائے، لفظی جملے بازی کی۔

زبیر صاحب نے عثمان ڈار سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگیں،جس پر عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن اپنا وقت صرف اس بات پر ضائع کررہی ہے کہ شاید وزیراعظم کرپشن کی ہے، لیکن مجھے فخر ہے کہ میرے لیڈر کو جو کچھ تحائف میں بطور کرکٹر بطور سیاستدان بطور وزیراعظم ملا وہ سب انہوں نے شوکت خانم کو دے دیا۔

میزبان نے ماحول گرما گرم بنایا اور عثمان ڈار کو کہا کہ لوگ تو کہہ رہے ہیں بیچ دیئے تحائف،جس پر عثمان ڈار نے کہا کہ اس الزام پر بھی عمران خان کا اپوزیشن کو جواب دینا توہین ہوگی، جو سوال یہ لوگ اٹھارہے ہیں، اس لئے ٹھنڈے ہوجائیں،زبیر صاحب چاہتے ہیں میں بھی ان سے ہاتھ نہ ملاؤں میرے لیڈر کی طرح،جس طرح کی یہ ٹاک شو میں آکر باتیں کرتے ہیں،زبیر صاحب پوار ہوم ورک کرکے آیا کریں۔


عثمان ڈار نے مزید زبیر عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا حوصلہ کریں،اگر زبیر صاحب آپ میں اخلاقی جرات ہے تو ایک بھی پیپر دکھادیں،کوئی منی ٹریل دکھائیں،زبیر نے اپنی قیادت کا صرف زبانی دفاع کیا ہے،تحریری کچھ نہیں،عثمان ڈار نے زبیر صاحب کو چیلنج دیا کہ پروگرام کرلیتے ہیں لائیو پروگرام میں اپنی قیادت کی دفاع کیلئے پیپر پیش کردیں، میں کہتا ہوں کہ ن لیگ والوں کو ضرور شرم آتی ہوگی،یہ لوگ اس ملک کے لئے بدنامی کا باعث بنے۔

اس دوران میزبان نے ایک بار پھر عثمان ڈار سے توشہ خانہ کا پوچھ ڈالا، جس پر عثمان ڈار آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، محمد زبیر پر تنقید کرتے رہے لیکن جواب نہیں دیا، جس پر میزبان نے محمد زبیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جواب اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملے گا،جس پر محمد زبیر نے کہا کہ عثمان ڈار صاحب صرف یہ کہہ دیں کہ توشہ خانہ میں انہیں کوئی تحفہ نہیں ملا تھا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ان کو جواب کیوں دوں،میزبان نے کہا زبیر صاحب آپ کو جواب مل گیا ملک کی حکومت ملک کی اپوزیشن کو جواب دہ نہیں ہے،عثمان ڈار بار بار کہتے رہے کہ اس طرح کے سوالات اور الزامات کا جواب دینا توہین ہے،عثمان ڈار نے ن لیگ پر لگے الزامات کا بھی پلندہ کھول ڈالا۔

پروگرام میں شریک سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ان کا جواب دینا ہے تو توہین ہوگیا، وزیراعظم کو جواب دینا چاہئے کیونکہ انہوں نے نواز شریف سے جواب مانگا تھا، یہ بدقسمتی ہے عمران خان حکومت نے جواب نہ دینے کیلئے نواز شریف کے پیش کئے گئے اس وقت کے قطری خط کا استعمال کیا،میں نہیں مانتا کے عمران خان صاحب نے کوئی گھڑی یا تحفہ لے کر بیچی ہوگی،لیکن حکومت کو جواب دینا چاہئے،کیونکہ یہ ہی تبدیلی تھی جس کے خواب دکھائے گئے تھے۔