عمران خان کو قابو نہیں کیا جا سکتا تو فوری الیکشن میں جانا ہوگا : نواز شریف

nawaz-sharif-on-imkhan-kha-election-aa.jpg


نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں سے مشورے کے بعد انتخابات میں جانے کا ٹاسک دے دیا۔ نوازشریف نے کہا کہ اتحادیوں کو بتائیں معیشت سنبھالنے کیلئے نیا مینڈیٹ ضروری ہے۔ کیونکہ عالمی اداروں سے گفتگو اور بڑے فیصلوں کیلئے لانگ ٹرم حکومت ضروری ہے۔

نوازشریف نے واضح کہا ہے کہ ہمیں انتخابات کیلئے جانا ہے کیونکہ سخت فیصلے تب کیے جاتے ہیں جب کچھ عرصے بعد ان کا تدارک ممکن ہو سکے۔ اس طرح اگر ہم عمران خان کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو انتخابات کیلئے جانا چاہیے۔ اگر ہم سے سخت فیصلے کرانے بھی ہیں تو یقین دہانی کرائی جائے کہ انتخابات 2023 میں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج آصف زرداری، فضل الرحمان اور خالد مقبول سے ملاقات کریں گے ، جس میں معاشی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ آصف زرداری، فضل الرحمان اور خالد مقبول سے ملاقات ہوگی۔

اتحادیوں کو لندن میں ہونیوالے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور ملاقاتوں میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم مشاورت ہو گی۔ ملاقات میں حکومت کی مدت پوری کرنے یا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1526113707205570561
قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی زیرغور آئے گی۔ یاد رہے وزیراعظم دورہ لندن اور یو اے ای کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلوں کیلئے ن لیگ اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے جبکہ مریم نواز اور بعض لیگی رہنما فوری الیکشن چاہتے ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM has no clue at all. They have always been the problem of Pakistan, they have brought nothing good to the nation.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور